بجلی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب منوہر لال کھٹر نے آن لائن پورٹل ڈرپس (بجلی کے شعبے کے لیے قدرتی آفات سے بچنے والا انفراسٹرکچر) کا آغاز کیا
پاور سیکٹر کے لیے ڈیزاسٹر ریسورس انوینٹری (ڈرپس) پورٹل كی مدد سے تباہی کی صورتحال میں ضروری وسائل کی تیزی سے شناخت اور تعیناتی کی جا سكے گی
Posted On:
20 AUG 2024 7:29PM by PIB Delhi
بجلی کے مرکزی وزیر اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب منوہر لال نے آج نئی دہلی میں آن لائن پورٹل ڈرپس (بجلی کے شعبے کے لیے ڈیزاسٹر ریسیلینٹ انفراسٹرکچر) کا آغاز کیا۔
پچھلے کچھ سالوں میں پورے ہندوستان میں قدرتی آفات کے سلسلے یعنی اڈیشہ میں سائیكلون فانی، جموں و کشمیر میں شدید سیلاب، کیرالہ میں بڑے پیمانے پر سیلاب نے ہمارے بنیادی ڈھانچے، خاص طور پر پاور سیکٹر میں کمزوری کو واضح طور پر اجاگر کیا ہے۔
ساحلی ریاستیں/مركزی خطے جیسے، گجرات، مہاراشٹر، گوا، کرناٹک، کیرالہ، تمل ناڈو، آندھرا پردیش، اڈیشہ، مغربی بنگال اور پڈوچیری کو اپنے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے منفرد چیلنجوں کا سامنا ہے۔ ان تباہ کن واقعات نے آفات سے نمٹنے کے لیے جامع تیاریوں اور ردعمل کی حکمت عملیوں کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔
مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے پروٹل كے آغاز كی تقریب میں کہا کہ آن لائن پورٹل ڈرپس کا اجراء؛ کسی بھی منفی صورتحال کے دوران ملک میں پاور سیکٹر کے شفاف، مربوط اور موثر کام کو قابل بنائے گا۔ مرکزی وزیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آن لائن سسٹم وقت کی ضرورت ہے تاکہ ہنگامی حالات میں انسانی غلطی کو کم کیا جا سکے۔
ڈرپس متاثرہ اضلاع، ریاستوں میں پاور سیکٹر کے تمام محکموں اور دیگر ایجنسیوں کے تمام نامزد نوڈل افسروں کے لیے رابطہ کے ایک نقطے کے طور پر کام کرے گا۔ یہ مخصوص پاور سسٹم کے سازوسامان اور اہم سپلائیز کی انوینٹری کے انتظام کے لیے ہنگامی ردعمل کے لیے انتہائی ضروری قدم ہے۔ سی ای اے کو اس انوینٹری کو آئی ڈی آر این کے مطابق تیار کرنے اور نیشنل پاور پورٹل پر میزبانی کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
وزیر موصوف نے درونِ ملك پورٹل تیار کرنے پر سی ای اے ٹیم کی تعریف کی، جو پاور سیکٹر کے تینوں شعبوں یعنی جنریشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے لیے ایک پورٹل کے طور پر کام کرے گا۔
اس پورٹل کو استعمال کرنے کے لیے نوڈل افسر کو اداروں کی رجسٹریشن کے ذریعے تصدیق اور منظوری اور اداروں کے ذریعے اضافی انوینٹری کو بروقت اپ ڈیٹ کرنا وغیرہ كے عمل سے گزرنا ہوگا۔ فی الحال اس پورٹل کے ساتھ 61 اسٹیک ہولڈر رجسٹرڈ ہیں۔
پاور سیکٹر کے لیے ایک منظم ڈیزاسٹر ریسورس انوینٹری کا قیام محض احتیاط نہیں ہے۔ قدرتی آفات کے دوران اور بعد میں جانوں، املاک اور اہم خدمات کی حفاظت کی ضرورت ہے۔ ڈرپس زیادہ با صلاحیت اور موثر رسپانس سسٹم کی تعمیر میں نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے۔
اس پورٹل کی کامیابی کا انحصار اس بات پر بھی ہے کہ حصہ لینے والے اداررے اپنے وسائل کی انوینٹری کو بروقت اپ ڈیٹ کرتے ہیں تاکہ بحران کے وقت تمام اسٹیک ہولڈرز اس تک رسائی حاصل کر سکیں اور آفت کے اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔ نیز کم سے کم وقت میں نظام کو اس کی اصل حالت میں بحال کیا جا سکے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 2047079)
Visitor Counter : 43