خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین اور اطفال ترقی کی وزارت نے اہم اسکیموں کو آگے بڑھانے والے 161 علاقائی کارکنان کا اعزاز کیا


خواتین اور اطفال ترقی کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے وزیر اعظم کے تصور کے مطابق وکست بھارت کے مقصد کو آگے بڑھانے میں ان خواتین کے اہم کردار پر روشنی ڈالی

خواتین اوراطفال ترقی کی وزارت نے وزیر مملکت کے ساتھ علاقائی کارکنان کے مکالماتی سیشن کا انعقاد کیا

فیلڈ کے کارکنان نے اپنے تجربات کا اشتراک کیا اور آئندہ یوم آزادی کی تقریبات اور دہلی کے اپنے دورے کے لیے جوش و خروش کا اظہار کیا

مدعو افراد نے پارلیمنٹ اور پردھان منتری سنگراہالیہ سمیت نئی دہلی کے مشہور مقامات کا دورہ بھی کیا

Posted On: 14 AUG 2024 7:42PM by PIB Delhi

خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزارت، حکومت ہند نے 14 اگست 2024 کو وگیان بھون، نئی دہلی میں ملک بھر سے آئے ہوئے 161 علاقائی کارکنان اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ خواتین واطفال ترقی کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر  کے ساتھ وگیان بھون نئی دہلی میں ایک مکالماتی سیشن کا انعقاد کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-08-14at8.29.46PM1SA6.jpeg

یہ وقف فیلڈ کارکنان کلیدی اسکیموں جیسے کہ آنگن واڑیوں، سکھی ون اسٹاپ سینٹرز، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سنکلپ مرکز، چائلڈ ویلفیئر کمیٹیوں اور ضلع چائلڈ پروٹیکشن اکائیوں  جیسی اہم اسکیموں  کے نفاذ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001N5VQ.jpg

تقریب کا آغاز خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے سکریٹری کے تعارفی خطاب سے ہوا، جنہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے اور پورے ملک میں بچوں کی بہبود کو یقینی بنانے میں نچلی سطح کی کوششوں کے ناگزیر کردار پر زور دیا۔ اس کے بعد ایک مختصر فلم کی نمائش کی گئی، جس میں خواتین کی قیادت میں ترقی اور ان کی کمیونٹیز میں بچوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے میں ان علاقائی کارکنان کی نمایاں شراکت کو دکھایا گیا تھا۔

مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی نمائندگی کرنے والی ان قابل ذکر خواتین کو ان کے غیر متزلزل عزم کے لیے سراہا گیا اور انہیں ان کے ساتھیوں کے ساتھ 15 اگست کو لال قلعہ میں 78ویں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ وگیان بھون میں ہونے والی تقریب سے قبل، مدعو افراد کو پارلیمنٹ اور پردھان منتری سنگھراہلیہ سمیت نئی دہلی کے مشہور مقامات کا دورہ کرنے کا موقع ملا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AZ0S.jpg

اجتماع سے اپنے خطاب میں، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر مملکت، محترمہ ساوتری ٹھاکر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ خواتین وکست بھارت کے مقصد کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں جیسا کہ وزیر اعظم نے تصور کیا تھا۔ انہوں نے کہا،‘‘بااختیار خواتین ایک مضبوط قوم کی بنیاد ہیں۔ مشن شکتی، مشن پوشن 2.0، اور مشن وتسلیہ جیسے اقدامات کے ذریعے، ہم اس بنیاد کو مضبوط کر رہے ہیں۔ آج آنگن واڑی کارکنوں سے لے کر ون اسٹاپ سینٹروں کے نمائندوں تک ہرخاتون  نے سماجی تبدیلی لانے میں ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔  سماجی تبدیلی کو آگے بڑھانے میں آپ کی لگن اور محنت ہندوستان کی خواتین اور بچوں کو ایک روشن مستقبل کی طرف لے جا رہی ہے، ہم ترقی کے اس سفر میں آپ کے کردار کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اوروکست بھارت کی تعمیر کے لیے  آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔’’

تقریب کا اختتام علاقائی کارکنان کے ساتھ اپنے تجربات کا اشتراک کرتے ہوئے اور آئندہ یوم آزادی کی تقریبات اور دہلی کے دورے کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے ہوا۔

مونیکا شرما، مدعوئین میں سے ایک اور جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے دور افتادہ علاقے میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ہب کی ایک پرجوش کارکن نے لال قلعہ میں یوم آزادی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیے جانے پر اپنے جوش اور فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا،‘‘مجھے حکومت ہند کی طرف سے یہ دعوت نامہ موصول ہونے پر فخر اور اعزاز کا احساس ہورہا  ہے۔ اس تاریخی تقریب کا حصہ بن کر اور خواتین کی قیادت میں ترقی کے وژن کی حمایت کرنے پر مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے۔’’

لنک: https://x.com/DDNewslive/status/1822605594479456629

ساوتری دیوی، جھارکھنڈ کی ایک آنگن واڑی کارکن، نے دہلی میں یوم آزادی کی تقریب کا دعوت نامہ ملنے پر اپنی بے پناہ خوشی کا اظہار کیا۔ اس نے کہا، ‘‘یہ میرے لیے ایک خواب کے سچ ہونے کی طرح محسوس ہوتا ہے۔ میں اس اعزاز کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ یہ میرا بچپن سے ہی ایک خواب تھا۔ میرے خاندان کو بھی اس اعزاز پر فخر اور خوشی ہے۔’’

لنک: https://x.com/PIBBhopal/status/1822496163301409024

مدھیہ پردیش کی ایک آنگن واڑی کارکن آشا جین نے دہلی میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ‘‘میں عزت مآب وزیر اعظم کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمیں یاد رکھا اور 15 اگست کے پروگرام میں بطور مہمان مدعو کیا۔ یہ پہچان میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔’’

لنک: https://x.com/PIBBhopal/status/1822496163301409024

وزارت نے ناری شکتی پرسکار کے 10 ایوارڈ یافتہ افراد کی بھی میزبانی کی، جنھیں اپنے کام کے بارے میں بتانے اور عزت مآب وزیر مملکت کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملا۔ ان کی مسلسل محنت کے اعتراف میں، انہیں عزت مآب وزیر مملکت کے ذریعے اعزاز سے نوازا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004RY4E.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003I4KF.jpg

تصویر 1 پردھان منتری سنگراہالیہ کا دورہ                                 تصویر 2 پردھان منتری سنگراہالیہ کا دورہ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005XFMJ.jpg

پارلیمنٹ کا دورہ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006O18T.jpg

پارلیمنٹ کا دورہ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007DWLC.jpg

پارلیمنٹ کا دورہ

List of functionaries invited for Independence Day 2024 celebration

********

ش ح۔ ج ق۔ع ن

 (U: 9883)


(Release ID: 2045826) Visitor Counter : 61
Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP