بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بندرگاہ ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے ممبئی میں جے این پورٹ پراہم  پائیدار اقدامات کی نقاب کشائی کی


بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے جے این پی اے، ودھاون پورٹ اور آر ای سی کے درمیان مفاہمت نامہ: جناب سربانند سونووال

جناب سربانند سونووال نے جے این پورٹ احاطے  میں کلیدی پائیداری پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

جناب  سونووال نے اسمارٹ ایس ای زیڈ پروجیکٹ اور جشکر جھیل کے احیاء کے سنگ بنیاد کی تقریب انجام دی

جہازوں کے لیے بجلی کی سپلائی کو بڑھاکرپائیدار کوششوں کو فروغ دینے کی خاطر جے این پی اے اور گیٹ وے ٹرمینل انڈیا (جی ٹی آئی) کے درمیان مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے گئے

Posted On: 22 AUG 2024 5:52PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج جواہر لال نہرو بندرگاہ پر میٹھے پانی کی تین جھیلوں کا افتتاح کرنے کے بعد اہم پائیدار اقدامات کی نقاب کشائی کی۔ ان تمام جھیلوں کا پھر سے احیاء کیا  گیا ہے اور انہیں خوبصورت بنایا گیا ہے، جو بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی اور رہائش گاہ کی بحالی کے لیے اہم ذخائر کے طور پر کام کریں گے۔ جناب سونووال نے مختلف بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RHNQ.jpg

مرکزی وزیر جناب سونووال نے جے این پورٹ اتھارٹی (جے این پی اے)، رورل الیکٹری فکیشن کارپوریشن (آر ای سی) اور ودھاون پورٹ کے درمیان مفاہمت نامے  (ایم او یو) پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی،  تاکہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے مالی اعانت فراہم کی جا سکے۔ بندرگاہ کے پائیدار اقدام کو آگے بڑھانے کے لیے جے این پی اے اور گیٹ وے ٹرمینل انڈیا (جی ٹی آئی) کے درمیان ایک اور  مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے گئے۔

اس موقع پر اظہار خیال  کرتے ہوئے، جناب سونووال نے کہا کہ "ہماری بندرگاہیں ہمارے ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، جن کا استعمال بھارت کی اقتصادی ترقی کو 'آتم نربھار' بننے کے لیے کیا جانا چاہیے، جو  ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا وژن ہے۔  ہماری بندرگاہوں پر پائیدار ڈرائیو ہندوستان کے بحری بنیادی ڈھانچے کو آگے بڑھانے اور 'وکست بھارت' ویژن کے تحت ملک کی ترقی میں تعاون کرنے کا ایک بڑا محرک ہے۔ یہ بڑے فخر کا لمحہ ہے کہ ہم نے ان تین قدیم جھیلوں کا نام مہاراشٹر کے قابل احترام سنتوں، سنت دینیشور مہاراج، سنت ایکناتھ مہاراج اور سنت نامدیو مہاراج کے اعزاز میں رکھا گیاہے۔ دوبارہ بھری ہوئی جھیلوں کے ساتھ، مجھے یقین ہے کہ یہ کوششیں جے این پورٹ میں پائیداری کی کوششوں کو آگے بڑھائیں گی۔"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00243SG.jpg

 جناب سربانند سونووال نے اسمارٹ ایس ای زیڈ پروجیکٹ کے لیے سنگ بنیادبھی رکھا۔ اس پروجیکٹ میں پیری میٹر میں دخل اندازی کو روکنا، گاڑیوں کی نظم و ضبط کو یقینی بنانا، گیٹ آپریشن کو ہموار کرنا، عملے اور گاڑیوں کی اسمارٹ ٹریکنگ کے ساتھ ساتھ ایل اے این  صارفین کے لیے تمام یوٹیلیٹی عمارتوں تک نیٹ ورک کنیکٹیویٹی کو بڑھانا شامل ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد مستقبل کی ایپلی کیشنز جیسے کہ انرجی مینجمنٹ سسٹم، اسمارٹ واٹر مینجمنٹ، اسمارٹ اسٹریٹ لائٹنگ، اسمارٹ پارکنگ، اور وزنی برج کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچہ  فراہم کرنا ہے۔ سونووال نے جے  این پی اے  ایس ای زیڈ  میں 'ایک پیڑ  ماں  کے نام' پہل کے تحت ایک پودا بھی لگایا۔

