مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈاک محکمہ اور این آرایس سی ، اسرو کے درمیان ہندوستان کے ایڈریسنگ سسٹم میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے لئے نئی ساجھیداری قائم
Posted On:
23 AUG 2024 6:47PM by PIB Delhi
ہندوستان میں ایک معیاری ، جیوکوڈڈ ایڈریسنگ سسٹم کے قیام کے لئے جاری اپنی کوششوں میں ایک اہم اقدام کے تحت ڈاک کے محکمے ( ڈی او پی ) نے 22 اگست 2024 کو خلائی تحقیق کی ہندوستانی تنظیم اسرو کے نیشنل ریموٹ سنسنگ سنٹر این آر ایس سی کے ساتھ ایک کلیدی مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں۔ 23 اگست 2024 و اولین نیشنل اسپیس ڈے سے کچھ ہی قبل کو اس کا اعلان کیا گیا ۔ یہ اہم اشتراک وساجھیداری ہندوستان میں منضبط ایڈریسنگ سسٹم کے قیام کے لئے این آر ایس سی کی سیٹلائٹ ڈیٹا اور ریموٹ سینسنگ ٹیکنالوجیز کو مربوط کرتے ہوئے ملک میں معیاری ایڈریسنگ سسٹم لانے کے ڈاک محکمے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے کی رسم کے موقع پر محترمہ منجو کمار رکن (آپریشن ) محکمہ ڈاک اور ڈاکٹر پرکاش چوہان ، ڈائرکٹر این آر ایس سی اسرو موجود تھے۔
مفاہمت نامے پر دستخط کے موقع پر مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے کہا کہ میں محکمہ ڈاک اور نیشنل ریموٹ سینسنگ سنٹر (این آر ایس سی ) اسرو کے درمیان مفاہمت نامے کا خیر مقدم کرتا ہوں جس کے ذریعہ ہندوستان میں ایڈریسنگ سسٹم کو کایا پلٹ ہوسکے گی۔ ایک معیاری اور جوکوڈڈ ایڈریسنگ سسٹم کے قیام میں اسرو کی مہارت حاصل کرکے محکمہ ڈاک زیادہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شمولیت اور ترقی کے لئے جیو اسپیشل ٹیکنالوجیز کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے لہذا یہ ساجھیداری ہمارے پبلک ڈیلوری سسٹم میں شہریوں پر مرکوز طریقہ کار کو بڑھاوا دے گی۔ میں اس کامیاب ساجھیداری پر محکمہ ڈاک اور اسرو کو مبارکباد دیتا ہوں۔
یہ اقدام ڈیجیٹل کایا پلٹ اور جیو اسپیشل کارکردگی کی جانب ہندوستان کے سفر میں اہم سنگ میل ہے۔
******
U.No:10162
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2048299)
Visitor Counter : 39