بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

بندرگاہ ، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس پروجیکٹ، لوتھل، گجرات کی پیش رفت کا جائزہ لیا


مرحلہ1اےکے لیے 57فیصد کام مکمل ہوچکا ہے

اجلاس میں علاقائی جذبات کے تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی

Posted On: 23 AUG 2024 8:47PM by PIB Delhi

ساگرمالا پروگرام کے تحت، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس(این ایم ایچ سی) تیار کر رہی ہے، جو کہ لوتھل، گجرات میں ایک عالمی معیار کی سہولت ہے۔این ایم ایچ سی ایک بین الاقوامی سیاحتی مقام بننے کے لیے تیار ہے، جو جدید ترین ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک ایڈوٹینمنٹ اپروچ کے ذریعے قدیم سے جدید دور تک ہندوستان کے سمندری ورثے کی نمائش کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OR62.jpg

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال کی زیر صدارت پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس 23 اگست 2024 کو ممبئی پورٹ آفس میں منعقد ہوا۔ وزارت خارجہ (ایم ای اے)، وزارت دفاع (ایم او ڈی) بشمول بحریہ اور کوسٹ گارڈ، گجرات اور مہاراشٹر حکومت، پرسار بھارتی کے نمائندے  اور آرکیٹیکٹ حفیظ کنٹریکٹرموجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NQMF.jpg

مرکزی وزیر نے پرجوش انداز میں این ایم ایچ سی کے لیے مربوط پروجیکٹ کی ترقی کے نقطہ نظر کی توثیق کی ہے، اور ہندوستان کے سمندری ورثے کے تحفظ اور اس کا جشن منانے میں اس کے کردار پر زور دیا ہے۔ یہ توثیق علاقائی جذبات سے ہم آہنگ ہے، جو کہ خطے کی ثقافتی اور تاریخی اہمیت کے ساتھ ترقیاتی کوششوں کو ہم آہنگ کرنے میں اس منصوبے کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KTC2.jpg

جناب سونووال نے کہا۔

جناب سونووال نے کہا۔

جناب سونووال نے کہا، ‘‘نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس محض ایک تعمیراتی منصوبہ نہیں ہے۔ یہ ہماری بحری میراث کو خراج تحسین ہے اور ہماری تاریخی جڑوں کے تحفظ کے لیے ہمارے عزم کا عکاس ہے۔ ایک مربوط نقطہ نظر کی سفارش کرتے ہوئے، ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ یہ پروجیکٹ علاقائی جذبات کا احترام کرے گا اور سمندری تاریخ کے بارے میں ہماری سمجھ میں اضافہ کرے گا’’۔

نمائشوں، انٹرایکٹو ڈسپلے، اور تعلیمی پروگراموں کی ایک صف کو پیش کرنے کے لیے،این ایم ایچ سی سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ایک اہم سیاحتی مقام بن جائے گا، جو عالمی سطح پر زائرین کو اپنی طرف متوجہ کرے گا اور ہندوستان کے سمندری ورثے کے لیے زیادہ سے زیادہ ستائش  کو فروغ دے گا۔ منصوبے کے مرحلہ1اے کے لیے زمینی سطح پر پیش رفت 57فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو اس کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

********

 

ش ح۔ج ق۔ع ن

 (U: 10235)



(Release ID: 2049022) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi