وزارت دفاع
یوم آزادی 2024: صدر جمہوریہ نے مسلح افواج اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے اہلکاروں کے لیے بعد از مرگ نو سمیت 103 بہادری ایوارڈ کی منظوری دی
Posted On:
14 AUG 2024 7:02PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے یوم آزادی 2024 کے موقع پر مسلح افواج اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے اہلکاروں کے لیے 103 بہادری ایوارڈ کی منظوری دی ہے۔ ان میں شامل ہیں: چار کیرتی چکر بشمول تین بعد از مرگ؛ 18 شوریہ چکر بشمول چار بعد از مرگ؛ ایک بار ٹو سینا میڈل (بہادری)؛ 63 سینا میڈل (بہادری) بشمول دو بعد از مرگ؛ 11 نو سینا میڈل (بہادری)؛ اور چھ وایو سینا تمغے (بہادری)۔
صدر نے مختلف فوجی آپریشنوں میں اہم شراکت کے لیے آرمی ڈاگ کینٹ (بعد از مرگ) سمیت 39 مینشن ان ڈسپیچز کی بھی منظوری دی۔ ان آپریشنوں میں آپریشن رکشک، آپریشن اسنو لیپرڈ، آپریشن سہائتا، آپریشن حفاظت، آپریشن آرکڈ اور آپریشن کچل شامل ہیں۔
صدر کی طرف سے منظور کیے گئے گیلنٹری ایوارڈز کی فہرست یہاں منسلک ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ر
14-08-2024
U: 9840
(Release ID: 2045411)
Visitor Counter : 33