مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(ٹرائی) نےان چاہی کال پر ایکسس سروس پرووائیڈر ز اور ٹیلی مارکیٹر کے ساتھ میٹنگ کی
Posted On:
06 AUG 2024 9:12PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی ا ٓف انڈیا(ٹرائی) نے ان چاہی کمرشل کال کے بارے میں صارفین کی شکایتوں کے تعلق سے آج یہاں اسپیمر کے خلاف کارروائی پر غوروخوض کرنے کے لئے ایکسس سرو پرووائیڈرز اوران کے ڈیلیوری ٹیلی مارکیٹر کے ساتھ میٹنگ کی ۔
میٹنگ کے دوران مندرجہ ذیل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا:
- اداروں کے علم کے بغیر ہیڈر اور کنٹنٹ ٹیمپلیٹ کے غلط استعمال کے معاملے ۔
- ایسے میسج بھیجنے کے ذمہ دار اداروں کی شناخت کرنے اور ان کا پتہ لگانے نیز ایسے معاملوں کو روکنے کےلئے اصلاحات کی تدابیر کرنے کی غرض سے ایکسس سروس پرووائیڈرز اور ڈیلیوری ٹیلی مارکیٹر کے ذریعہ اٹھائے گئے قدم ۔
- iii. پروموکالز کا کنٹرول ،چاہے وہ روبوٹکس کال ہوں /آٹو –ڈائلر کال ہوں/پہلے سے ریکارڈ کی گئی کال ہوں،اور ٹرائی ضابطوں کی تعمیل میں زیادہ تعداد میں میسج وغیرہ بھیجنے کے لئے ایسے سبھی کاروباری گاہکوں ڈی ایل ٹی پلیٹ فارم پر منتقل کرنا ۔
ریگولیٹر نے سبھی پریکوں ، خاص طور سے ایکسس سروس پرووائیڈرز اور ان کے ڈیلیوری ٹیلی مارکیٹر سے فوری کارروائی کی مانگ کی،جس میں پتہ لگانے کی صلاحیت سے تکنیکی حل کو نافذ کرنا اور پی آر آئی /ایس آئی پی کے توسط سے دس ہندسوں کے نمبروں کا استعمال کرکے اپنے کاروباری گاہکوں کے ذریعہ بڑی تعداد میں کالنگ کو روکنا شامل ہے ۔
ریگولیٹر نے سروس پرووائیڈرز اور ان کے ٹیلی مارکیٹر کو ایک سخت پیغام دیا ہے کہ وہ آگے آئیں اور وائس کال کا استعمال کرکے بڑی تعداد میں پیغامات وغیرہ کو روکنے کےلئے مؤثر اقدام کریں۔
***
ش ح ۔ ف ا۔م ش
U. No.10002
(Release ID: 2046851)
Visitor Counter : 27