الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

الیکٹرونکس اورانفارمیشن ٹیکنولوجی کی وزارت کے سکریٹری جناب ایس کرشنن نے معیاری بجلی حل کی ٹیکنولوجی کی منتقلی کے ساتھ مثالی ای وی چارجنگ اسٹیشن اورہارڈ ویئر ایمولیشن سہولت کا افتتاح کیا اور سی –ڈی اے سی نے مختلف صنعتوں کے ساتھ ایم اویو /ایم اواے پردستخط کئے


‘ہمیں اپنے طورپرہی  ضروری اوراہم ٹیکنولوجیاں تیارکرنے کی صلاحیت حاصل کرنی چاہیئے ’:ایس کرشنن کا بیان

Posted On: 24 AUG 2024 7:06PM by PIB Delhi

الیکٹرونکس اورانفارمیشن ٹیکنولوجی کی وزارت کے سکریٹری جناب ایس کرشنن نے آج سی-ڈی اے سی  تھرواننت پورم ٹیکنوپارک کیمپس میں  مثالی الیکٹرک وھیکل چارجنگ اسٹیشن جسے ملک میں ہی تیارکیاگیاہے ، کا افتتاح کیا۔ اس سینٹرمیں 2واٹ سے لے کر بھاری گاڑیوں  کے لئے مختلف اے سی اورڈی سی فاسٹ چارجر کی سہولت ہوگی  اوریہ ملک کی ای وی چارجرریسرچ ، ڈیولپمنٹ  ، کمرشیلائزیشن اور صنعتوں کے ذریعہ مینوفیکچرنگ کے ساتھ  چارجنگ کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لئے ایکونظام  کو کیٹلائز کرنے میں کلیدی رول اداکرے گا۔

اس کے علاوہ الیکٹرونکس  اورانفارمیشن ٹیکنولوجی کے سکریٹری نے آج الیکٹرونکس  اورانفارمیشن ٹیکنولوجی کی وزارت کی ڈی ایل آئی اسکیم اورسی 2ایس پروگرام کے تحت اسٹارٹ اپس کے لئے تھروواننت پورم کے سی –ڈی اے سی میں ہارڈ ویئرایمولیشن سہولت کا بھی افتتاح کیا۔ اس سینٹرمیں  وی ایل ایس آئی اورایس اوسی ٹیکنولوجیوں کے لئے ٹیسٹنگ ترقی اور ہارڈ ویئرڈیزائن کی ویلیڈیشن  کی سہولت ہوگی ۔ یہ سہولت  ایف پی جی اے ایس جیسے پلیٹ فارموں میں  ہارڈویئرڈیزائن کو ایمولیٹ کرنے کے لئے وسائل فراہم کرے گا۔

اس موقع پرایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب ایس کرشنن نے کہا کہ صنعتی ایپلی کیشن میں استعمال کے لئے ہندوستان میں دانشورانہ املاک  تیارکرنا بہت ضرورت ہے تاکہ اس بات یقینی بنایاجاسکے کہ ہندوستان مستقبل کی طرف سوچتاہے ۔ حکومت کا ملک میں الیکٹرک وھیکل اور قابل تجدید حل  متعارف کرانے کا ہد ف ہے ۔  ان شعبوں میں ٹیکنولوجیاں  اورحل کوفروغ دینا ہندوستان  خود کفیل بنانے میں  بہت اہم رول  اداکرے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/photo5O455.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/photo2RAJE.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/photo4CT9F.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/photo1MXFL.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/photo6C4EI.jpg

ان کے افتتاح کے ساتھ سی –ڈی اے سی ، تھروواننت پورم میں آج  تقریب کے دوران صنعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ٹیکنولوجی کی منتقلی ،مفاہمت ناموں /ایم اواے اور مصنوعات کے آغاز کے لئے سکریٹری موجودگی میں اعلانات  کئے گئے،جن کی  تفصیلات حسب ذیل ہیں :

