سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تیار کردہ پیزو الیکٹرک پولیمر نینوکمپوزٹ کو توانائی کے ذخیرے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے

Posted On: 28 AUG 2024 5:45PM by PIB Delhi

ایک نیا پیزو الیکٹرک پولیمر نینوکمپوزٹ مواد تیار کیا گیا ہے، جو پریشر سینسنگ اور توانائی کے ذخیرے کی ایپلی کیشنز کے لیے مفید ہو سکتا ہے۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے ایک خود مختار ادارے سینٹر فار نینو اینڈ سافٹ میٹر سائنسز (سی ای این ایس)کے محققین نے نیشنل کیمیکل لیبارٹری (سی ایس آئی آر-این سی ایل)، پونے کے سائنسدانوں کے تعاون سے پیزو الیکٹرک پولیمر نینوکمپوزٹ پر مبنی ایک سیکورٹی الرٹ سسٹم تیار کیا ہے۔ یہ سسٹم اس تحقیق پر مبنی تھا کہ جب ایک پولیمر کمپوزٹ میں فلرز کے طورپر میٹل آکسائیڈ نینو مٹیریلز مناسب  کرسٹل ڈھانچے اور سطح کی خصوصیات کے ساتھ استعمال ہوتے ہیں تو پیزو الیکٹرک ردعمل میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔

آج کی دنیا میں توانائی کی تخلیق اور آسانی سے دستیاب وسائل سے ذخیرہ کرنا بہت اہم ہے۔ مکینیکل توانائی ایک وافر اور آسانی سے قابل رسائی ذریعہ ہے،جسے متعدد تکنیکوں کے ذریعے برقی توانائی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، جس میں  رابطہ الیکٹری فکیشن/ٹرائبو الیکٹرک اثر اور پیزو الیکٹرک اثر شامل ہیں۔ لچکدار، پورٹیبل، پائیدار اورویئریبل سینسرز اور توانائی کے ذخیرے کے آلات آج کل اہم ہیں۔ پولیمر اور نینو پارٹیکلز موجودہ لچکدار الیکٹرانک سسٹمز میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/01NSX0.jpeg

 

سینٹر فار نینو اینڈ سافٹ میٹر سائنسز ( سی ای این ایس)، بنگلور اور نیشنل کیمیکل لیبارٹری (سی ایس آئی آر-این سی ایل)، پونے کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے پریشر سینسنگ اور توانائی کے ذخیرے کی ایپلی کیشنز کے لیے کامیابی سے ایک پولیمر نینو کمپوزٹ مواد تیار کیا ہے۔ محققین نے دو  زرکونیا پرمبنی دھاتی آرگینک فریم ورکس  کی ترکیب کی، جنہیں ان کے کرسٹلوگرافک مراحل،یعنی مونوکلینک اور ٹیٹراگونل مراحل پر شاندار کنٹرول کے ساتھ زرکونیا نینو پارٹیکلز میں تبدیل کیا گیا۔

سیکورٹی پیومنٹ پروٹو ٹائپ ایک چیمبر میں نصب کیا گیا تھا۔ پیزو الیکٹرک پیومنٹ قدموں کی وجہ سے وولٹیج پیدا کرتا ہے (مکینیکل سے الیکٹریکل میں توانائی کی تبدیلی)، جب بھی کوئی ناپسندیدہ اندراج ہوتا ہے۔ اس سے سیکورٹی سسٹم فعال ہوگیا اور بلوٹوتھ ماڈیول نے وائرلیس کمیونیکیشن کو متعلقہ اسکرین پر بھیج دیا۔ اس کو ظاہر کرنے کے لیے سسٹم میں اینڈرائیڈ فون پر مبنی ایپ استعمال کی گئی۔ ٹچ سینسر کے علاوہ پروٹو ٹائپ کو مکینیکل انرجی اِن پٹ سے برقی توانائی پیدا کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/02GFFK.jpeg

 

پیزو الیکٹرک پیومنٹ کا پروٹو ٹائپ سیکورٹی الرٹ سسٹم کے لیے استعمال ہوتا ہے

 

یہ مطالعہ پی وی ڈی ایف-مونوکلینک زیڈ آر او 2 نینو پارٹیکل نینو کمپوزٹس لچکدار، پائیدار توانائی پیدا کرنے اور پریشر سینسنگ ایپلی کیشنز کے لیے ایک بہترین ویلیو ایڈیشن کی توثیق کرتا ہے۔ یہ کام حال ہی میں امریکن کیمیکل سوسائٹی جرنل اے سی ایس-ایپلائیڈ نینو مٹیریل میں  حال ہی میں شائع کیا گیا ہے ۔ یہ مطالعہ انسپائر فیکلٹی فیلوشپ پروگرام کے تحت محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی طرف سے مالی اعانت سے چلنے والے ایک جاری پروجیکٹ ‘‘خود سے چلنے والی توانائی پیدا کرنے اور دباؤ محسوس کرنے والے آلات کے لیے مواد’’ کا حصہ ہے۔

طریقہ کار کی تحقیقات اور کرسٹل ڈھانچے میں تبدیلیاں بلاشبہ  پی وی ڈی ایف پر مبنی پولیمر ناینوکمپوزٹس کی پیزو الیکٹرک صلاحیتوں کے بنیادی میکانزم کی بہتر تفہیم کا دروازہ کھولیں گی۔

اشاعت کی تفصیلات: DOI: https://doi.org/10.1021/acsanm.3c04730

مزید تفصیلات کے لیے: پروفیسر بی ایل وی پرساد (ای میل: pl.bhagavatula[at]cens[dot]res[dot]in) یا ڈاکٹر سباش سی کے (ای میل: cksubash[at]cens[dot]res[dot]in) سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 

****

 

ش ح۔ا گ۔ن ع

U:10280

28.08.2024


(Release ID: 2049497) Visitor Counter : 35


Read this release in: English , Hindi , Tamil