کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند نے فرٹیلائزر کنٹرول آرڈر (ایف سی او) کے تحت نینو ڈی اے پی کو نوٹیفائی کیا


نینو ڈی اے پی کے استعمال سے، روایتی طور پر استعمال کئے جانے والے گرینولر ڈی اے پی کی بچت کا امکان ہے: آئی سی اے آر ریسرچ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 AUG 2024 4:00PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے نینو ڈی اے پی کو فرٹیلائزر کنٹرول آرڈر  (ایف سی او)- 1985 کے تحت بائیو ایفیکیسی ٹرائلز اینڈ ٹاکسیکولوجی ٹیسٹوں کی بنیاد پر  نوٹیفائی کیا ہے۔ میسرز کورومینڈیل انٹرنیشنل لمیٹڈ (سی آئی ایل)، میسرز زواری فارم ہب لمیٹڈ اور میسرز انڈین فارمرز فرٹیلائزر کوآپریٹو لمیٹڈ (آئی آئی ایف سی او) کو نینو ڈی اے پی بنانے کی اجازت دی گئی ہے۔

انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) نے مطلع کیا ہے کہ آئی ایف ایف سی او اور سی آئی ایل نے نینو ڈی اے پی تیار کیا ہے اور آئی سی اے آر کے منتخب اداروں/ ریاستی زرعی یونیورسٹیوں میں منتخب فصلوں پر ابتدائی فیلڈ ٹرائلز کیے ہیں۔ رپورٹ میں اشارہ کیا گیا ہے کہ نینو ڈی اے پی کے بطور بیج ٹریٹمنٹ اور فولیئر ایپلی کیشن کے استعمال سے روایتی طور پر استعمال کئے جانے والے گرینولر ڈی اے پی کی بچت کا امکان ہے۔

یہ معلومات کیمیکل اور کھاد کی وزارت میں ریاستی وزیر محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب دیں۔

 ************

ش ح۔  م م  ۔ م  ص

 (U:9801    )

        


(ریلیز آئی ڈی: 2045132) وزیٹر کاؤنٹر : 55
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी