سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر- این پی ایل نے متعلقہ فریقوں کے ساتھ بھارتیہ نردیشک دراویاس(بی این ڈیز) کے موضوع پر ایک جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیا
Posted On:
09 AUG 2024 8:15PM by PIB Delhi
سی ایس آئی آر نیشنل فزیکل لیبارٹری(این پی ایل) نے 9 اگست 2024کو سی ایس آئی آر- این پی ایل، نئی دہلی میں ‘‘بھارتیہ نردیشک دراویااس (بی این ڈیز)[سرٹیفائیڈ انڈین ریفرنس میٹریلز] کے ذریعے ایس آئی قابل مشاہدہ پیمائش فراہم کرکے معیار میں عالمی استعداد کو بڑھانے’’ کے موضوع پر ایک روزہ جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیا۔
تقریب کا افتتاح ڈی پی آئی آئی ٹی (حکومت ہند) ویدیہ کے سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ نے کیا۔ اس موقع پر سکریٹری (آیوش) جناب راجیش کوٹیچا،ڈی ایس آئی آر کی سکریٹری اور سی ایس آئی آر کی ڈی جی محترمہ ڈاکٹر این کلیسیلوی،ایگرینوویٹ انڈیا لمیٹیڈ کے سی ای او ڈاکٹر پروین ملک، سی ایس آئی آر- این پی ایل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وینوگوپال اچانتااور سی ایس آئی آر – این پی ایل کی بی این ڈی ڈویزن کے سربراہ ڈاکٹرایس پی سنگھ بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،ڈی پی آئی آئی ٹی (حکومت ہند) کے سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ نے اس عظیم پہل قدمی پر سی ایس آئی آر- این پی ایل کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی ‘‘آتم نربھر بھارت’’ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔
سی ایس آئی آر – این پی ایل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وینوگوپال اچانتا نے ابتدائی کلمات میں بی این ڈیز کی اہمیت اور سی ایس آئی آر- این پی ایل کی کوششوں سے اب تک ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔
سی ایس آئی آرکے ڈی جی ، ڈاکٹر این کلیسیلوی نے اس کوشش میں سی ایس آئی آر کی لیبز کو مستحکم بنانے کے بارے میں اجلاس کو مطلع کیا اور ڈائریکٹرز اور سائنسدانوں سے اپیل کی کہ وہ بی این ڈیز کی ضرورت کو پورا کرنے اور انہیں نہ صرف قابل قبول بنانے بلکہ عالمی مارکیٹ میں مقابلہ کرنے کے لیے بھی طریقہ کار وضع کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔ اپنے خطاب میں آیوش کے سکریٹری نے ہربل ادویات اور آیوش مصنوعات کے شعبے میں حوالہ جاتی مواد کی ضرورت پر زور دیا۔
ڈاکٹر پروین ملک نے زراعت، ادویات اور ویکسین کے شعبے میں معیاری حوالہ جاتی مواد کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور عالمی سطح پر بی این ڈیز کے قیام کے لیے ایک تفصیلی روڈ میپ کی تجویز پیش کی۔
سی ایس آئی آر – این پی ایل ، سی ایس آئی آر- اے ایم پی آر آئی، سی ایس آئی آر- آئی ایچ بی ٹی، سی ایس آئی آر- سی بی آر آئی، سی ایس آئی آر-سی ای ای آر آئی، سی ایس آئی آر- آئی آئی پی جیسی سی ایس آئی آر کی مختلف لیباریٹریوں کے ساتھ ساتھ سی ایف ایس ایل، این ڈی ٹی ایل، ایف ایس ایس اے آئی، آئی پی ایف ٹی، آئی پی سی، سی ڈبلیو سی ، جے جے ایم، بی آئی ایس، این ٹی ایچ جیسے تسلیم شدہ اداروں کے ڈائریکٹر جنرلز اور ڈائریکٹر نمائندے ، صنعت کے نمائندوں اور دیگر سائنسی اداروں کے نمائندوں نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔
بحث و مباحثے کے دوران مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کے بہتر کوالٹی کنٹرول کی طرف ہندوستانی صنعتوں کے مختلف طبقات کے استعمال کے لیے مقامی طور پر تصدیق شدہ مواد، یعنی بی این ڈیز کی ترقی اور ایس آئی کا پتہ لگانے پر سب سے زیادہ توجہ مرکوز کی گئی۔ انہوں نے ہندوستان میں ایسے ملک میں تیار کردہ سی آر ایمس/ بی این ڈیز کی ترقی اور استعمال میں موجودہ چیلنجوں اور مواقع پراظہار خیال کیا۔ پانی اور سیمنٹ میں بی این ڈیز کی کامیابی کی داستانیں صارفین کو فوائد کی وضاحت کے لیے تفصیل سے بیان کی گئیں۔ متعلقہ ایکریڈیشن اور مختلف ٹیسٹنگ لیباریٹریوں کے مناسب ریگولیٹری آڈٹ اور مستقبل کے ممکنہ طریقے سے متعلق مسائل اور تنازعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
********
ش ح۔ ع م۔ع ن
(U: 9794)
(Release ID: 2045074)
Visitor Counter : 22