سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے طبی آلات کی تیاری کے لیے ہندوستان کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرنے کے لیے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ستائش کی


سری چترا ترونل انسٹی ٹیوٹ فار میڈیکل سائنس اینڈ ٹکنالوجی اور ڈبلیو ایچ او کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے تحت، ایک اہم قدم ہے : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

یہ شراکت داری ‘ٹیکنالوجی فار میڈیکل ڈائیگنوسس’ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے صحت کی دیکھ بھال کی جدت طرازی میں ایک رہنما کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط کرتی ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں پوری حکومت کا مکمل سائنسی نقطہ نظر: ڈاکٹر سنگھ

Posted On: 09 AUG 2024 8:12PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جمعہ کو انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی (آئی این ایس اے)، نئی دہلی میں معاہدے کا باضابطہ اعلان کرنے کے لیے ایک تقریب میں طبی آلات کی تیاری کے ضمن میں  ہندوستان کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط  کرنے پر ڈبلیو ایچ او  کی تعریف کی۔

ہندوستان میں ڈبلیو ایچ او کے شاندار انسانی اقدامات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ کے تحت سری چترا ترونل انسٹی ٹیوٹ فار میڈیکل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ڈبلیو ایچ او کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے ڈبلیو ایچ او کے کووڈ ٹیکنالوجی ایکسیس پول (سی ٹی اے پی) کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ ایک بہترین اقدام ہے کیونکہ یہ مختلف ممالک کی کامیاب ہیلتھ ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرتا ہے۔سی ٹی اے پی  اب ہیلتھ ٹیکنالوجی ایکسیس پول (ایچ ٹی اے پی ) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہاکہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کو اس مفاہمت نامے کا حصہ بننے پر فخر ہے کیونکہ یہ ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی اور محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کو عالمی کاروباری اداروں کے ساتھ شراکت داری، لائسنس ٹیکنالوجیز اور رائلٹی کے ذریعے آمدنی پیدا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CWKU.jpg

 

سال 2020 میں کووڈ کے مشکل دور میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آتم نربھر بھارت اور خود انحصار ہندوستا ن  کی اپیل  کو یاد کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ دیسی سازوسامان پیدا کرنے کے باوجود، ہمیں مانگ  کو پورا کرنے کے لیے انہیں مطلوبہ مقدار میں تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیرموصوف  نے اس بات پر زور دیا کہ مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دے کر اور درآمدات پر انحصار کم کرکے، یہ شراکت صحت کی دیکھ بھال کی اختراع میں ایک رہنما کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط کرتی ہے۔ اس کے علاوہ  یہ ملک کی مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرتے ہوئے، ایک انتہائی ہنر مند افرادی قوت کی ترقی میں تعاون کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020JXR.jpg

 

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر نے ان وٹرو ٹیسٹنگ، جینومکس، درست ادویات اور ویکسین کی تیاری جیسی ٹیکنالوجیز کی ترقی سے متعلق ہماری عالمی معیار کی سہولیات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ایس سی ٹی ایم ایس ٹی کی تیار کردہ ٹیکنالوجی طبی تشخیص کے تیزی سے بڑھتے ہوئے ماحولیاتی نظام کا ایک حصہ ہے۔ .

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے عالمی صحت ادارے  کے ساتھ تعاون پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کے نتیجے میں ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اختراعات میں بھی اضافہ ہوگا اور اس سے ہمارے طبی، تشخیصی اور علاج کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور عالمی بیماریوں اور مستقبل میں ہونے والی وبائی امراض سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے بانی ڈائریکٹر پدم وبھوشن آنجہانی پروفیسر والیاتھن کی جانب سے کی گئی اولین کوششوں کو یاد کیا، جن کے وژن کی وجہ سے انسٹی ٹیوٹ نے بایومیڈیکل ٹیکنالوجی کی ترقی کے میدان میں شاندار کام کیا ہے۔

میٹنگ میں نیتی آیوگ کے رکن  اور ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی کے چیئرمین ڈاکٹر وی کے سرسوت، سائنس اور ٹیکنالوجی محکمہ کے سکریٹری ڈاکٹر اے کرندیکر ، قائم مقام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر ، ریگولیشن اینڈ پری کوالیفیکیشن کا محکمہ، ڈبلیو ایچ او، جنیوا ڈاکٹر روجیریو پاؤلو پنٹو ڈی سی گیسپر، بھارت میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر روڈریکو ایچ آفرین، ڈبلیو ایچ او کے جنوب مشرقی ایشیا کے علاقائی دفتر کی علاقائی مشیر  ڈاکٹر منیشا سریدھر، سری چترا ترونل انسٹی ٹیوٹ فار میڈیکل سائنس اور ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سنجے بہاری، بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی یونٹ کے سربراہ  ڈاکٹر ایچ کے ورما، سائنسدان جی آئی این ایس اے، ڈی ایس ٹی، آئی سی ایم آر، ڈی بی ٹی ڈاکٹر انوپ تھیکوویٹل اور دیگر تنظیموں کے اراکین، ڈبلیو ایچ او کے اراکین، ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003OFEK.jpg

 

تقریب کا اختتام کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ یہ شراکت داری ‘‘طبی تشخیص کے لیے ٹیکنالوجی’’ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے صحت کی دیکھ بھال کی جدت طرازی میں ایک رہنما کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط کرتی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی مسلسل حوصلہ افزائی کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں پوری حکومت اور پوری سائنسی نقطہ نظر کو گزشتہ  دہائی صحت عامہ کی دیکھ بھال میں جو تبدیلی آئی ہے اس کا سہراانہی کو جاتا ہے۔

 

*****

ش ح۔ع ح۔م ص

U:9750



(Release ID: 2044737) Visitor Counter : 15


Read this release in: English , Hindi