بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ایم ایس ایم ایز کے لیے مالی امداد
Posted On:
01 AUG 2024 5:00PM by PIB Delhi
بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ 2 جولائی ، 2021 ء سے، ریاست بہار سمیت ملک میں ترجیحی شعبے کے قرضے ( پی ایس ایل ) کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے خوردہ اور تھوک تاجروں کو ایم ایس ایم ای کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ ان قرضوں کو مختلف بینکوں کے ذریعہ بڑھایا گیا ہے اور آر بی آئی کے اعداد و شمار کے مطابق، شیڈیولڈ کمرشل بینک کے ذریعہ گزشتہ 3 برسوں سے بہار میں ایم ایس ایم ای سیکٹر کے کریڈٹ آؤٹ اسٹینڈنگ ( بقایا قرض ) کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں :
شیڈول کمرشل بینک کے ذریعہ بہار میں ایم ایس ایم ای سیکٹر کے کریڈٹ آؤٹ اسٹینڈنگ ( بقایا قرض ) کی تفصیلات
|
(اکاؤنٹ کی تعداد لاکھ میں ، بقایا قرض کروڑ روپے میں )
|
نمبر شمار
|
مالی سال
|
اکاؤنٹس کی تعداد
|
بقایا قرض
|
1
|
2023-24*
|
12.35
|
51766.42
|
2
|
2022-23
|
8.80
|
40029.60
|
3
|
2021-22
|
10.62
|
34002.47
|
ماخذ: ترجیحی شعبے کے ریٹرن ایس سی بیز کے ذریعے جمع کرائے گئے ہیں۔
* مالی سال 24-2023 ء کے اعداد و شمار عارضی ہے۔
بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کے لیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے تحت، بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کے لیے کریڈٹ گارنٹی فنڈ ٹرسٹ اپنے ممبر قرض دینے والے اداروں (ایم ایل آئیز ) کو ، ان کی طرف سے بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کو دیے گئے قرض کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ اسکیم کے آغاز سے لے کر 31 مارچ ، 2024 ء تک، ملک بھر میں کل 133489 کروڑ روپے کی 3202267 ضمانتیں تاجروں کو دی گئیں ۔ اس میں سے 7397 کروڑ روپے کی 123659 ضمانتیں بہار کے تاجروں کو دی گئیں۔
ایم ایس ایم ای کی وزارت بہار سمیت پورے ملک میں بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے شعبے کے فروغ اور ترقی کے لیے مختلف اسکیموں/پروگراموں کو نافذ کرتی ہے، جس میں پی ایم ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی) ، سیلف ریلئنٹ انڈیا (ایس آر آئی ) فنڈ، پی ایم وشوکرما اسکیم، انٹرپرینیورشپ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام (ای ایس ڈی پی )، پروکیورمنٹ اینڈ مارکیٹنگ سپورٹ اسکیم (پی ایم ایس ایس )، مائیکرو اینڈ اسمال انٹرپرائزز-کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (ایم ایس ای – سی ڈی پی ) ، ایم ایس ایم ای چیمپئنز اسکیم وغیرہ شامل ہیں ۔
اس کے علاوہ ، پی ایم ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام کے تحت، نان فارم سیکٹر میں نئے مائیکرو انٹرپرائز کے قیام کے لیے کریڈٹ سے منسلک سبسڈی فراہم کی جاتی ہے۔ مینو فیکچرنگ شعبے میں 50 لاکھ روپے تک کے اور سروس سیکٹر میں 20 لاکھ روپے تک کے پروجیکٹوں کے لیے پروجیکٹ لاگت کا 15 فی صد سے 35 فی صد مارجن منی بطور سبسڈی فراہم کی جاتی ہے ۔ خواتین سمیت خصوصی زمروں سے تعلق رکھنے والے مستفیدین کے لیے، دیہی علاقوں میں 35 فی صد اور شہری علاقوں میں 25 فی صد مارجن منی سبسڈی فراہم کی جاتی ہے۔
سیلف ریلئنٹ انڈیا ( ایس آر آئی ) فنڈ کے ذریعے 50000 کروڑ ایکویٹی انفیوژن۔ اس اسکیم میں حکومت ہند سے 10000 کروڑ روپے اور پرائیویٹ ایکویٹی/ وینچر کیپیٹل فنڈز کے ذریعے 40000 کروڑ روپے کے فراہم کئے جانے کا التزام ہے۔ اس اقدام کا مقصد ، ایم ایس ایم ای سیکٹر کی مستحق اور اہل اکائیوں کو گروتھ کیپٹل فراہم کرنا ہے۔ 30 جون ، 2024 ء تک، 53 ڈاٹر فنڈز کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے اور 8353 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ذریعے 450 ایم ایس ایم ایز کی مدد کی گئی ہے۔
مالی سال 24-2023 ء کے لیے بڑی اسکیموں کے تحت فنڈز کے اخراجات حسب ذیل ہیں :
اخراجات ( کروڑ روپے میں )
|
نمبر شمار
|
اسکیم کا نام
|
مالی سال
2023-24 ء
|
1
|
پرائم منسٹرس ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام ( پی ایم ای جی پی )
|
3016.18
|
2
|
سیلف ریلئنٹ انڈیا ( ایس آر آئی ) فنڈ
|
579.45
|
3
|
پی ایم وشو کرما
|
745.92
|
4
|
انٹر پرینئور شپ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام ( ای ایس ڈی پی )
|
62.84
|
5
|
پروکیورمنٹ اینڈ مارکیٹنگ سپورٹ اسکیم ( پی ایم ایس ایس )
|
68.70
|
6
|
مائیکرو اور سمال انٹرپرائزز-کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام ( ایم ایس ای – سی ڈی پی )
|
178.66
|
7
|
ایم ایس ایم ای چیمپئنز اسکیم
|
88.77
|
..........................................
) ش ح – م م - ع ا )
U.No. 9966
(Release ID: 2046556)
Visitor Counter : 35