وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
آءی سی اے آر- سی آئی ایف ای اور ویمنیكم نے ماہی پروری میں کوآپریٹو مینجمنٹ کو بڑھانے کے مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
27 AUG 2024 4:53PM by PIB Delhi
ماہی گیری کے سیكٹر كے کوآپریٹو مینجمنٹ کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے، سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف فشریز ایجوکیشن (آئی سی اے آر- سی آئی ایف ای) اور ویکنتھ مہتا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کوآپریٹو مینجمنٹ (ویمنیكم) نے پیر (26 اگست 2024) كومفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے۔ یہ ہر پنچایت میں 2 لاکھ پی اے سی ایس، ڈیری اور فشری کوآپریٹیو کے قیام کے وژن کو عملی جامہ پہنانے كے رخ پر ایک اہم قدم ہے۔
ہندوستان میں ماہی پروری 14.46 ملین لوگوں کو ذریعہ معاش فراہم کرتی ہے اور اس اسٹریٹجک شراکت داری کا مقصد ارتباط كا دائرہ اور جدید ٹیکنالوجی تک رسائی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ماہی گیری کوآپریٹیو میں قدر كی افزونی کو فروغ دینا ہے۔ آءی سی اے آر- سی آئی ایف ای اور ویمنیكم مل کر مچھلی، فش کوآپریٹو اور فشریز ایکو سسٹم کے شعبے میں تعلیم، تحقیق، صلاحیت سازی اور مشاورت کے تناظر میں نئے مواقع تلاش کریں گے۔
ممبئی کے آئی سی اے آر- سی آئی ایف ای کیمپس میں منعقدہ تقریب میں آئی سی اے آر- سی آئی ایف ای کے ڈائریکٹر اور وائس چانسلر ڈاکٹر روی شنکر سی این اور ویمنیكم کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ہیما یادو نے شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے سائنسدان، فیکلٹی ممبران اور ٹیم کے اہم ارکان بھی موجود تھے۔
اس مفاہمت نامے کا مقصد آئی سی اے آر- سی آئی ایف ای اور ویمنیكم کے درمیان ہم آہنگی کو تقویت دینا ہے جس سے ماہی گیری میں تعاون پر مبنی انتظامی طریقوں کی راہ ہموار ہوگی۔ اس شراکت داری کے ذریعے ادارے تحقیق، تربیت اور ترقیاتی اقدامات پر تعاون کریں گے۔ اُن سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ تعاون پر مبنی انتظامی حکمت عملیوں اور طریقوں کو بہتر بنا کر ماہی گیری کے شعبے پر نمایاں اثر ڈالیں گے۔
ڈاکٹر روی شنکر سی این نے یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ ایم او یو دونوں اداروں کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم لمحے کی نمائندگی کرتا ہے تعاون کے بارے میں جوش و جذبے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا كہ یہ شراکت داری نہ صرف ہماری تحقیقی صلاحیتوں کو مضبوط کرے گی بلکہ مؤثر تربیتی پروگراموں کی فراہمی میں ہماری رسائی کو بھی بڑھا دے گی بلكہ ہم کوآپریٹو مینجمنٹ میں ممکنہ پیش رفت کے بارے میں بھی پرجوش ہیں جو اس تعاون سے ابھریں گی۔
ڈاکٹر ہیما یادو نے ان جذبات کی بازگشت کے ساتھ مفاہمت نامے سے حاصل ہونے والے باہمی فوائد اور مواقع پر روشنی ڈالی اور كہا كہ آءی سی اے آر- سی آءی ایف ای كے ساتھ سرگرم طاقتوں میں شامل ہو کر ہم ماہی گیری کے شعبے میں کوآپریٹو مینجمنٹ کے اصولوں کو مربوط کرنے کی طرف ایک اہم قدم اٹھا رہے ہیں۔ یہ تعاون ہمیں ایک دوسرے کی مہارت اور وسائل سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنائے گا تاکہ جدت طرازی اور طریقوں کو بہتر بنایا جا سکے۔
اس مفاہمت نامے پر دستخط ایک اسٹریٹجک اتحاد کے آغاز کی دلالت ہے جس کا مقصد بہتر تعاون پر مبنی انتظام کے ذریعے ماہی گیری کے شعبے میں پائیدار ذریعہ معاش کی ترقی اور آپریشنل امتیاز حاصل کرنا ہے۔ دونوں ادارے کلیدی چیلنجوں سے نمٹنے اور اس اہم میدان میں پیشرفت کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی مشترکہ طاقتوں کو بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہیں۔
******
U.No:10250
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2049241)
Visitor Counter : 27