محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای پی ایف او میں جون 2024 کے دوران مجموعی طور پر 19.29 لاکھ ممبر شامل


جون 2024 کے دوران ای پی ایف او ​​میں 10.25 لاکھ نئے ممبران کا اندراج

Posted On: 20 AUG 2024 6:40PM by PIB Delhi

آج جاری کردہ عارضی اعداد و شمار کے مطابق ای پی ایف او میں جون 2024 کے مہینے میں مجموعی طور پر  19.29 لاکھ اراکین کو شامل کیے گئے ہیں۔

مزید برآں، سال بہ سال تجزیہ جون 2023 کے مقابلے میں مجموعی اراکین کے اضافے میں 7.86 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ رکنیت میں اس اضافے کو متعدد عوامل سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔ ان میں  روزگار کے بڑھتے ہوئے مواقع، ملازمین کے فوائد کے بارے میں بڑھتی ہوئی بیداری، اور ای پی ایف او ​​کے آؤٹ ریچ پروگراموں کی تاثیر  شامل ہیں۔

اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جون 2024 کے دوران تقریباً 10.25 لاکھ نئے ممبران كا اندراج ہوا ہے۔ مئی 2024 کے پچھلے مہینے سے نئے ممبران میں 4.08 فیصد اور پچھلے سال جون 2023 کے مقابلے میں 1.05 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کا ایک قابل توجہ پہلو 18-25 سال کی عمر کے گروپ کا غلبہ ہے جو جون 2024 میں شامل کیے گئے کل نئے اراکین میں سے 59.14 فیصد ہے۔ یہ پہلے کے رجحان سے مطابقت رکھتا ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ منظم افرادی قوت میں شامل ہونے والے زیادہ تر افراد نوجوان ہیں جو بنیادی طور پر پہلی بار ملازمت کے متلاشی ہیں۔

پے رول کے اعداد و شمار پكے مطابق تقریباً 14.15 لاکھ ممبران نے ای پی ایف او میں دوبارہ شمولیت اختیار کی۔ یہ اعداد و شمار جون 2023 کے مقابلے میں سال بہ سال 11.79 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ان اراکین نے اپنی ملازمتیں تبدیل کیں اور ای پی ایف او ​​کے دائرہ کار میں شامل اداروں میں دوبارہ شامل ہو گئے اور حتمی تصفیہ کے لیے درخواست دینے کے بجائے اپنی جمع شدہ رقم کو منتقل کرنے کا انتخاب کیا۔ اس طرح طویل مدتی مالیاتی بہبود کی حفاظت اور اپنے سماجی تحفظ کو بڑھایا۔

پے رول کے اعداد و شمار کے صنفی تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ متعلقہ ماہ کے دوران شامل کیے گئے نئے اراکین میں سے تقریباً 2.98 لاکھ نئی خواتین ممبر ہیں۔ یہ اعداد و شمار جون 2023 کے مقابلے میں سال بہ سال 5.88 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ متعلقہ ماہ کے دوران خالص خواتین ممبروں کا اضافہ تقریباً 4.28 لاکھ رہا جو جون 2023 کے مقابلے میں سال بہ سال 8.91 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔خواتین کے ارکان کے اضافے میں اضافہ زیادہ جامع اور متنوع افرادی قوت کی طرف وسیع تر تبدیلی کا اشارہ ہے۔

پے رول ڈیٹا کا ریاستی تجزیہ بتاتا ہے کہ پانچ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں مہاراشٹر، کرناٹک، تمل ناڈو، گجرات اور ہریانہ میں خالص اراکین کا اضافہ سب سے زیادہ ہے۔ یہ ریاستیں خالص اراکین کے اضافے کا تقریباً 61.16 فیصد حصہ پیش كرتی ہیں، جس سے  متعلقہ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 11.8 لاکھ خالص اراکین کا اضافہ ہوا۔

تمام ریاستوں میں مہاراشٹر 21.09% خالص اراکین کا اضافہ کرکے سب سے آگے ہے۔

صنعت کے لحاظ سے اعداد و شمار کا ماہ بہ ماہ موازنہ صنعتوں میں مصروف اداروں جیسے یونیورسٹی، کالج، اسکول وغیرہ، اسکول، فنانسنگ اسٹیبلشمنٹ، جنرل انشورنس، کالج، سوسائٹیز کلب یا انجمنیں، یونیورسٹی، نجی شعبے میں الیکٹرانک میڈیا کمپنیاں وغیرہ میں کام کرنے والے اراکین میں نمایاں ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔ کل مجموعی رکنیت میں تقریباً 40.70 فیصد اضافے كا تعلق  ماہر خدمات (افرادی قوت فراہم کرنے والے، عام ٹھیکیداروں، سیکورٹی خدمات، متفرق سرگرمیوں وغیرہ پر مشتمل ہے) سے  ہے۔

مندرجہ بالا پے رول ڈیٹا عارضی ہے کیونکہ ڈیٹا تیار کرنا ایک مسلسل مشق ہے، کیونکہ ملازمین کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ پچھلے ڈیٹا کو ہر ماہ اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

اپریل-2018 کے مہینے سے ای پی ایف او ​​ستمبر 2017 کے بعد کی مدت کا احاطہ کرتے ہوئے پے رول ڈیٹا جاری کر رہا ہے۔ ماہانہ پے رول کے اعداد و شمار میں آدھار کی تصدیق شدہ یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یو اے این) کے ذریعے پہلی بار ای پی ایف او ​​میں شامل ہونے والے اراکین کی گنتی، ای پی ایف او ​​کی کوریج سے باہر نکلنے والے موجودہ اراکین اور ان لوگوں كو  جو باہر نکلے لیکن دوبارہ ممبر کے طور پر شامل ہوئے،  ماہانہ نیٹ پے رول پر پہنچنے کے لیے لیا جاتا ہے۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا


(Release ID: 2047057) Visitor Counter : 45


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Telugu