وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

دفاع کے وزیر مملکت نے نئی دہلی میں یو ایس آئی-سائبر پیس کے تعاون سے سائبر سینٹر آف ایکسیلنس اینڈ ریسرچ کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا

Posted On: 14 AUG 2024 6:30PM by PIB Delhi

وزارت دفاع کے وزیر مملکت جناب سنجے سیٹھ نے 14 اگست 2024 کو سائبر سینٹر آف ایکسی لینس (سی سی او ای) کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا، جو کہ یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوشن (یو ایس آئی) اور سائبر پیس کے درمیان تعاون ہے، جو سائبر سیکیورٹی پر کام کرنے والی ایک عالمی این جی او ہے۔ انہوں نے ریسرچ چیئر آف ایکسیلنس اور ممتاز فیلو کی بھی نقاب کشائی کی، جس کا مقصد سائبر سیکیورٹی جدت طرازی اور تحقیق میں رہنمائی کے لیے مرکز کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ پہلے مرحلے کی کامیابی کی بنیاد پر، دوسرے مرحلے کا مقصد پالیسی ریسرچ کو آگے بڑھانے، سائبر مشقوں کے انعقاد، اور صلاحیت سازی کے اقدامات کو بڑھانے کے مرکز کے مشن کو مزید تقویت دینا ہے، جو ڈیجیٹل دور میں قومی اور عالمی سلامتی کے لیے اہم ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب سنجے سیٹھ نے کہا کہ سائبر سیکورٹی قومی سلامتی، اقتصادی استحکام اور سماجی بہبود کی بنیاد کے طور پر ابھری ہے کیونکہ جدید زندگی کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے ساتھ مربوط کیا جا رہا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ تکنیکی ترقی کی تیز رفتاری مواقع کے نئے راستے کھولتی ہے لیکن اس سے وابستہ چیلنج بھی سامنے آتے ہیں جنہیں وقت ضائع کیے بغیر حل کرنا ضروری ہے۔

وزیر مملکت برائے دفاع نے مزید کہا کہ اختراع اور جدت صرف لوگوں کو ترغیب دینے سے نہیں آتی، بلکہ یہ ایک ایسا ماحول بنانے سے آتی ہے جہاں یہ خیالات آپس میں جڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس آئی کی طرف سے ایکسی لینس سنٹر کھولنے کا اقدام اسی خیال کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیر موصوف نے ایک محفوظ اور چوکس ڈیجیٹل ماحول بنانے میں کی جانے والی پہل کے لیے یو ایس آئی اور سائبر پیس فاؤنڈیشن کی تعریف کی۔

تقریب کے موقع پر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (این آئی ای ایل آئی ٹی) نے سائبر سیکیورٹی کی اہلیت کو تسلیم کرنے اور سائبر سیکیورٹی/ انفارمیشن سیکیورٹی میں نئے قلیل مدتی اور طویل مدتی کورسز شروع کرنے کے لیے یو ایس آئی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ اس مفاہمت نامے کا مقصد پورے ہندوستان میں سابق فوجیوں، خاندانوں اور اگنیوروں کو تربیت دینے، ان کی ملازمت میں اضافہ اور سائبر امن میں تعاون کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا ہے۔

یو ایس آئی-سائبر پیس سینٹر آف ایکسیلنس ایک جامع نقطہ نظر کے ذریعے سائبر سیکیورٹی کو آگے بڑھانے کے لیے وقف ہے جس میں اہم تحقیق، جدید ترین تکنیکی ترقی، اور عالمی تعاون شامل ہے۔ مرکز AI، کوانٹم کمپیوٹنگ، اور بلاک چین جیسے شعبوں میں اختراعی حل تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جبکہ سائبر سیکیورٹی کے پیشہ ور افراد کو ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے وسیع تربیت اور صلاحیت سازی کے پروگرام بھی فراہم کرتا ہے۔ بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دے کر، جدید ترین سائبر مشقیں کر کے، اور مضبوط سائبر سیکورٹی پالیسیوں کی وکالت کرتے ہوئے، مرکز کا مقصد عالمی سائبر لچک کو بڑھانا، اہم بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کرنا، اور بین الاقوامی سائبر سیکورٹی ڈسکورس میں نمایاں تعاون کرنا ہے۔ سی سی او ای کا پہلا مرحلہ فروری 2024 میں شروع کیا گیا تھا۔

****

ش ح۔ ف ش ع- م ر

U: 9841



(Release ID: 2045428) Visitor Counter : 27


Read this release in: English , Hindi , Tamil