صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
پردھان منتری سرکشت ماترتو ابھییان (پی ایم ایس ایم اے) پر تازہ معلومات
حاملہ خواتین کو اعلیٰ خطرے والے حمل کی صورتحال کی ذاتی سمجھ وہ اس پر نظر رکھنے اور اضافی پردھان منتری سرکشت ماترتو ابھیان سیشن کے التزامات کے لئے معیاری ماقبل زچگی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لئےتوسیعی پی ایم ایس ایم اے حکمت عملی کا آغاز کیا گیا
اعلی خطرے والے حمل کی مدت کی فہرست کو 10 زمروں سے بڑھا کر 25 زمروں تک کردیا گیا ہے تاکہ بیماری اور اموات کو کم کرنے کے لئے ابتدائی شناخت اور بروقت انتظام کو یقینی بنایا جاسکے
Posted On:
02 AUG 2024 7:23PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے‘‘پردھان منتری سرکشت ماترتوابھیان’’ (پی ایم ایس ایم اے)شروع کیا ہے جس کا مقصدحمل کے دوران دوسری /تیسری سہ ماہی میں تمام حاملہ خواتین کو زچگی ماہرین ،میڈیکل افسران کے ذریعہ نامزد عوامی صحت سہولت مراکز پر ہر ماہ کی نو تاریخ کو مقررہ دن ،مفت یقینی ،جامع اور معیاری ماقبل زچگی دیکھ بھال خدمات فراہم کرنا ہے۔
پچھلے تین برسوں کے دوران ‘‘پردھان منتری سرکشت ماترتوابھیان’’ (پی ایم ایس ایم اے) کے تحت ماقبل زچگی دیکھ بھال حاصل کرنے والی حاملہ خواتین کی سال وار تعداد ضمیمہ 1 میں منسلک ہے۔
امکانی پیچیدگیوں کی ابتدائی شناخت کے لئے اعلیٰ خطرے والے حمل کی صورتحال(ایچ آر پی)پر نگاہ بنائے رکھنا اہم ہے جس سے وقت پر مداخلت اور خصوصی دیکھ بھال ممکن ہوسکے۔یہ سرگرم نظریہ منفی و واقعات کو روک کر ماں اور نوزائیدہ بچے کے صحت نتائج میں قابل ذکر بہتری لاتا ہے جس سے ماں اور نوزائیدہ بچہ دونوں کی جان بچ جاتی ہے۔
پی ایم ایس ایم اے کے ذریعہ محفوظ زچگی کو یقینی بنانے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے اور اس میں آگے بھی سدھار کے نقطہ نظر سے حاملہ خواتین کے لئے معیاری ماقبل زچگی دیکھ بھال کو یقینی بنانے ، اعلیٰ جو کھم حمل کی حالت کی ذاتی سمجھ کے ساتھ دیکھ بھال اور ہر ماہ کی نو تاریخ کے علاوہ بھی توسیعی پی ایم ایس ایم اے سیشن کا التزام کرنے کے لئے ایک توسیعی پی ایم ایس ایم اے حکمت عملی شروع کی گئی ہے۔
حکومت ہند نے بیماری اور اموات کو کم کرنے اور قریب ترین فرسٹ ریفرل یونٹ کے ساتھ ٹیگنگ کرکے ادارہ جاتی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے بیماریوں کی پیچیدگیوں کی ابتدائی شناخت اور بروقت انتظام کو یقینی بنانے کی غرض سے 10اعلیٰ خطرے والے حمل کی فہرست کو 10 زمروں سے بڑھا کر 25 اعلیٰ جوکھم والے حمل کی فہرست میں توسیع کی گئی ہے۔25 اعلیٰ جوکھم والی حمل کی صورتحال (ایچ آر پی) زمروں کی فہرست ضمیمہ 2 میں منسلک ہے۔
ضمیمہ 1
نمبر شمار
|
مالی سال
|
پی ایم ایس ایم اے کے تحت ماقبل زچگی دیکھ بھال حاصل کرنے والی کل خواتین کی تعداد
|
1
|
2021-2022
|
4748258
|
2
|
2022-2023
|
7357311
|
3
|
2023-2024
|
9316278
|
4
|
یکم اپریل 2024 سے 26 جولائی 2024 تک
|
3239555
|
ضمیمہ 2
نمبر شمار
|
اعلی رسک حمل (ایچ آر پی) زمرے
|
1
|
ایچ آئی وی
|
2
|
سیفلیس
|
3
|
شدید خون کی کمی
|
4
|
حمل کے زیر اثر ہائی بلڈ پریشر
|
5
|
حمل کے دوران ذیابیطس میلٹس
|
6
|
ہائپوتھائیرائڈزم
|
7
|
تپ دق
|
8
|
ملیریا
|
9
|
پچھلی ایل ایس سی ایس
|
10
|
سیفالو-پیلوک عدم توازن
|
11
|
خراب نسخہ کی تاریخ
|
12
|
جڑواں/ایک سے زیادہ حمل
|
13
|
ہیپاٹائٹس بی
|
14
|
غیر معمولی جنین دل کی شرح
|
15
|
نوعمر حمل
|
16
|
تیز بخار
|
17
|
آر ٹی آئی /ایس ٹی آئی
|
18
|
ایچ /اواسٹل برتھ
|
19
|
پیدائشی خرابی
|
20
|
منفی بلڈ گروپ
|
21
|
ابتدائی پرائم
|
22
|
بزرگ پرائم
|
23
|
گرینڈ ملٹیپرا
|
24
|
چھوٹا قد
|
25
|
دیگر
|
یہ معلومات آج مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اور خاندانی بہبود ، محترمہ انوپریا پٹیل نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔
***********
ش ح – ج ق – م ش
U. No.10256
(Release ID: 2049267)
Visitor Counter : 29