سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

زہریلے مرکبات کا پتہ لگانے کے لیے جامع بافت صنعتوں میں سانحوں کو روک سکتی ہے

Posted On: 28 AUG 2024 5:47PM by PIB Delhi

دو یا دو سے زیادہ مادوں  سے بنی ایک نئی تیار شدہ جامع بافت میں  ، جسے مکسڈ میٹرکس میمبرین (ایم ایم ایم) بھی کہا جاتا ہے، مختلف مرکبات کے ابخارات کے اثرات  سے رنگ میں نمایاں تبدیلی دکھائی دیتی ہے، جس سے لیبارٹریوں یا صنعتی پروسیس میں امونیا یا دیگر مرکبات کے رساؤ  ہونے کا پتہ لگانے میں مدد ملتی ہے۔

امونیا یا دیگر ایلی فٹک  ایمائنس بڑے پیمانے پر کیمیکل ،کھاد اور خوراک کی صنعتوں میں خام مال یا درمیانی مصنوعات کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ وہ انتہائی زہریلے اور  گلانے والے ہوتے  ہیں اور ماحول میں بڑے پیمانے پر منتشر ہو سکتے ہیں۔ وہ بہت سے  این – نائیٹرو سیمائنس  پیدا کرنے کے لیے پانی میں تیزی سے آکسائڈائز کر سکتے ہیں، جو کہ بہت خطرناک ہوتا ہے ۔ یہاں تک کہ امائنز کے ساتھ براہ راست رابطہ بھی سانس کی شدید جلن اور جلد کی جلن کا سبب بن سکتا ہے۔ پیشہ ورانہ تحفظ  اور صحت کی انتظامیہ (او ایس ایچ اے) نے این ایچ - 3 کے لیے کام کی جگہ کی حد 50 پی پی ایم قائم کی ہے۔ اس سطح سے اوپر ارتکاز سنگین اور ممکنہ طور پر مہلک صحت کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ اس طرح، امونیا اور الیفاٹک امائنز کا پتہ لگانا، خواہ ابخارات میں ہو یا مائع کی شکل میں، زیادہ اور کم دونوں ارتکاز میں، مؤثر ماحولیاتی اور پانی کی نگرانی کے لیے ضروری ہے اور یہ آن سائٹ گیس کے رساؤ اور آفات کو روکنے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

حال ہی میں، 2ڈی  ایم او ایف  نینو شیٹس نے اپنے 3ڈی  بلک کاؤنٹر پارٹس سے زیادہ توجہ مبذول کی ہے۔ یہ  2ڈی ایم او ایف متعدد  فعال سائٹس کو ابھارتے ہیں، جو ایک انتہائی اعلی سطح سے حجم کا جوہری تناسب، اور ایک بڑا مخصوص سطح کا رقبہ ہوتا ہے، جو مختلف ایپلی کیشنز جیسے کیٹالیسس، گیس علیحدگی، اور اسٹوریج میں اپنی کارکردگی کو بڑھاتے ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ آف نینو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی این ایس ٹی)، موہالی،  جوکہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ کا  ایک خود مختار ادارہ ہے، میں ڈاکٹر مونیکا سنگھ کی تحقیقی ٹیم نے  2 ڈی  آکسائیڈ  سیکیری  فائس  کا طریقہ (2ڈی  او ایس اے) کا استعمال کرتے ہوئے  تقریباً 4.15  این ایم  کی موٹائی کے ساتھ ایک انتہائی پانی میں قائم رہنے والی ،  الٹ راتھن این  آئی – بی ٹی سی  نینو شیٹس  تیار کی  ہے۔ ان ایم او ایف نینوشیٹس نے ایک منفرد "ٹرن آن" فلوروسینس عمل کے ذریعے پانی کے ذریعے الیفاٹک امائنز اور امونیا کا پتہ لگانے میں غیر معمولی حساسیت کا مظاہرہ کیا، جو شاذ و نادر ہی ہوتا ہے۔

محققین نے ان کا استعمال ایم او ایف  نینوشیٹ کی مخلوط میٹرکس بافت  بنانے کے لیے کیا، جس میں این ایچ 3 اور  ایلی فیٹک ایمائنس کی موجودگی میں رنگ میں تبدیلی ظاہر ہوئی ہے، جسے  دیکھا جاسکتا ہے۔ رنگ کی تبدیلی کا ردعمل ہر معاملے میں مختلف ہوتا ہے، جو ایم ایم ایمز کو مختلف قسم کے امائن ابخارات کو بصری طور پر تمیز کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ بافت دوبارہ استعمال کے قابل بھی ہیں اور آسانی سے امائنز کی حقیقی وقت کا پتہ لگانے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔

پانی اور ابخارات دونوں مراحل میں امونیا اور الیفاٹک امائنز کے لیے "ٹرن آن" فلوروسینس ردعمل حاصل کرنے کے لیے الٹراتھن ایم او ایف نینو شیٹس کا استعمال کرتے ہوئے، نینواسکل جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق عملی ایپلی کیشنز میں نینو میٹریلز کی تلاش کے لیے نئی راہیں کھولتی ہے۔

ایم ایم ایم نے مختلف امائنز کے ابخارات کے سامنے آنے پرمختلف رنگ میں نمایاں تبدیلی ظاہر کی ہے، جو لیبارٹریوں یا صنعتی سیٹنگز میں امونیا یا دیگر امائن کے اخراج کا پتہ لگانے میں مدد کرتی ہے، کیونکہ وہ بڑے پیمانے پر کیمیکل، کھاد، اور خوراک کی صنعتوں میں خام مال یا درمیانی مصنوعات کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ لہذا،2ڈی  ایم او ایف کو ڈیزائن کرنا سائٹ پر گیس کے رساؤ کا پتہ لگا کر بڑے سانحوں کو روکنے کے لیے ضروری ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ONO8.jpg


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZZ2U.jpg

تصویر: (a) اور (b) بافت کی لچک کو واضح کرنا؛ (c) اور (d) ) پی وی ڈی ایف بافت کی ایف ای ایس ای ایم تصاویر، جو ہموار سطح کی نشاندہی کرتی ہیں۔ e)) پی وی ڈی ایف بافت کے کراس سیکشن کی ایف ای ایس ای ایم امیج؛ (f) اور g) ) این آئی- بی ٹی ای ، این ایس  ، ایم ایم ایم کی ایس ای ایم  تصاویر جو ایم او  ایف  ، این ایس کو بافت میں سرایت کر رہی ہیں اور  h)) این آئی – بی ٹی سی ، این ایس ، ایم ایم ایم  کے کراس سیکشن  کی ایف ای ایس ای  ایم تصویر۔

************

U.No:10279

ش ح۔وا۔ق ر



(Release ID: 2049493) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Tamil