وزارت دفاع

صدر ِ جمہوریہ ہند نے  ، ونگ کمانڈر ورنن ڈیسمنڈ کین وی ایم (31215) فلائنگ (پائلٹ) کو شوریہ چکر سے نوازا

Posted On: 14 AUG 2024 3:02PM by PIB Delhi

1. ونگ کمانڈر ورنن ڈیسمنڈ کیین وایو میڈل سینا (31215) فلائنگ پائلٹ ایک فائٹر اسکواڈرن  کے طور پر تعینات ہیں ۔

2. مورخہ  24 جولائی 2023 ء  کو، جیگوار لڑاکا ہوائی جہاز پر ایک پرواز  کے دوران، انہوں  نے ایک غیر متوقع  آئل  1 اور آئل 2 کی ناکامی کی وارننگ کا تجربہ کیا۔ انتباہ نے آئل نظام  کی ایک بڑی خرابی کی نشاندہی کی  ،  جو دونوں انجنوں کو فوری طور پر بند کرنے کی  وجہ بن سکتا ہے ،  تاکہ انجنوں کو  سیز ہونے سے روکا جا سکے ۔ ایسی صورت حال ماضی میں کبھی پیش نہیں آئی تھی اور اس طرح کے نظام کی ناکامی کے لیے کسی طرح  کے  اقدامات کا تصور بھی نہیں کیا گیا ہے۔ پائلٹ نے پرسکون ماحول کو برقرار رکھتے ہوئے، بائیں انجن کو بند کرنے کا فیصلہ کیا اور قریب ترین رن وے کے لیے ،  صحیح انجن کا استعمال کرتے ہوئے بحالی کا آغاز کیا۔  لینڈنگ کے لیے اپروچ کرتے وقت ، 2500 فٹ کی بلندی پر،  دائیں طرف کا  انجن حادثاتی  طور پر فیل ہوگیا۔ طیارہ اب  بنا انجن کے فضاء میں تیر رہا تھا، تیزی سے اونچائی کھو رہا تھا اور گنجان آباد گورکھپور شہر کے قریب پہنچ رہا تھا۔ چونکہ واحد قابل استعمال انجن بھی سیز ہو  گیا تھا، اس لیے صورت حال نے فوری طور پر فوری طور پر جہاز سے ایجیکٹ کرنے کی ضرورت  پیدا  کر  دی۔ پائلٹ نے پرواز کی شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے  ، ہوائی  جہاز کو کنٹرول کیا، ممکنہ انخلاء کی صورت میں شہریوں کی جان و مال کے نقصان کو روکنے کے لیے  رخ تبدیل کر  لیا اور آبادی والے علاقوں سے  پہلے  ایندھن کے ٹینکوں کو خالی کر دیا۔ اسی کے ساتھ ،  انہوں  نے بیک وقت بائیں انجن  کو  دوبارہ چلانے کی کوشش کرنے کا فیصلہ کیا  اور اسے کامیابی سے بحال کر لیا۔ اس کے بعد  ، انہوں  نے بڑی تدبیر سے ہوائی جہاز کو کنٹرول کرتے ہوئے  ایک انجن  کی مدد سے بحفاظت قابو کر لیا۔

3. ان متعدد جان  کو در پیش خطرے  کے  حالات کے دوران، افسر نے غیر معمولی حوصلے، استقامت اور صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے ،  ایک  تکنیکی طور پر شدید  طور سے متاثرہ طیارے کو  کنٹرول  کیا۔ پائلٹ کی شاندار مہارت اور غیر معمولی حالات سے متعلق آگاہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ،  متاثرہ طیارے کے ساتھ رہنے کے ان  کے بے خوف جرات مندانہ فیصلے نے ،  ایک قیمتی قومی اثاثے کی حفاظت کو یقینی بنایا اور زمین پر جان و مال کے ممکنہ نقصان کو روک دیا۔

4. ان کی غیر معمولی بہادری اور ہمت کے کام کے لیے، ونگ کمانڈر ورنن ڈیسمنڈ کین وی ایم کو ’شوریہ چکر ‘ سے نوازا گیا ہے۔

 

......................................

) ش ح – ا ع   -  ع ا )

U.No. 9819



(Release ID: 2045248) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil