ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

جنگلاتی حیات (تحفظ) ایکٹ، 1972 کے شیڈولIV کے تحت فہرست بند غیر ملکی جانوروں کوجنگلاتی حیات قرار دینے کی آخری تاریخ 28 اگست 2024 ہے


ان غیر ملکی جانوروں کی اقسام کا رجسٹریشن پریویش2.0 پورٹل پر کیا جانا ہے

وزارت نے 28 فروری 2024 کو گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے زندہ جانوروں کی اقسام (رپورٹنگ اور رجسٹریشن) کے ضابطے، 2024 کو نوٹیفائی کیا تھا

Posted On: 20 AUG 2024 9:16PM by PIB Delhi

جنگلاتی حیات (تحفظ) ایکٹ، 1972 میں فہرست بند غیر ملکی جانوروں کی کئی اقسام مختلف افراد، تنظیموں اور چڑیا گھروں کے قبضے میں ہیں۔ ایکٹ کے شیڈولIV کے تحت درج غیر ملکی جانوروں کو متعلقہ افراد، تنظیموں اور چڑیا گھروں کے ذریعے رپورٹ اور رجسٹرڈ کرانا ہے۔ ان غیر ملکی جانوروں کی اقسام کا  رجسٹریشن پریویش 2.0پورٹل (https://parivesh.nic.in/parivesh-ua/hashtag/)  پر کیا جانا  ہے۔

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت، حکومت ہند نے 28 فروری 2024 کو گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے سیکشن 49 ایم کے تحت زندہ جانوروں کی اقسام (رپورٹنگ اور رجسٹریشن) کے ضابطے، 2024 کو نوٹیفائی کیا۔

ان ضابطوں کے مطابق، ہر وہ شخص جس کے پاس جنگلاتی حیات (تحفظ) ایکٹ 1972 کے شیڈول IV میں درج اقسام  کا کوئی بھی زندہ جانور ہے، اسے ایسے جانوروں کی تفصیلات کی اطلاع دینے اور پرویش2.0 پورٹل (https://parivesh.nic.in/parivesh- ua/hashtag/ ) کے توسط سے متعلقہ ریاست کے چیف وائلڈ لائف وارڈن کوگزٹ نوٹیفکیشن  جاری ہونے سے چھ مہینے کے اندر اور یا ایسے جانوروں کی اقسام کے قبضے کے 30 دنوں کے اندر الیکٹرانک طریقے سے رجسٹریشن کے لیے درخواست جمع کرانے کی ضرورت ہے۔

چھ ماہ کی مدت 28 اگست 2024 کو ختم ہو جائے گی۔ لہٰذا، تمام متعلقہ افراد پر لازم ہے کہ وہ ایسی چیزوں کی اطلاع متعلقہ چیف وائلڈ لائف وارڈن کو  پریویش 2.0 پورٹل کے ذریعے اطلاع دیں تاکہ عدم تعمیل پر کسی بھی تعزیری کارروائی سے بچا جاسکے۔

نوٹیفکیشن کی کاپی آن لائن بھی حاصل کی جا سکتی ہے:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2024/mar/doc202436319801.pdf

 

 

********

 

 

ش ح۔ ف ا۔ع ن

 (U: 10046)



(Release ID: 2047156) Visitor Counter : 18


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil