وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

درجہ 6 سے 8 کے طلباء کے لیے 10 بیگ لیس دنوں سے متعلق رہنما خطوط

Posted On: 05 AUG 2024 5:00PM by PIB Delhi

قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی )  2020 تجویز کرتی ہے کہ تمام طلباء گریڈ 6-8 کے دوران 10 دن کے بیگ لیس پیریڈ میں شرکت کریں گے جہاں وہ مقامی ماہرین جیسے بڑھئی، باغبان، کمہار، فنکار وغیرہ کے ساتھ انٹرن کریں گے۔

مندرجہ بالا سفارشات کی تعمیل میں، حکومت نے متعلقہ حصص داروں کے ساتھ مشاورت سے 10 بیگ لیس دنوں کے لیے رہنما خطوط تیار کیے ہیں۔ ان رہنما خطوط کا مقصد درجہ 6-8 کے بچوں کو تجرباتی طریقے سےسیکھنے کی تدریس کا استعمال کرتے ہوئے مہارت کی تعلیم فراہم کرنا اور اسکولوں میں سیکھنے  کے عمل کو خوشگوار اور دباؤ سے پاک بنانا ہے۔ ان رہنما خطوط کے تحت سال بھر مختلف  قسم کی سرگرمیوں کے لئے 'بیگ لیس ڈیز' کی  حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔  جن میں  فنون، کوئز، کھیل اور اسکلز  ،تاریخی، ثقافتی اور سیاحتی اہمیت کے حامل مقامات/یادگاروں کے دوروں کے ذریعے اسکول سے باہر کی متواترسرگرمیاں ؛ مقامی فنکاروں اور کاریگروں سے ملاقات اور ان کے گاؤں/تحصیل/ضلع/ریاست میں دیگر اداروں/تعلیمی اداروں کا دورہ، جیسا کہ ریاستوں اور مقامی کمیونٹیز کے ذریعے طے کیا جائے اور جس کی  مقامی ہنر مندی   ضروریات کے مطابق نقشہ  سازی کی جائے، شامل ہیں۔

یہ رہنما خطوط متحرک ہیں اور متعلقہ حصص داروں کے تاثرات اور دیگر پیش رفت کی بنیاد پر وقتاً فوقتاً جائزے کے تابع ہیں۔

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر 29 جولائی 2024 کو طلباءکے لیے 10 بیگ لیس دنوں  سے متعلق رہنما خطوط شروع کیے گئے ہیں۔

یہ جانکاری   تعلیم  کے وزیر مملکت جناب جینت چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 ************

ش ح۔  م م  ۔ م  ص

 (U:9803)



(Release ID: 2045140) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi