بجلی کی وزارت
سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس ای سی آئی ) نے مالی سال24-23 کے اپنے مالی نتائج کا اعلان کیا
ایس ای سی آئی نے گزشتہ سال کی قدر کے مقابلے مالی سال2024 میں ٹیکس کے بعد منافع (پی اے ٹی ) میں 38.14 فیصد اضافہ دیکھا
Posted On:
06 AUG 2024 8:21PM by PIB Delhi
سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس ای سی آئی )، جو قابل تجدید توانائی (آرای) ڈومین کے رہنماؤں میں سے ایک ہے، نے 02 اگست 2024 کو مالی سال 2024کے مالی نتائج کا اعلان کیا ہے۔
مالی سال 2024 میں، ایس ای سی آئی نے شمسی، ہوا اور ہائبرڈ پاور پر مشتمل 8440 میگاواٹ کے آرای ٹینڈرز دیے ہیں، جس سے مجموعی طور پر صلاحیت 65317 میگاواٹ ہو گئی ہے۔
سالانہ تجارتی حجم میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 22.13 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 42935 ملین یونٹ بجلی کی تجارت کی جا رہی ہے۔
اسٹینڈ ایلون بنیادوں پر، کمپنی کی کل آمدنی 13,135.80 کروڑ روپے تھی جو کہ گزشتہ سال کے10,864.43 کروڑ روپے کے مقابلے میں، 20.91 فیصد کا اضافہ ہے ۔
ایس ای سی آئی نے مالی سال 2024 میں 436.03 کروڑ روپے ریکارڈ کرکے ٹیکس کے بعد کے منافع میں 38.14 فیصد کا اضافہ دیکھا ہے جبکہ گزشتہ سال یہ مالیت 315.65 کروڑ روپے تھی۔
مجموعی بنیاد پر، مالی سال 2024 کے لیے گروپ کا منافع بعد از ٹیکس 510.92 کروڑ روپے تھا جو پچھلے سال کے پی اے ٹی کے بعد کامنافع 378.77 کروڑروپے تھا،اس طرح 34.89 فیصد کے اضافہ کی نشاندہی ہوتی ہے۔
کمپنی کی کل مالیت 2,811.76 کروڑروپے رہی جو پچھلے سال کے 2,376.31 کروڑ روپے کے اعداد و شمار کے مقابلے میں 18.32 فیصد کا اضافہ درج کرتی ہے۔
**********
(ش ح ۔ج ق۔ع آ)
U-10003
(Release ID: 2046855)
Visitor Counter : 34