سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے طبی شعبے سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات، مخیر حضرات، سماجی کارکنوں کو ایوارڈ پیش کیے
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 29 شخصیات کے بارے میں با تصویر کتاب ‘‘ پائنیرس آف انڈیا’’ کی نقاب کشائی کی جنہوں نے مختلف شعبوں میں اپنا کردار ادا کیا
Posted On:
09 AUG 2024 8:11PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں پبلشنگ ہاؤس ملیالہ منورما اور دی ویک میگزین کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں طبی شعبے سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات اور مخیر حضرات کو ایوارڈ پیش کیے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ‘‘ بائینرس آف انڈیا’’ نام کی با تصویر کتاب کی نقاب کشائی کی جس میں ان 29 شخصیات کا ذکر کیا گیا ہے جنہوں نے سماجی خدمت میڈیا، تعلیمی سنیما، موسیقی وغیرہ جیسے مختلف شعبوں میں اپنا تعاون پیش کیا ۔ انہوں نے اسے تخلیقی صلاحیتوں کے ناقابل تسخیر جذبے کے لیے ایک قابل ذکر خراج تحسین قرار دیا جو ہماری قوم میں صدیوں سے پروان چڑھ رہا ہے۔
ایوارڈ پیش کرنے کے بعد اپنے خطاب کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے طبی برادری میں شامل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا کیونکہ وزیر موصوف خود 4 دہائیوں کے طویل کیریئر کے ساتھ ایک مشہور اینڈو کرائنولوجسٹ ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کتاب کو ہندوستان کی غیر معمولی علمی وراثت اور متنوع شعبوں میں نمایاں کامیابیوں کا ثبوت قرار دیا۔ انہوں نے اس گروپ کے ساتھ اپنی وابستگی کو بھی یاد کیا اور کہا کہ گزشتہ سال بھی ایسی ہی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ سائنسی اور طبی برادری کے لیے بہترین وقت ہے کیونکہ وزیر اعظم مودی کی قیادت نے تحقیق اور ترقی کے ایک نئے دور کاآغازکیا۔ انہوں نے یونین بجٹ میں حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے حالیہ اقدامات کو بھی یاد کیا جیسے نوجوانوں کے لیے انٹرنشپ، اینجل ٹیکس کو ختم کرنا اور سی ایس آر قوانین کا بھی حوالہ دیا جو کمپنیوں کو تحقیق و ترقی(آر اینڈ ڈی) پر ایک خاص رقم خرچ کرنے کا حکم دیتے ہیں۔
سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر نے حکومت کی جانب سے اسٹارٹ اپس کو ترقی دینے کی بات کو دہرایا اور غیر سرکاری شعبوں کے ساتھ تعاون کے بعد خلائی اور بائیو ٹیکنالوجی کے شعبے میں کامیابی کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان احتیاطی صحت کی دیکھ بھال میں صف اول کے ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے سائنسی برادری کو متعدی امراض کے ساتھ غیر متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کے بارے میں بھی خبردار کیا۔
پائیدار اسٹارٹ اپس پر منتر کا اشتراک کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 'صنعت کے ابتدائی ربط اور ان شکوک و شبہات کو دور کرنا کہ اسٹارٹ اپ کا مطلب ہے انفارمیشن ٹیکنالوجی، کامیابی کی کلید ہے۔ انہوں نے حکومت کی ترجیحات کی اہمیت اور موجودہ نظام کی طرف سے فراہم کردہ ایک قابل عمل ماحول پر بھی زور دیا۔
عام روش سے ہٹ کر کئے گئے اقدامات اور ہمارے روایتی علم کو دی جانے والی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے روایتی علم کی ڈیجیٹل لائبریری(ٹی کے ڈی ایل) کا اشتراک کیا جو دستیاب علم کو ڈیجیٹائز کرنے میں مدد کرتا ہے اور اسے نوجوان نسل تک منتقل کرنے کے قابل بناتا ہے۔
اپنی تقریر کا اختتام کرتے ہوئےڈاکٹر سنگھ نے پبلشنگ ہاؤس کی کوششوں کی تعریف کی جس میں رجائیت، مثبت رجحان اور تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کیا گیا۔
**********
ش ح۔س ب۔ رض
U:9752
(Release ID: 2044736)
Visitor Counter : 22