بجلی کی وزارت

مرکزی وزیر جناب منوہر لال کھٹر نے پروجیکٹوں  کی آن لائن نگرانی کے لیے پورٹل – تھرمل (پرومپٹ(کا آغاز کیا


یہ پورٹل ریئل ٹائم ٹریکنگ اور تجزیہ پیش کرتا ہے اور  پروجیکٹ مینیجرز اور اسٹیک ہولڈرز کو باخبر فیصلے تیزی سے کرنے کے قابل بناتا ہے

Posted On: 20 AUG 2024 7:32PM by PIB Delhi

بجلی کے مرکزی وزیر اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب منوہر لال نے آج نئی دہلی میں پروجیکٹس  کی آن لائن نگرانی کے لیے پورٹلتھرمل (پرومپٹ) کا آغاز کیا۔

لانچ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے كہا کہ ملک میں جاری اقتصادی سرگرمیوں کے لیے بجلی کلیدی محرک ہے۔ اسی مناسبت سے بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اس لیے جاری سکیموں اور تھرمل منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل انتہائی ضروری ہے۔ پورٹل پرومپٹ کا آغاز ملک میں پاور سیکٹر کے شفاف، مربوط اور موثر کام کو قابل بنائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00195AV.jpg

سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی (سی ای اے) باقاعدگی سے سائٹ کے دورے كر كے ڈویلپرز کے ساتھ بات چیت كر كے اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ وقتاً فوقتاً جائزہ میٹنگوں کے ذریعے زیر تعمیر پاور پروجیکٹس کی پیشرفت کی سرگرمی سے نگرانی کر رہی ہے۔ ان کوششوں کا مقصد اہم مسائل کی نشاندہی کرنا اور ان کو حل کرنا ہے تاکہ بجلی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان تھرمل پاور پراجیکٹوں کی نگرانی میں مزید ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے اور پاور پراجیکٹ ڈویلپرز کو نگرانی کے ڈیجیٹل عمل کی طرف سہولت فراہم کرنے کے لیے یہ آن لائن تھرمل پراجیکٹ مانیٹرنگ پورٹل تیار کیا گیا ہے۔ این ٹی پی سی نے اس پورٹل کو تیار کرنے میں مدد کی ہے۔

نیا شروع کردہ پرومپٹ پورٹل تھرمل پاور پراجیکٹس کی ریئل ٹائم ٹریکنگ اور تجزیہ میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ آن لائن پلیٹ فارم پراجیکٹ مینیجرز اور اسٹیک ہولڈرز کو باخبر فیصلے کرنے کے قابل بناتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ممکنہ تاخیر اور مسائل کی جلد نشاندہی کی جائے اور فوری طور پر حل کیا جائے۔

پرومپٹ کی اہم خصوصیات اور فوائد:

ریئل ٹائم ٹریکنگ اور تجزیہ:

پورٹل پراجیکٹ پر عمل درآمد کے تمام پہلوؤں کی نگرانی کے لیے ایک مرکزی پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے، ممکنہ مسائل کی فوری شناخت اور حل کو قابل بناتا ہے۔

شفافیت اور احتساب:

نگرانی کے عمل کو ڈیجیٹائز کرکے، پورٹل پراجیکٹ مینجمنٹ میں زیادہ شفافیت کو یقینی بناتا ہے جس سے مسائل  بروقت حل ہوتے ہیں، وقت اور لاگت میں کمی آتی ہے اور پراجیکٹ پر عملدرآمد کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

وسائل کی اصلاح:

پورٹل متوقع وسائل کی دستیابی کی حمایت کرتا ہے، ملک کی بجلی کی طلب کو مناسب قیمت پر پورا کرنے میں مدد کرتا ہے، بالآخر صارفین کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کو پورٹل کی فعالیت سے واقف کرنے کے لیے تمام پروجیکٹ ڈویلپرز کے لیے ہینڈ آن ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا گیا ہے۔ نتیجے کے طور پر زیادہ تر ڈویلپرز نے پہلے ہی ماہانہ بنیادوں پر پورٹل میں ڈیٹا داخل کرنا شروع کر دیا ہے۔  اس سے نگرانی کے عمل میں مزید اضافہ ہو گا۔

بجلی کی وزارت جدید ڈیجیٹل حل اپنانے کے لیے پرعزم ہے جس سے سب کے لیے قابل اعتماد اور سستی بجلی کو یقینی بنانے كے ساتھ ہندوستان کے پاور سیکٹر کی کارکردگی، شفافیت اور تاثیر  میں اضافہ ہوگا۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا



(Release ID: 2047085) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP