وزارت دفاع
صدر جمہوریہ ہند نے اسکواڈرن لیڈر مہیپال سنگھ راٹھور (32799) فلائنگ (پائلٹ) کو وایو سینا میڈل (بہادری) سے نوازا
Posted On:
14 AUG 2024 2:56PM by PIB Delhi
- اسکواڈرن لیڈر مہیپال سنگھ راٹھور (32799) فلائنگ (پائلٹ) فائٹر اسکواڈرن پر تعینات ہیں۔
- مورخہ4 جنوری 24 کو، انہیں دو 1000 پاؤنڈ کے زندہ بموں کے ساتھ تربیتی پرواز کرنے کا اختیار دیا گیا۔ ہوائی جہاز اپنی صلاحیت کا زیادہ سے زیادہ وزن اٹھائے ہوا تھا۔ ٹیک آف کے دوران، گردش کی رفتار سے، جب انھوں نے کنٹرول کالم کو پیچھے کی طرف بڑھایا، ہوائی جہاز نے کوئی رد عمل نہیں کیا۔ اس کے بعد کی کوشش بھی ناکام رہی۔ اس نازک موڑ پر، صرف 2500 فٹ کا رن وے باقی تھا، انھوں نے صحیح طریقے سے ٹیک آف کو ریجکٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔فوری طور پر جان کو لاحق خطرے کے پیش نظر، ایک سخت اور مشکل حالات میں اپنی حاضر دماغی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے، انھوں نے فوری طور پرکاپی بک کی کارروائی انجام دی۔ انھوں نے ہوائی جہاز کی رفتار کو نمایاں طور پر کم کر دیا، جس کے نتیجے میں کم رفتار میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور اس کے بعد انھوں نے فوری طور پر ہوائی جہاز سے باہر نکلنے کا طریقہ کار شروع کیا۔
- پرواز کے بعد کے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی کہ اگر پائلٹ ٹیک آف پر قائم رہتا تو اس کے نتیجے میں ایک تباہ کن صورتحال پیدا ہو سکتی تھی۔ محدود تجربے کے باوجود، انھوں نے غیرمعمولی ہمت اور بے مثال جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نامعلوم صورتحال سے نمٹنے کے لیے طیارے کو محفوظ طریقے سے بچا لیا گیا۔
- غیر معمولی ہمت کے کام کے لیے، اسکواڈرن لیڈر مہیپال سنگھ راٹھور کو ’ وایو سینا میڈل (بہادری)‘ سے نوازا گیا ہے۔
************
ش ح۔ م ع ۔ را
U-9816
(Release ID: 2045229)
Visitor Counter : 39