نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر نے سابق وزیر خارجہ جناب نٹور سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

Posted On: 11 AUG 2024 5:30PM by PIB Delhi

نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھر نے سابق وزیر خارجہ جناب نٹور سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 

X“ پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا:

 

”جناب کے نٹور سنگھ جی کے انتقال سے مجھے گہرا دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے وزیر خارجہ سمیت مختلف عہدوں پر رہتے ہوئے ملک کی خدمت کی۔ وہ ایک نامور مصنف اور مشہور تاریخ داں تھے، انہوں نے ہمیشہ زندہ دلی اور تعاون کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔

جناب نٹور سنگھ جی کا ہماری ادبی دنیا اور عوامی زندگی میں بے مثال تعاون ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

میں اس دکھ کی گھڑی میں محترمہ ہیمندر کماری سنگھ جی، ان کے بیٹے جناب جگت سنگھ جی اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ ساتھ ان کے دوستوں اور مداحوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ر

11-08-2024

U: 9709


(Release ID: 2044310) Visitor Counter : 37