بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گروگرام اور فرید آباد اضلاع میں پاور بجلی تقسیم کاری کے بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری اور اپ گریڈیشن کے لیے 3,600 کروڑ روپئے کے بقدر کے پروجیکٹ

Posted On: 14 AUG 2024 7:35PM by PIB Delhi

بجلی اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے ملک میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور بجلی کے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

جائزہ کے دوران، گروگرام اور فرید آباد کے شہروں سمیت قومی راجدھانی خطہ میں بجلی کی فراہمی کے معیار اور معتبریت کے بارے میں بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ دیکھا گیا کہ ان قصبوں میں بجلی کی طلب 8-10 فیصد سالانہ کی تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے۔

بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے اور ان دونوں قصبوں میں صارفین کو قابل اعتماد اور معیاری بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے، بجلی کی وزارت، بجلی اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر کی قابل رہنمائی میں، اپنی بین وزارتی نگرانی کمیٹی کے اجلاس میں گروگرام اور فرید آباد اضلاع میں پاور ڈسٹری بیوشن انفراسٹرکچر کو جدید بنانے اور اپ گریڈ کرنے کے لیے 3,600 کروڑ روپئے کے پروجیکٹوں کو آج منظوری دی گئی۔ ان پروجیکٹوں کا احاطہ حکومت ہند کی ایک اہم اسکیم، ری ویمپڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹر اسکیم کے تحت کیا جائے گا۔ ان پروجیکٹوں سے گروگرام ضلع کے مانیسر اور بادشاہ پور اور فرید آباد ضلع کے پرانے فرید آباد، این آئی ٹی، بلبھ گڑھ اور گریٹر فرید آباد کے صارفین کو فائدہ ہوگا۔

اس پروجیکٹ میں جدید ترین ٹکنالوجی کے ساتھ تقریباً 500 فیڈرز کے کام پر احاطہ کیا گیا ہے جس میں 20 نئے گیس انسولیٹڈ سب اسٹیشن، فرید آباد میں 12 اور گروگرام میں 8 شامل ہیں؛ 3,500 کلومیٹر زیر زمین کیبلنگ، تقریباً 5,000 نئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز/ کومپیکٹ سب سٹیشنوں کا آغاز، 486 فیڈرز کو 821 فیڈرز میں تقسیم۔

اس کے علاوہ، نیٹ ورک کے آٹومیشن کو بھی اٹھایا گیا ہے جو فوری طور پر خرابی کا پتہ لگانے اور بجلی کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ان کاموں کے نفاذ سے ان شہروں میں بجلی کی فراہمی کے معیار اور بھروسے میں نمایاں بہتری آئے گی۔ تقسیم کے بنیادی ڈھانچے کی آٹومیشن اور جدید کاری سے نہ صرف فرید آباد اور گروگرام مستقبل کے لیے تیار ہوں گے؛ خصوصاً گنجان علاقوں میں زیر زمین کیبلنگ کا کام شہریوں کی حفاظت اور مجموعی جمالیات کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرے گا ۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9846


(Release ID: 2045453) Visitor Counter : 50


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Punjabi