مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

طلباء میں فلیٹلی کا شوق پیدا کرنے کے لئے ہندوستانی پوسٹ کے ذریعہ دین دیال  اسپرش یوجنا اسکالرشپ- پوسٹ ماسٹر جنرل جناب کرشنا کمار یادو


'دین دیال اسپرش یوجنا' اسکالرشپ اسکیم کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 18 ستمبر 2024 ہے

Posted On: 23 AUG 2024 5:46PM by PIB Delhi

فلیٹلی(مختلف ٹکٹ جمع کرنا  اور اس کا مطالعہ)  میں دلچسپی رکھنے والے شوقیہ ڈاک ٹکٹ جمع کرنے والوں کو جلد ہی فروغ ملے گا۔ تعلیمی نظام کے مرکزی دھارے میں ڈاک ٹکٹوں کو فروغ دینے اور اسے مرکزی دھارے میں لانے کے مقصد کے ساتھ، محکمہ ڈاک نے طلباء میں ڈاک ٹکٹ کے بارے میں دلچسپی پیدا کرنے کے شوق کے طور پر ڈاک ٹکٹوں میں اہلیت اور تحقیق کو فروغ دینے کے لیے ایک فلیٹلی اسکالرشپ اسکیم دین دیال اسپرش یوجنا شروع کی ہے۔ جناب کرشنا کمار یادو، شمالی گجرات خطے، احمد آباد کے پوسٹ ماسٹر جنرل نے کہا کہ 6 سے 9ویں جماعت کے ان ہونہار طلباء کو سالانہ 6,000 روپے  کی اسکالرشپ دینے کی تجویز ہے، جن کا تعلیمی ریکارڈ اچھا ہے اور جنہوں نے فلیٹلی کو ایک شوق کے طور پر  اپنایا ہے۔ اس اسکالرشپ اسکیم میں استفادہ کنندگان کے انتخاب کے لیے منعقد ہونے والے امتحان میں شرکت کے لیے مقررہ فارمیٹ میں درخواست دینے کی آخری تاریخ 18 ستمبر 2024 ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1T7VH.jpg

پوسٹ ماسٹر جنرل جناب کرشنا کمار یادو نے بتایا کہ یہ اسکالرشپ کل ہند سطح پر فراہم کی جائے گی اور ہر پوسٹل سرکل 6ویں، 7ویں، 8ویں اور 9ویں جماعت میں سے ہر ایک  کے 10 طلباء کو زیادہ سے زیادہ 40 اسکالرشپ فراہم کرے گا۔ اسکالرشپ کی رقم 500 روپے ماہانہ کی شرح سے  6000 روپے سالانہ ہوگی، جو سہ ماہی کی بنیاد پر قابل ادائیگی ہوگی۔ پوسٹ ماسٹر جنرل جناب یادو نے کہا کہ اسکالرشپ کے اہل ہونے کے لیے ہندوستان میں کسی تسلیم شدہ اسکول کا طالب علم ہونا چاہیے۔ متعلقہ اسکول کاایک  فلیٹلی کلب ہونا چاہیے اور امیدوار اس کلب کا رکن ہونا چاہیے۔ اگر اسکول میں فلیٹلی کلب نہیں ہے، تو اس اسکول کے طالب علم کے نام پر بھی غور کیا جا سکتا ہے جس کا اپنا فلیٹلی ڈپازٹ اکاؤنٹ ہے۔ ڈاک خانوں میں صرف  200 روپے کی رقم کے ساتھ فلیٹلی  ڈپازٹ اکاؤنٹ کھولا جا سکتا ہے۔ اسکالرشپ کے لیے انتخاب کرتے وقت، اس بات کو ذہن میں رکھنا چاہیے کہ امیدوار نے آخری امتحان میں کم از کم 60 فیصد نمبر یا اس کے مساوی گریڈ/گریڈ پوائنٹس حاصل کیے ہوں۔ ایس سی / ایس ٹی  امیدواروں کے لیے 5فیصد کی چھوٹ ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2O3GY.jpg

پوسٹ ماسٹر جنرل جناب کرشنا کمار یادو نے بتایا کہ اسکالرشپ کے لیے انتخاب 30 ستمبر کو ڈویژنل سطح پر 50 کثیر انتخابی سوالات کے فلیٹلی تحریری کوئز میں کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اس کوئز میں ڈویژنل سطح پر منتخب ہونے والے طلباء کو حتمی انتخاب کے لیے نومبر 2024 کے پہلے ہفتے تک متعلقہ حلقے میں فلیٹلی پروجیکٹ جمع کروانا ہوگا۔ اس کے لیے سرکل کی سطح پر پوسٹل آفیسرز اور نامور فلیٹلی  کے ماہرین کی ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔ منتخب طلباء کو اپنے والدین کے ساتھ پوسٹ آفس یا انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک میں مشترکہ اکاؤنٹ کھولنا ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3HDB0.jpg

پوسٹ ماسٹر جنرل جناب کرشنا کمار یادو نے کہا کہ اس اسکالرشپ کا مقصد چھوٹی عمر سے ہی بچوں میں فلیٹلی کا شوق اس طرح پیدا کرنا ہے کہ یہ انہیں دلچسپ کام، آرام دہ تجربہ اور تناؤ سے پاک زندگی فراہم کرے اور  ان کے لیے  معلومات  فراہم کرنے والا  ثابت ہو۔

********

ش ح۔ا ک ۔ رب

U:10159


(Release ID: 2048242) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Hindi , Gujarati