بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ای کی وزارت اور امریكی اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن (ایس بی اے) کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط


ایم او یو دونوں فریقوں کو ایم ایس ایم ایز سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کرنے اور تعاون کے امکانات تلاش کرنے کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے

مفاہمت نامے میں خواتین کاروباریوں کو بااختیار بنانے اور دونوں ممالک کے خواتین کی ملکیت والے چھوٹے کاروباروں کے درمیان تجارتی شراکت داری کو آسان بنانے کے لیے پروگراموں کے مشترکہ انعقاد کا بھی بندوبست

Posted On: 13 AUG 2024 8:30PM by PIB Delhi

جناب ایس سی ایل داس، سکریٹری، مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کی وزارت اور محترمہ ازابیل کیسیلاس گزمین، ایڈمنسٹریٹر، امریكی سمال بزنس ایڈمنسٹریشن (ایس بی اے) نے جون 2023 کے ہند-امریکہ مشترکہ بیان میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کی طرف سے دی گئی ہدایت کو مدنظر رکھتے ہوئے 13 اگست 2024 کو نئی دہلی میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20240813-WA00093TZH.jpg

مفاہمت نامہ دونوں فریقوں کو مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کرنے اور تعاون کے امکانات کو تلاش کرنے کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے۔

اس میں باہمی دوروں کے ساتھ ساتھ تجارت اور برآمدی مالیات تک رسائی سمیت موضوعات پر ویبینار اور ورکشاپس کے ذریعے عالمی منڈی میں ایم ایس ایم ای کی شرکت کو بہتر بنانے سے متعلق امور پر دونوں فریقوں کے درمیان مہارت کے تبادلے کا تصور کیا گیا ہے۔ ان میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تجارت؛ سبز معیشت؛ اور تجارتی سہولت شامل ہیں۔

یہ خواتین کاروباریوں کو بااختیار بنانے اور دونوں ممالک کے خواتین کی ملکیت والے چھوٹے کاروباروں کے درمیان تجارتی شراکت داری کو آسان بنانے کے لیے پروگراموں کے مشترکہ انعقاد کا بھی نظم کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20240813-WA00072MWW.jpg

ایم ایس ایم ایز کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے جو جامع ترقی، برآمدات کے فروغ اور روزگار کو بڑھانے میں ادا کرتے ہیں دونوں فریقوں نے کاروباری مواقع کو فروغ دینے کے لیے "بزنس میچنگ ڈیجیٹل پلیٹ فارم" کی ترقی کو تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 2045050) Visitor Counter : 45


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil