وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وائس ایڈمرل راجیش دھنکھڑ نے ڈائریکٹر جنرل پروجیکٹ سی برڈ کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 28 AUG 2024 3:02PM by PIB Delhi

وائس ایڈمرل راجیش دھنکھڑ این ایم نےآج28 اگست 2024 کو وائس ایڈمرل ترون سوبتی سے کاروار نیول بیس میں جاری سب سے بڑے دفاعی بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹ کی نگرانی کے چارٹر کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل پروجیکٹ سی برڈ کے فرائض سنبھالے۔ ہیڈکوارٹر پروجیکٹ سی برڈ، نئی دہلی میں چینج آ ف گارڈ کی تقریب  ہوئی۔ وائس ایڈمرل راجیش دھنکھڑ کو یکم جولائی1990 کو ہندوستانی بحریہ میں کمیشن دیا گیا تھا اور وہ نیوی گیشن اور ڈائریکشن کے ماہر ہیں۔

فلیگ آفیسر نامور نیول اکیڈمی، ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج کے سابق طالب علم ہیں اور جاپان میں ہائر کمانڈ کورس کر چکے ہیں۔ 34 سال پر محیط اپنے شاندار کیرئیر کے دوران فلیگ آفیسر نے جنگی جہازوں پونڈی چیری، گوداوری، کورا اور میسور میں مہارت والے عہدوں پر  خدمات انجام دیں۔ انہوں نے سابقہ ​​پروجیکٹ 15 ٹریننگ ٹیم، نیوی گیشن اینڈ ڈائریکشن اسکول اور ایم آئی ڈی ایس وِنگ آفیسرز کیڈٹ اسکول، سنگاپور میں تدریسی خدمات بھی انجام دی ہیں۔

ان کی کمانڈ کی تقرریوں میں آئی این ایس دہلی میں ایگزیکٹو آفیسر اور آئی این ایس گھڑیال، ممبئی اور وکرمادتیہ پر کمانڈنگ آفیسر کے طور پر شامل ہیں۔ان کے قابل ذکر عملے کی تقرریوں میں جوائنٹ ڈائریکٹراور ڈائریکٹوریٹ آف نیول پلانز میں ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف پرسنل میں پرنسپل ڈائریکٹر/کموڈور (پرسنل) شامل ہیں۔ فلیگ رینک میں انہوں نے چیف اسٹاف آفیسر(ٹریننگ)، فلیگ آفیسر سی ٹریننگ، کمانڈنٹ نیول وار کالج اور فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ کے فرائض سرانجام دیے۔ فلیگ آفیسر نے آئی این ایس وکرانت کے قبولیت کے ٹرائلز کی نگرانی کے لیے چیئرمین، کیریئر ایکسیپٹنس ٹرائلز ٹیم کے اضافی فرائض بھی انجام دیئے ہیں۔

فلیگ آفیسرنے2015 میں عدن اورالحدیدہ،یمن سے ہندوستانی شہریوں کے غیرلڑاکاانخلاءآپریشنز( این ای  او)کے لیےنوسینا میڈل (بہادری) حاصل کیا ہے۔

فلیٹ کمانڈر کے طور پر اپنے دور میں پچھلے دس مہینوں کے دوران مشرقی بحری بیڑے نے اعلیٰ سطح کی جنگی تیاریوں اورآپریشنل ٹیمپو کو برقرار رکھا، جس میں متعددمشن پر مبنی اور آپریشنل تعیناتیاں اور دوستانہ غیر ملکی بحری افواج کے ساتھ میلان 24 سمیت متعدد دو طرفہ اور کثیر الجہتی سرگرمیاں شامل ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/OfficialPhotograph(DGSeaBird)Z6P2.png

****

ش ح۔ا گ۔ن ع

U:10262



(Release ID: 2049324) Visitor Counter : 32


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Tamil