  1. سی اے ڈی سی (ٹی ) اورآئی آئی ایس سی ، بنگلور کے ذریعہ تیار کردہ ہائی وولٹیج ہائی فریکوئنسی پلانر میگنیٹکس ٹیکنالوجی کی میسرز  ریلیا موٹیولیب ،  بنگلور میں منتقلی: یہ کم ، درمیانے درجے یا 10کے وی تک ہائی وولٹیج اور زیادہ سے زیادہ 200کلوہرڈز فریکیونسی کو شامل کرتے ہوئے کسی بھی ایپلی کیشن کے لئے مطلوبہ درجہ کے ساتھ کسی بھی  مطلوبہ درجہ بندی کے ساتھ کسی بھی پلانر انڈکٹر کو ڈیزائن کرنے اور جانچنے کے قابل ہے۔جس میں 10کے وی کے رینج سے 200 کے ایچ زیڈ تک فری کیونسی کے ساتھ مختلف ایپلی کیشن کے لئے پلانرٹرانسفارمر کی ڈیزائننگ اورٹیسٹنگ بھی شامل ہے ۔
  2. سی اے ڈی سی (ٹی ) اورمیسرز ایل اینڈ ٹی سیمی کنڈکٹرٹیکنولوجیز لمیٹڈ کے درمیان مختلف درخواستوں کے لیے وی ای جی اے  پروسیسر پر مبنی  ایس اوسی  کی ترقی کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے۔
  3. سی ڈی اے سی رکشک اور درپن ورچوئل نیٹ ورک سلوشنز جیسے نیٹ ورک سیکیورٹی سلوشنز کی ترقی کے لیے سی اے ڈی سی (ٹی ) ، سی –ڈی اے سی ، چنئی اور میسرز اشیشا ڈجیٹل انوویشن پرائیویٹ لمیٹڈ  کے درمیان مفاہمت نامے  پر دستخط ہوئے۔ سی اے ڈی سی رکشک    مقامی بی او  ایس ایس او ایس پلیٹ فارم   پلیٹ فارم پر بنایا گیا ہے، اس میں ایک نیٹ ورک فرانزک پورٹل ایپلی کیشن شامل ہے جس میں مقامی مصنوعی ذہانت  الگورتھم اور سی –ڈی اے سی  کلاؤڈ پر چلنے والے کسٹم انجن شامل ہیں، جو خلاف ورزیوں کا پتہ لگانے اور سائبر فرانزک کے لیے جامع مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ درپن  ورچوئل نیٹ ورک سلوشن’ ایس ڈی این  پر مبنی ایج پلیٹ فارم کے لیے نیٹ ورک سافٹ ویئرائزیشن کے لیے ایک پروڈکٹ ہے جو کسی بھی سافٹ ویئر پر مبنی نیٹ ورک فنکشن جیسے روٹنگ، سوئچنگ، اور فائر والنگ کی تعیناتی میں تعاون  کرتا ہے اور اسے مرکزی آرکیسٹریٹر سے متحرک طور پر ترتیب دیا جا سکتا ہے۔
  4. وہیکل ٹو گرڈ (وی 2جی ، وی 2ایچ اور وی 2بی )ٹیکنولوجیوں کی ترقی اورتعیناتی کے لئے  ہائی کام انڈیا لمیٹڈ اور سی- ڈی اے  سی (ٹی ) کے  درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے۔ وی 2جی کی شناخت ایک ایسی ٹیکنالوجی کے طور پر کی جاتی ہے جو لوڈ وکر کو چپٹا کرنے میں گرڈ سپورٹ فراہم کرنے کی غرض سے  سینڈویچ، پاور اور ٹرانسپورٹیشن، باہم مربوط قابل تجدید ذرائع کے لیے اسٹوریج سلوشنز، اور پائیدار الیکٹرک ڈرائیو ٹرانسپورٹیشن فراہم کرتی ہے۔این اے ایم پی ای ٹی  کے تحت وہیکل ٹو گرڈ (وی 2جی)، وہیکل ٹو ہوم (وی 2ایچ) اور وہیکل ٹو بلڈنگ (وی 2بی) کی ٹیکنالوجی کی ترقی کو تیار کیا گیا ہے۔
