وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او نے 'نیپن' گولہ بارود کی اتھارٹی  ہولڈنگ کی مہر بند تفصیلات ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کوالٹی ایشورنس کے حوالے کیں

Posted On: 16 AUG 2024 5:29PM by PIB Delhi

دفاعی  تحقیق  و ترقی کی تنظیم  (ڈی آر ڈی او) نے آرمامنٹ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ (اے آر ڈی ای)، پاشان، پونے میں ‘نیپن’  گولہ بارود  کی اتھارٹی ہولڈنگ مہر بند تفصیلات  (اے ایچ ایس پی) کو کوالٹی ایشورنس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی کیو اے) کے حوالے کر دیا ہے۔  نیپن ایک سافٹ ٹارگٹ بارودی مواد ہے، جسے اے آر ڈی ای  نے ہائی انرجی میٹریل ریسرچ لیبارٹری (ایچ ای ایم آر ایل)، پونے کے ساتھ مل کر ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ ، اے آر ڈی  ای کے ڈائریکٹر جناب اے راجو نے اے ایچ ایس پی کو پونے کے کھڑکی  میں قائم کنٹرولر سی کیو اے (اے)،  میجر جنرل جے جیمز کے حوالے کیا۔

 معیاری  ضروریات  کے جنرل اسٹاف  (جی ایس کیو آر) کی بنیاد پر تشخیص کی کامیابی کے بعد، نیپن  گولہ بارود کے مواد کو ہندوستانی فوج میں شامل کیا گیا ہے۔ دو  ہندوستانی نجی صنعتوں، یعنی اکنامک ایکسپلوسیوز لمیٹڈ (ای ای ایل)، ناگپور اور پریمیئر ایکسپلوسیوز لمیٹڈ (پی ای ایل)، سکندرآباد نے ڈی آر ڈی او سے یہ ٹیکنالوجی حاصل کی ہے۔ دونوں صنعتیں فی الحال ہندوستانی فوج کے خریداری آرڈر کی مناسبت سے  سر دست اس کی بڑے پیمانے پر پیداوار کررہی  ہیں۔ اب تک بھارتی فوج کو گولہ بارود  کے  20 سے  زائد  لاٹس پہنچائے جاچکے ہیں ۔ نیپن  استعمال میں بہت  آسان ہے لیکن  دشمن کے خلاف  بہت مہلک ہے۔  یہ بار برداری  اور  نقل و حمل اور نصب  کرنے  میں  پوری طرح  محفوظ ہے۔

محکمہ دفاع کے تحقیق و ترقی کےسکریٹری اور ڈی آر ڈی او  کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے  نیپن کے  اے  ایچ  ایس پی  کی   ڈی جی  کیو اے  کو  کامیاب  منتقلی پر اے آر ڈی ای ٹیم کو  مبارکباد دی ہے اور اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے، کیونکہ یہ گولہ بارود ہندوستانی فوج کی جنگی صلاحیتوں میں کافی حد تک اضافہ کرے گا۔

************

U.No:9903

ش ح۔وا۔ق ر



(Release ID: 2046037) Visitor Counter : 10


Read this release in: Tamil , English , Hindi