وزارات ثقافت
بھارت کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر ممبئی تین رنگوں سے مزین ہوئی
Posted On:
14 AUG 2024 7:08PM by PIB Delhi
ممبئی نے گوالیا ٹینک میدان جیسی سنگ میل یادگاروں کے ساتھ یعنی جو وہی مقام ہیں جہاں سے مہاتما گاندھی نے 8 اگست 1942 کو بھارت چھوڑو تقریر کی تھی، سے لے کر منی بھون تک، جو حصول آزادی کے لیے بھارت کی جدوجہد میں مرکزی حیثیت کا حامل مقام ہے، کے لحاظ سے ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔ ہر بھارتی اس حقیقت سے واقف ہے کہ 1946 میں بحری بیڑے نے اپنی بیداری کا ثبوت دیا تھا جسے اکثر آزادی کی آخری جنگ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے اور یہ آج کے شہر ممبئی میں فروری 1946 میں وقوع پذیر ہوئی تھی۔ بھارت کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر یہ شہر جس نے نوآبادیاتی حکمرانوں سے بھارت کو آزاد کرانے میں اپنا زبردست تعاون دیا تھا، ایک جوش و جذبے سے معمور محسوس ہوتا ہے جس پر حب وطن کے جذبات غالب ہیں جہاں ہر ممبئی والے کے دلوں اور گھروں پر ترنگے کی حکومت ہے، خوبصورتی کی حامل ورثہ جاتی عمارتیں، یادگار عمارتیں، گلیاں اور یہاں تک کہ چھوٹی گزرگاہیں اور ذیلی گزرگاہوں نے اس شہر میں یوم آزادی کے جوش و جذبے میں مزید اضافہ کیا ہے۔
اس مبارک دن کے موقع پر، پی آئی بی ممبئی کی ٹیم شہر کے چند سنگ میل مقامات کے ارد گرد فوٹو واک کے لیے گئی۔ ورثہ جاتی عمارتیں اور یادگاری عمارتیں تین رنگوں سے منور تھیں اور انہوں نے اس شان و شوکت کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔ ہمارے کیمرے کے لینس نے ان عظیم الشان عمارتوں کی خوبصورتی کو اپنی گرفت میں لینے کی کوشش کی ہے جو ممبئی کی خاص پہچان ہے۔
چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس
گیٹ وے آف انڈیا
بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن ہیڈکوارٹر
منترالیہ
ایس بی آئی صدر دفاتر اور شپنگ کارپوریشن کا کارپوریٹ دفتر
مغربی ریلوے صدر دفاتر
چرچ گیٹ اسٹیشن
وِدھان بھون
مہاراشٹر پولس صدر دفاتر
**********
(ش ح – م ن - ا ب ن)
U.No:9853
(Release ID: 2045504)
Visitor Counter : 42