ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جگ جیون رام ریلوے پروٹیکشن فورس اکیڈمی لکھنؤ کی کیپیسٹی بلڈنگ کمیشن کی جانب سے بہترین درجہ بندی

Posted On: 13 AUG 2024 6:36PM by PIB Delhi

جگجیون رام ریلوے پروٹیکشن فورس اکیڈمی واقع  لکھنؤ کی صلاحیت سازی کمیشن (سی بی سی) کی جانب سے باوقار "بہترین/ انتہائی بہترین" درجہ بندی كی گءی ہے۔ یہ درجہ بندی قومی معیارات برائے سول سروس ٹریننگ انسٹی ٹیوشنز  کی غیر معمولی پابندی کے اعتراف میں ہے۔ یہ تاریخی کامیابی سول سروس کی تربیت میں بہترین کارکردگی کے لیے اکیڈمی کے عزم کو واضح کرتی ہے۔

12 اگست 2024 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں سول سروس ٹریننگ انسٹی ٹیوشنز کنونشن کے دوران ایکریڈیٹیشن سرٹیفکیٹ باضابطہ طور پر مرکزی وزیر مملکت برائے عملہ، عوامی شکایات اور پنشن  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پیش کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001J5N0.jpg

ڈائریکٹر جنرل، ریلوے پروٹیکشن فورس جناب منوج یادو نے ڈائریکٹر جے آر آر پی ایف اکیڈمی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی کی منظوری اکیڈمی کے عملے کی انتھک لگن اور مثالی کوششوں کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منفرد پہچان سول سروس کی تربیت کے معیار کو بلند کرنے کے لیے ان کی گہری وابستگی کو واضح کرتی ہے۔ ایکریڈیٹیشن نہ صرف اکیڈمی کے جاری ارتقاء کو ظاہر کرتا ہے بلکہ اس نے اسے ملک کے چھ بہترین تربیتی اداروں میں شامل کیا ہے۔

سول سروس کے تربیتی اداروں کے معیار کو بڑھانے کے لیے مرکزی حکومت کے اقدام کے مطابق قومی معیارات برائے سول سروس ٹریننگ انسٹی ٹیوشنز كے فریم ورک كو 18 جولائی 2022 کو متعارف کرایا گیا تھا۔ سول سروس کی تربیت کے لیے دنیا کے پہلے قومی سطح کے معیار کے طور پر اس فریم ورک کا مقصد ہندوستان کے تمام تربیتی اداروں میں معیارات کو بلند کرنا ہے۔

ایکریڈیشن کے عمل کے لیے آٹھ اہم ستونوں پر مبنی ایک جامع تشخیص کی ضرورت تھی: کورس ڈیزائن، فیکلٹی ڈویلپمنٹ، ٹریننگ ٹارگٹس، ٹریننگ سپورٹ، ڈیجیٹلائزیشن اور ٹریننگ ڈیلیوری، تعاون، ٹریننگ ایویلیوایشن اور آپریشنز اینڈ گورننس۔ جے آر  آر پی ایف اکیڈمی نے اس سخت تشخیصی عمل کو کامیابی کے ساتھ نیویگیٹ کیا اور اعلی معیار اور مسلسل بہتری کے لیے اپنی وابستگی کا مظاہرہ کیا۔

تشخیص میں ڈیسک ٹاپ اسیسمنٹس اور سی بی سی اور نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کی ایک ٹیم کی طرف سے سائٹ پر ہونے والی تشخیص سمیت کئی مراحل شامل تھے  ۔ اس سارے عمل کے دوران اکیڈمی کی غیر معمولی کارکردگی کا نتیجہ سامنے آیا جس میں  ہندوستان کے 149 تربیتی اداروں میں سے جن کا اس معزز درجہ بندی كے لیے اندازہ لگایا گیا،سرفہرست چھ اداروں میں سے ایک کے طور پر اس کی شناخت ہوئی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 2045010) Visitor Counter : 34