مرکزی  جناب سونووال نے  مزید کہا کہ "آج، ہم نے جے این پی اے، ودھاون پورٹ اور آر ای سی  کے ساتھ ساتھ جے این پی اے اور جی ٹی آئی  کے درمیان دو بڑے مفاہمت ناموں پر دستخط کا بھی مشاہدہ کیا۔ یہ بنیادی ڈھانچے کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ پائیداری کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے مودی حکومت کی کوششوں کو مزید تقویت دیں گے۔ ہماری بندرگاہیں بغیر کسی رکاوٹ کے تجارت کو آسان بنا کر اور عالمی سپلائی چین میں اس کے کردار کو مضبوط بنا کر ہندوستان کی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے وقف ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت میں، ہماری وزارت پائیداری کی مزید کوششوں کی سمت کام کر رہی ہے، کیونکہ ہمیں اپنے ماحول کو دوبارہ بہتر بنانا  چاہیے اور اپنے ملک کی آنے والی نسلوں کے لیے انتہائی ذمہ داری کے ساتھ اقتصادی ترقی حاصل کرنی چاہیے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XW7P.jpg

یہ  افتتاح شدہ  تینوں جھیلیں خطے کے ماحولیاتی توازن کو بڑھانے کے لیے  ڈیزائن کی گئی ہیں۔ ان میں ایڈمن بلڈنگ فوتھل لیک اور سی پی پی جھیل شامل ہیں، دونوں اسٹریٹجک طور پر بندرگاہ کے علاقے میں واقع ہیں۔ اس کے علاوہ ، وزیر موصوف نے جشکر جھیل کے لیے سنگ بنیاد رکھا۔ ان جھیلوں کا نام مہاراشٹر کے قابل احترام سنتوں: سنت دینیشور مہاراج، سنت ایکناتھ مہاراج، اور سنت نامدیو مہاراج کے اعزاز میں رکھا گیا ہے۔ جناب سونووال نے ایس ای زیڈ  کے مراعات یافتہ افراد کو لیٹر آف انٹینٹ (ایل او آئی) بھی جاری کیا۔ اس  سے پہلے مرکزی وزیر کا استقبال جے این پی ٹی کے چیئرمین انمیش شرد واگھ نے کیا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004SBG2.jpg

جے این پی اے نے 7 مرحلوں میں پلاٹ الاٹ کیے ہیں۔ 57 ایکڑ کے لیے فیز 7 کی حالیہ ای - نیلامی کے لئے شاندار ردعمل دیکھنے میں آیا، جس میں 21 بولی دہندگان نے 6 یونٹ پلاٹوں اور 3 شریک ڈویلپر پلاٹوں کے لیے بولیاں لگائیں ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مذکورہ پلاٹوں کے لیے ریزرو قیمت سے اوپر کی قیمت میں مجموعی طور پر 95.23 فیصد اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں جے این پی اے کے لیے ریزرو قیمت  میں 63 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اسٹریٹجک مصروفیات کے ایک حصے کے طور پر، جے این پی اے نے لکوڈ برتھ 3 / لکوڈ برتھ 4 (ایل بی3 / ایل بی 4) کے مراعات یافتہ افراد کو رعایت دینے کی تاریخ جاری کی۔ جے این پی اے نے اضافی لکوڈ کارگو برتھ (اے ایل سی بی)، خاص طور پر  ایل بی3  اورایل بی 4 کے تعارف کے ساتھ اپنی لکوڈ کارگو ہینڈلنگ کی صلاحیت میں کامیاب توسیع کا اعلان کیا۔ ان برتھوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل کے ذریعے لیس، آپریٹ، دیکھ بھال اور منتقل کیا جائے گا۔ فی الحال، جے این پی اے  اپنے موجودہ  ایل بی- 1 اور  ایل بی- 2  کے ذریعے تقریباً 6.5 ملین میٹرک ٹن سالانہ (ایم ایم ٹی پی اے) لکوڈ  کارگو ہینڈل کرتا ہے۔ اضافی لکوڈ کارگو برتھز  ایل  بی -3 اور  ایل بی- 4 کی تکمیل کے ساتھ،  جے این پی اے کی کل لکوڈکارگو ہینڈلنگ کی صلاحیت بڑھ کر 11 ایم ایم ٹی پی اے  ہو جائے گی۔

مقامی کمیونٹی کو مزید بااختیار بنانے اور افرادی قوت کی ترقی کو بڑھانے کے اقدام میں، مرکزی وزیر نے جے این پئ اے کے ذریعہ تیار کردہ ودھاون اسکلنگ پروگرام کے واٹس ایپ چیٹ بوٹ کو لانچ کیا، جسے ہنر مندی کے پروگراموں تک رسائی کی سہولت فراہم کرنے، ودھاون بندرگاہ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے، اور جے این پورٹ کا  دورہ کرنے کے عمل کے ذریعے صارفین کی رہنمائی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔  اس چیٹ بوٹ کا بنیادی مقصد قیمتی ڈاٹا اکٹھا کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ودھاون کے نوجوانوں کو مخصوص تربیت ملے، جو روزگار کے مواقع سے ہم آہنگ ہو۔ ودھاون پورٹ پروجیکٹ سے تقریباً 10 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی امید ہے۔

************

U.No:10111

ش ح۔وا۔ق ر


(Release ID: 2047783) Visitor Counter : 43


Read this release in: English , Hindi , Marathi