شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی اور ریاستی شماریاتی تنظیموں (سی او سی ایس ایس او) کی 12-13 اگست 2024 کو نئی دہلی میں منعقدہ 28ویں کانفرنس کی تقریب کے بعدپریس ریلیز


موضوع : فیصلہ سازی کے لیے ڈیٹا کا استعمال- ریاستی شماریاتی نظام کی پختہ کاری

Posted On: 13 AUG 2024 7:06PM by PIB Delhi

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) نے  امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر، جن پتھ، نئی دہلی میں 12-13 اگست، 2024 کے دوران مرکزی اور ریاستی شماریاتی تنظیموں (سی او سی ایس ایس او) کی 28ویں کانفرنس کا انعقاد کیا، جس کا اختتام 13 اگست 2024 کو ہوا۔ کانفرنس میں 30 سے ​​زائد مرکزی وزارتوں/ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی، تقریباً 29 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں، تنظیموں/ اداروں جیسے کہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) )، ہندوستانی شماریاتی ادارہ (آئی ایس آئی)، سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) ، ہندوستانی زرعی شماریات ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(آئی اے ایس آر آئی) ، انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ،( آئی سی اے آر)  پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  (پی ایچ ڈی سی سی آئی) ، بین الاقوامی تنظیمیں جیسے عالمی بینک، اقوام متحدہ کے اداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے طور پر۔

 اختتامی اجلاس کے دوران (13) اگست 2024 کو  دو دن کے پرجوش سیشنز اور پینل مباحثے اپنے  اختتام پر پہنچے جس کا مقصد تھیم- فیصلہ سازی کے لیے ڈیٹا کا استعمال- ریاستی شماریاتی نظام کو مضبوط بنانا تھا۔ کانفرنس کے دوران، مرکزی حکومت اور ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے موضوعات جیسے کہ زراعت اور مویشی پروری، پائیدار ترقی کے اہداف، نمونہ سروے، قومی اور علاقائی اکاؤنٹس، ریاستوں کے شماریاتی استحکام  اور اس کی ۔ مجوزہ اصلاح، داخلی معیار کی تشخیص کا فریم ورک، صارفین کی قیمت کا اشاریہ، صنعتی پیداوار کا اشاریہ، سماجی اعداد و شمار، صلاحیت کی تعمیر، اقتصادی مردم شماری اور انٹرپرائز سروے، ماحولیاتی اعدادوشمار، آئی ٹی اقدامات، ڈیٹا اور میٹا ڈیٹا کے معیارات، اراکین پارلیمنٹ لوکل ایریا، نیو ڈیولپمنٹ انفرااسٹرکچر اور پروجیکٹ مانیٹرنگ، ڈیٹا کی تقسیم وغیرہ میں اقدامات کے لیے تعاون کے بارے میں بات چیت ہوئی ۔

راؤ اندرجیت سنگھ، شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ منصوبہ بندی کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزارت ثقافت میں مرکزی وزیر مملکت نے 12 اگست 2024 کو کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں، انہوں نےایک باہمی ادارہ جاتی نقطہ نظر میں معیاری ڈیٹا کی دستیابی کے لیے وزیر اعظم کے‘ وکست بھارت @2047’ کے وژن کی پیشرفت کو یقینی بنانے کے لیے۔شماریات  اور پروگرام کےنفاذ کی وزارت( ایم او ایس پی آئی)، مرکزی وزارتوں/ محکموں اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کردار پر زور دیا۔

پروفیسر راجیو لکشمن کرندیکر، چیئرمین، قومی شماریاتی کمیشن، نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، رازداری اور فیصلہ سازی کو تیز کرنے کے قانونی فریم ورک کی تعمیل کو یقینی بناتے ہوئے جی ایس ٹی این، یو پی آئی پیمنٹ گیٹ ویز، ای وے بلز، اور دیگر متبادل ذرائع سے تیار کردہ انتظامی ڈیٹاسیٹس تک آسان رسائی اور استعمال کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

ایم اوایس پی آئی کے سکریٹری ڈاکٹرسوربھ گرگ نے افتتاحی سیشن کے دوران اپنے خطاب میں وزارت کے جاری شماریاتی اصلاحات کے اقدامات جیسے ای-سنکھیکی پورٹل- ون اسٹاپ ڈیٹا ریپوزٹری، سروے کے لیے مسافر امدادی  ذاتی انٹرویو(سی اے پی آئی) کا استعمال، تحقیق اور تجزیہ پالیسی بصیرت دینے کے لیے سرکاری اعدادوشمار، ڈیٹا انوویشن لیب، ڈیٹا یوزرز کانفرنس اور این ایس ایس کے کچھ بڑے سروے جیسے کہ متواتر لیبر فورس سروے(پی ایل ایف ایس) وغیرہ کی فریکوئنسی بڑھانے کا منصوبہ کا اشارہ دیا۔

جناب عادل زین البھائی، چیئرمین، صلاحیت سازی کمیشن (سی بی سی) نے اپنے پہلے سے ریکارڈ شدہ خطاب میں شرکاء پر زور دیا کہ وہ سی بی سی کےآئی گوٹ پلیٹ فارم پر آنے والے خصوصی مہارت کے کورسز کو مرکزی وزارتوں/محکموں، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے شماریاتی عملے کے لیے قابلیت کو بڑھانے کے لیے استعمال کریں۔ .

