وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او کے نوجوان سائنسدانوں نے سپر کنڈکٹنگ سرکٹ ٹیکنالوجی پر مبنی 6- کیوبٹ کوانٹم پروسیسر کی شروع سے آخر تک کی آزمائش مکمل کی

Posted On: 28 AUG 2024 4:15PM by PIB Delhi

ڈی آر ڈی او ینگ سائنٹسٹس لیبارٹری فار کوانٹم ٹیکنالوجیز (ڈی وائی ایس ایل – کیو ٹی)، پونے اورٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف فنڈامینٹل ریسرچ (ٹی آئی ایف آر)، ممبئی کے سائنسدانوں نے سپر کنڈکٹنگ سرکٹ ٹیکنالوجی پر مبنی 6 - کیوبٹ کوانٹم پروسیسر کی شروع سے آخر تک کی آزمائش مکمل کر لی ہے۔ یہ مظاہرہ ڈی وائی ایس ایل – کیو  ٹی کی نگرانی کرنے والی اعلیٰ کمیٹی کے سامنے کیا گیا۔ اس میں کلاؤڈ بیسڈ انٹرفیس سے کوانٹم سرکٹ جمع کروانا، کوانٹم ہارڈویئر پر پروگرام کا نفاذ اور کلاؤڈ انٹرفیس کو حسابی نتائج کے ساتھ اپ ڈیٹ کرنا شامل تھا۔

ٹی  آئی ایف آرممبئی کے کولابا کیمپس میں چلایا جا رہا پروجیکٹ ڈی  وائی ایس ایل – کیو ٹی ، ٹی آئی ایف آر  اور ٹاٹا  کنسلٹینسی سروس (ٹی سی ایس)  کے درمیان تین طرفہ تعاون پر مبنی ہے۔ ڈی  وائی ایس ایل – کیو ٹی  سائنسدانوں نے کمرشل آف دی شیلف الیکٹرانکس اور حسب ضرورت پروگرام شدہ ڈیولپمنٹ بورڈز کے امتزاج کا استعمال کرتے ہوئے کنٹرول اور پیمائش کے آلات کو یکجا کیا۔ کیوبٹس کو ٹی آئی ایف آر میں ڈیزائن اور  تیار کیا گیا ہے  اور کوانٹم پروسیسر فن تعمیر ٹی آئی ایف آر میں ایجاد کردہ ایک نوول رِنگ ریزونیٹر ڈیزائن پر مبنی ہے۔ کوانٹم ہارڈویئر کا کلاؤڈ بیسڈ انٹرفیس ٹی سی ایس نے تیار کیا ہے۔

سائنس دان اب اس کے آپریشن کے لیے تیار ہونے سے پہلے سسٹم کی کارکردگی کے مختلف پہلوؤں کو بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں۔ اس نظام تک تعلیم، تحقیق اور بالآخر تجزیہ کے لیے سپر کنڈکٹنگ کوانٹم ڈیوا ئسز کی جانچ کے لیے ایک ٹیسٹ بیڈ کے طور پر وسیع تر رسائی فراہم کرنے کے منصوبے جاری ہیں۔ اگلا ترقی کا ہدف کیو بٹس کی تعداد کو بڑھانا اور مختلف سائز کے کوانٹم کمپیوٹرز کی ترقی، آپریشنز اور کمرشلائزیشن کے لیے ٹیکنالوجی کے چیلنجز، ترقیاتی کوششوں/ وقت اور مالیاتی وسائل کے حوالے سے پیمانے کے رجحانات کا جائزہ لینا ہے۔ اس میں کوانٹم تھیوری سے لے کر انجینئرنگ  اور  کاروباری فزیبلٹی تک ایک جامع نظریہ شامل ہوگا۔

************

U.No:10274

ش ح۔وا۔ق ر



(Release ID: 2049369) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu