عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
بھویشیہ - پنشنروں کے لیے ڈیجیٹل بااختیار ی اور زندگی كی آسانی کو فروغ دینا
Posted On:
16 AUG 2024 7:39PM by PIB Delhi
پنشن کیسوں کی کارروائی میں تاخیر اور كلرك كی سطح پر ہونے والی غلطیوں کے ساتھ ساتھ پنشنروں کو مالی نقصان اور ہراسانی کے مسائل پر قابو پانے کے لیے ڈی او پی پی ڈبلیو نے ایک منفرد جدید سنٹرلائزڈ پنشن پروسیسنگ سافٹ ویئر متعارف کرایا ہے جو بھویشیہ کہلاتا ہے۔ یہ تمام مرکزی حکومت کی وزارتوں/محکموں کے لیے ہے۔
01.01.2017 سے تمام مرکزی سول وزارتوں اور محکموں کے لیے "بھویشیہ" کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔ اس وقت 99 وزارتیں/محکمے، 1020 دفاتر اور 8320 ڈی ڈی اوز عمل پیرا ہیں اور 14.08.2024 تک 2,50,845 پی پی او جاری کیے جا چکے ہیں۔ اس سافٹ ویئر نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر یكجا كیا ہے جو آج تک بكھرے ہوءے تھے۔
سسٹم نے ایک مشترکہ طریقہ کار وضع کیا جس میں سی سی ایس پنشن رولز، 2021 کے تمام قواعد و ضوابط شامل ہیں۔
بھویشیہ کو نیشنل ای گورننس سروس ڈیلیوری اسیسمنٹ 2021 میں تیسرا بہترین درجہ دیا گیا ہے۔
بھویشیہ کے بہترین طریقے درج ذیل ہیں:
1۔ ریٹائر ہونے والوں کی آٹو رجسٹریشن: 'بھویشیہ' سافٹ ویئر کو پے رول پیکج کے ساتھ مربوط کیا گیا اور یہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کے بنیادی ڈیٹا کو خود بخود بھرے گا اور مختلف محکموں کے ساتھ ساتھ ڈی او پی پی ڈبلیو کو اگلے 15 ماہ میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کی تعداد کو ضروری ایم آئی ایس فراہم کرے گا۔
2۔ تمام اسٹیک ہولڈرز یعنی ڈی ڈی او/ایچ او او/پی اے او وغیرہ کی از خود رجسٹریشن۔
3۔ ریٹائر ہونے والےکے ذریعہ پنشن فارم (فارمز) کو خود بھرنا۔
4۔ سخت ٹائم لائنز: سافٹ ویئر نے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے لیے پنشن پروسیسنگ کے مختلف مراحل کے لیے سخت ٹائم لائنز متعین کی ہیں۔ یہ عمل ریٹائرمنٹ سے 15 ماہ قبل آن لائن شروع ہوتا ہے اور پنشنر کو ایک بار ایک فارم بھرنا پڑتا ہے۔ نظام اپنے طور پر پنشنر کے ساتھ ساتھ اسٹیک ہولڈر کو مختلف مراحل کے لیے مقرر کردہ ڈیڈ لائن کو پورا کرنے کے لیے الرٹ كرتا رہتا ہے۔
5۔ شفافیت اور جوابدہی: پنشن کیس کی کارروائی میں مکمل شفافیت اور جوابدہی ہوتی ہے اور اس نظام کی وجہ سے تاخیر کے پوائنٹس کی نشاندہی کرنا اور ذمہ داری کا تعین کرنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔
6۔ ریٹائرمنٹ کے تمام فوائد کا خودکار حساب کتاب: تمام وزارتوں/محکموں میں پنشن کا خودکار حساب کتاب۔ یہ دستی مداخلت کو دور کرتا ہے اور شکایات کو کم کرتا ہے۔
7۔ ای میل/ایس ایم ایس الرٹس کے ذریعے ریئل ٹائم اپ ڈیٹس: یہ سسٹم ہر ایکشن کے لیے ای میل/ایس ایم ایس الرٹس کے ذریعے ریئل ٹائم اپ ڈیٹس دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور سنٹرل سول ریٹائر ہونے والوں کی پنشن پروسیسنگ سے متعلق ان کے متعلقہ بینک اکاؤنٹس میں پنشن کے پہلے کریڈٹ کے مرحلے تک انجام دیتا ہے۔
8۔ ای پی پی او: ’بھویشیہ‘ کو بھی سی جی اے کے پی ایف ایم ایس ماڈیول کے ساتھ مربوط کر دیا گیا ہے اور اس کی وجہ سے اب الیکٹرانک پی پی او (ای-پی پی او) جاری کرنا ممکن ہو گیا ہے۔ ای-پی پی او متعلقہ وزارت/محکمہ کے پی اے او کے ذریعے سی پی اے او کو منتقل کیا جاتا ہے جہاں سے یہ بینک کو جاتا ہے۔ ادائیگی کرنے والی شاخ ای پی پی او كو آن لائن دیکھ سکتی ہے۔
9۔ اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹائزیشن: ای-پی پی او پوری پنشن کی درخواست، اس پر عمل اور ادائیگیوں کو انکرپٹڈ شکل میں ڈیٹا کی منتقلی اور قبول کرکے بغیر کاغذ کے بناتا ہے۔
10۔ ڈیجی لاکر: بھویشیہ خود بخود ای پی پی او کو ریٹائر ہونے والے کے ڈیجی لاکر اکاؤنٹ میں داخل كر دیتا ہے تاکہ بھویشیہ میں لاگ ان کیے بغیر کہیں بھی/کسی بھی وقت اس تک رسائی حاصل کی جاسکے۔
11۔ بھویشیہ کے ذریعے پنشنروں کے شناختی کارڈ کا اجراء
12۔ بینکوں کے ساتھ انٹیگریشن: بھویشیہ کو مختلف بینکوں کے پنشن پورٹلز کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے تاکہ ریٹائرمنٹ کے بعد کی خدمات جیسے کہ فارم-16، پنشن سلپ، لائف سرٹیفکیٹ کی حیثیت، بقایا جات کا واجب الادا بیان وغیرہ انجام دی جا سكیں۔
بھویشیہ کے نفاذ کے نتیجے میں 83 فیصد ریٹائرمنٹ سے پہلے یا 30 دنوں کے اندر ریٹائرمنٹ کے پی پی او جاری کیے جاتے ہیں۔
***
ش ح۔ع س۔ ک ا
U NO 9913
(Release ID: 2046114)
Visitor Counter : 53