 ورلڈ بینک کے سینئر ماہر اقتصادیات مسٹر تھامس ڈینیئلوٹز نے ہندوستان میں ڈیٹا انضمام کی اہمیت اور ممکنہ گنجائش پر زور دیا۔ اس تناظر میں، انہوں نے برطانیہ، آسٹریلیا اور میکسیکو جیسے عالمی شماریاتی نظاموں میں اصلاحات کے عمل کا اشتراک کیا۔ ورلڈ بینک کی طرف سے سیشن کے دوران پیش کی گئی چند اہم تجاویز میں  سی اےپی آئی  کے لیے ریاستوں کو مدد فراہم کرنا، شماریاتی مضبوطی کی ذیلی اسکیم کے لیے نئے سرے سے تعاون کے لیے مرکز-ریاست کے مشترکہ فریم ورک کی ترقی، ای-سنکھیکی اور ای سگما کی مشترکہ ٹیکنالوجی پہل وغیرہ شامل ہیں۔

جناب ایس کرشنن، سکریٹری، وزارت  الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی نے آئی ٹی کے کچھ اقدامات جیسے کہ انڈیا اسٹیک اور پی ایم گتی شکتی کا اشتراک کیا۔ انہوں نے ٹیکنا لوجی کے پلیٹ فارموں کے معاملے میں ریاستوں کے ساتھ مرکز کے تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

ڈاکٹر وی اننتھا ناگیشورن، چیف اکنامک ایڈوائزر نے، دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ، ڈیٹا کے خلا کو پُر کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور فیصلہ سازی کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں بشمول مجموعی ریاستی گھریلو مصنوعات کے بروقت ڈیٹا کی باقاعدہ ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر شمیکا روی، رکن، اقتصادی مشاورتی کونسل(ای اے سی) ٹو پی ایم، نے بھی ایم او ایس پی آئی کے تازہ ترین گھریلو صارفین کے اخراجات کے سروے سے کچھ اہم نتائج کا اشتراک کیا۔ پروفیسر سنگھمترا بندیوپادھیائے، ڈائریکٹر، انڈین سٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ نے صحت کی دیکھ بھال میں مشین لرننگ اور مصنوعی ذہانت کے اطلاق پر خیالات کا اشتراک کیا۔

کانفرنس کے اختتامی اجلاس کی صدارت وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا صاحب نے 13 اگست 2024 کو کی۔ اپنے خطاب میں، پالیسی سازی کے لیے شماریات کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے مرکزی اور ریاستی حکومت کی  ایجنسیوں  کی شراکت میں ہندوستانی شماریاتی نظام میں وسیع پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ایم او ایس پی آئی  کی طرف سے اٹھائے گئے اصلاحاتی اقدامات اور شماریاتی نظام میں اصلاحات کے لیے معینہ مدت والے  اقدامات کے لیے روڈ میپ بنانے کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ 2027-2024 کے لیے اقوام متحدہ کے شماریاتی کمیشن میں ہندوستان کے انتخاب کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے ہندوستانی شماریاتی نظام کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ عالمی سطح پر اقدامات کو ظاہر کرنے کے لیے پلیٹ فارم کا استعمال کرے۔ انہوں نے مرکزی اور ریاستی حکومت کی ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ ایک باہمی اور جامع انداز میں اصلاحاتی منصوبے کو آگے بڑھائیں تاکہ موثر پالیسی سازی کے لیے ایک مضبوط شماریاتی نظام بنایا جا سکے اور وزیر اعظم کے ‘ وکست بھارت @2047’ کے وژن کے مطابق ترقی کی رفتار کو پورا کیا جا سکے۔

اپنے اختتامی خطاب میں، سکریٹری،  ایم او ایس پی آئی  نے دو روزہ کانفرنس سے پیدا ہونے والے کچھ اہم نکات پر روشنی ڈالی جس میں ڈیٹا بیس میں انضمام اور مرکزی اور ریاستی سطح پر انتظامی ڈیٹا کے مؤثر استعمال پر توجہ مرکوز کرنا  ڈیٹا کے فرق کو ختم کرنا؛ ایم او ایس پی آئی  اور دیگر مرکزی لائن کی وزارتوں/محکموں اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان افرادی قوت، صلاحیت کی تعمیر، ٹیکنالوجی، پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کے لیے ریاستی اشارے فریم ورک(ایس آئی ایف) کو مضبوط بنانے، ضلعی سطح کے بڑے تخمینے کے سلسلے میں بہتر تعاون ، میکرو اکنامک ایگریگیٹس(بڑی معیشت کے میزانوں ) ؛ ریاستی سطح پر قومی اصلاحات کا نفاذ اور مرکز اور ریاستوں کی موجودہ رجسٹریوں کا فائدہ اٹھاناشامل ہے۔ انہوں نے نیشنل سیمپل سروے آفس (این ایس ایس او)، ایم او ایس پی آئی کے علاقائی دفاتر کے ذریعے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مزید تعاون کے لیے ادارہ جاتی میکانزم کی ترقی کے منصوبے کا بھی اشارہ کیا۔

**********

ش ح۔س ب۔ رض

U:9797


(Release ID: 2045079) Visitor Counter : 37


Read this release in: English , Khasi , Hindi , Hindi_MP