خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
یوم آزادی کی تقریب میں خصوصی مہمانوں کے طور پر ملک بھر سے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے 161 میدان میں کام کرنے والیوں کو مدعو کیا گیا
خواتین اور بچوں کو بااختیار بنانے کی کوششوں کے اعتراف میں خصوصی مہمانوں کو مدعو کیا گیا
Posted On:
12 AUG 2024 6:57PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15 اگست 2024 کو دہلی کے مشہور لال قلعہ سے 78 واں یوم آزادی منانے میں قوم کی قیادت کریں گے۔ وہ قومی پرچم لہرائیں گے اور تاریخی یادگار کی فصیل سے قوم سے روایتی خطاب کریں گے۔
ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 161 میدان میں کام کرنے والیوں جو خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزارت کی مختلف اسکیموں کو نافذ کر رہی ہیں،ان کے شریک حیات/ساتھیوں کے ساتھ ملک بھر کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے لال قلعہ میں 78ویں یوم آزادی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی تقریبات کا حصہ بننے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ آنگن واڑیوں، سخی ون اسٹاپ سینٹرز، سنکلپ: خواتین کو بااختیار بنانے کے مرکز، چائلڈ ویلفیئر کمیٹیوں اور ضلع چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کی منتخب خواتین کارکنوں کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔
ان کارکنوں کو ملک بھر سے خواتین اور بچوں کو بااختیار بنانے اور ضروری خدمات کی آخری میل تک فراہمی کو یقینی بنانے کی کوششوں کے اعتراف میں مدعو کیا گیا ہے۔ مدعو کارکنان کے ساتھ 133 شریک حیات/ساتھی بھی ہوں گے جو اس تقریب کا حصہ ہوں گے۔
خصوصی مہمان، اپنے شریک حیات/ساتھیوں کے ساتھ، 14 اگست، 2024 کو نئی دہلی میں اہم مقامات جیسے پردھان منتری سنگھرالیہ، کرتویہ پتھ اور دیگر اہم یادگاروں کا دورہ کریں گے۔
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر اور سکریٹری خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے ساتھ کل وگیان بھون، نئی دہلی میں خصوصی مہمانوں کا ایک خصوصی انٹرایکٹو پروگرام منعقد کیا جارہاہے۔
خصوصی مہمان اپنے شریک حیات/ساتھیوں کے ساتھ 13 سے 16 اگست 2024 تک نئی دہلی میں ہوں گی۔
***
ش ح ۔ اک ۔م ش
U. No.9975
(Release ID: 2046629)
Visitor Counter : 46