  5.  ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر (اے ایم آئی ) کے لیے سمارٹ میٹر ٹیکنالوجیز کی ترقی، تعیناتی، اور پھیلاؤ کے لیے سی –ڈی اے سی (ٹی )اور میسرز جے ایم وی  ایل پی ایس  کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے:۔ سی ڈی اے سی  نے این اے ایم پی ای ٹی  کے تعاون سے جدیدمیٹرنگ بنیادی ڈھانچے  (اے ایم آئی ) ٹیکنالوجی بھی تیار کی ہے، جو سمارٹ میٹرنگ ٹیکنالوجی کے اگلے ارتقاء کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ روایتی سمارٹ میٹرز کی بنیادی خصوصیات سے آگے بڑھ کر ایک زیادہ نفیس اور باہم مربوط حل پیش کرتا ہے۔
  6. سی –ڈی اے سی (ٹی )کے ساتھ ہائکن انڈیا لمیٹڈکوچی کے ذریعہ  مائیکرو گرڈ ٹیکنالوجیز کے لیے ہائبرڈ پاور کنڈیشننگ نظام  کا پروڈکٹ  لانچ تیارکیاگیا ہے۔این اے ایم پی ای ٹی پرگرام کے تحت لچکدار صنعتی مائیکرو گرڈز کے لیے ہائبرڈ پاور کنڈیشننگ سسٹم تیارکیاگیا۔ ڈیزائن اور کنٹرول کے ذریعے غیرضروری اورخرابی کو برداشت کرنے کو یقینی بنا کر لچک حاصل کی گئی ہے۔ پاور کنورٹرز کے لیے مضبوط ہارڈ ویئر اور جدید کولنگ سسٹم کو بھی ڈیزائن میں شامل کیا گیا ہے۔ کنٹرول سسٹم گرڈ کی ہم آہنگی اور استحکام کو یقینی بناتا ہے۔ ڈیجیٹل کنٹرول پلیٹ فارم میں تشخیص کو لاگو کرنے کے وسائل بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
  7. افتتاح، ٹی اوٹی ، مفاہمت نامہ /ایم او اےالیکٹرانک اینڈ افارمیشن ٹیکنولوجی کی وزارت کے سکریٹری جناب ایس کرشنن،الیکٹرونکس اورانفارمیشن ٹیکنولوجی کی وزارت کے گروپ کوآرڈینٹر جناب ایس کے مارواہا،سی اے ڈی سی کے ڈی جی جناب ای مگیش ، سی ڈی اے سی –ٹی کے ڈائریکٹرجناب  کلائی سیلوان، ڈائریکٹر ،؛الیکٹرونس اور انفارمیشن  ٹیکنولوجی کی وزارت میں سائنسداں ‘ڈی ’  ڈاکٹر اوم کرشن سنگھ،  ایل اینڈ ٹی سیمی کنڈکٹرز کے سی ای او جناب سندیپ کمار  انجینئرنگ سیمی کنڈکٹر کے سی ڈی او اور گلوبل ہیڈ جناب سنجے گپتا ، اہیشا ڈجیٹل انوویشن کے ڈائریکٹراوربانی جناب سری دھرن منی میسرز ہائکون پرائیویٹ لمیٹڈ کے ایم ڈی جناب کرسٹوجارج ، میسرز ریلیا موٹیو پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹرجناب سندیپ سسی دھرن ، میسرز جے ایم وی پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹرمحترمہ میناکشی سنگھ اور دیگرصنعتی شراکت دار وں کی موجودگی میں تھروواننت پورم میں واقع سی ڈی اے سی میں ٹی اوٹی مفاہمت نامے پردستخط اور ایم او اے کے علاوہ افتتاح کیاگیا۔

**********

(ش ح ۔ح ا۔ع آ)

U-10224


(Release ID: 2049006)
Read this release in: English , Hindi