ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل کے وزیر جناب گری راج سنگھ نے دلّی ہاٹ، آئی این اے میں‘شلپ دیدی مہوتسو’ کا دورہ کیا
یہ مہوتسو، شلپ دیدیوں کے لیے اپنی دستکاری کی نمائش کا ایک پلیٹ فارم ہے
Posted On:
22 AUG 2024 5:50PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے آج دلّی ہاٹ، آئی این اے، نئی دہلی میں منعقدہ شلپ دیدی پروگرام کے لیے وقف ایک پندرہ روزہ مارکیٹنگ پروگرام ‘شلپ دیدی مہوتسو’ کا دورہ کیا۔
جناب گری راج سنگھ نے شلپ دیدیوں کے چیلنجوں کو سمجھنے کے لیے ان کے ساتھ بات چیت کی اور اپنی انٹرپرینیورشپ کو مزید ترقی دینے اور اقتصادی سفر میں سوشل میڈیا کو استعمال کرنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی۔جناب سنگھ نے کہا کہ یہ مہوتسو شلپ دیدیوں کو اپنی مارکیٹ تک رسائی بڑھانے اور دستکاری کی تخلیقات کے لیے نئے گاہکوں کو راغب کرنے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
وزیر موصوف نے خواتین کاریگروں کو بااختیار بنانے، انہیں اپنے کاروبار کو بڑھانے اور مالی خودمختاری کو محفوظ بنانے کے لیے درکار اوزار اور علم فراہم کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم کے طور پر شلپ دیدیوں کے اقدام کی تعریف کی۔
شلپ دیدیوں کو دلّی ہاٹ میں 16 اگست 2024 سے 31 اگست 2024 تک اپنی دستکاری کی نمائش کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس مہوتسو کا مقصد انہیں ای- کامرس کی موجودگی کے علاوہ مارکیٹنگ کے مواقع فراہم کرنا ہے، تاکہ پروگرام کے تحت ان کی آمدنی میں اضافہ ہو۔
یہ پروگرام ملک بھر سے دستکاری کی تخلیقات کی نمائش کرتا ہے اور فن سے محبت کرنے والے لوگوں کو مختلف دستکاریوں کی جھلک دیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے، جو شلپ دیدیوںکی طرف سے فروخت کی جا رہی ہیں۔
وزارت ٹیکسٹائل کے زیراہتمام ڈیولپمنٹ کمشنر ( دستکاری)کے دفتر نے 100 دنوں کے لیے پائلٹ بنیادوں پر‘شلپ دیدی پروگرام’ شروع کیا ہے۔ شلپ دیدی پروگرام کا بنیادی مقصد پورے ہندوستان میں خاتون کاریگروں کو معاشی طور پر بااختیار بنانا اور مالی آزادی کو فروغ دینا ہے۔
ان اقدامات کا آغاز جون 2024 سے ای-ٹریننگ کے ساتھ ہوا اور اس میں ای-کامرس آن بورڈنگ، انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ، ریگولیٹری اور سوشل میڈیا آن بورڈنگ، مارکیٹنگ کے مواقع وغیرہ کے اجزاء شامل ہیں۔
ایک بنیادی سروے میں 100 خاتون کاریگروں کی شناخت کی گئی، جنہیں شلپ دیدیاں کہا جاتا ہے، جو 23 ریاستوں کے 72 اضلاع کی نمائندگی کرتی ہیں۔ یہ پروگرام کل 30 مختلف دستکاریوں کا احاطہ کرتا ہے، جو اس شعبے کے اندر موجود تنوع کی عکاسی کرتا ہے۔
وزیرموصوف کے دورے کے دوران ٹیکسٹائل سکریٹری، ڈیولپمنٹ کمشنر (دستکاری)اور ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈ لوم) اور وزارت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
****
ش ح۔ا گ۔ن ع
U:10109
(Release ID: 2047756)
Visitor Counter : 42