ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اوڈیشہ کے سائنس اینڈ ٹیکنولوجی کے وزیر کرشن چندر پاترا نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی


‘‘ریاست کو سرمایہ کاری کے نقشے پر لانے کے لیےاڈیشہ میں اسٹارٹ اپس کی ترقی اور اختراع کو ڈبل انجن حکومت نے فروغ دیا’’: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

لوگوں نے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں اپنا اعتماد بحال کیا ہے اور ترقی کا انتخاب کیا ہے: ڈاکٹر سنگھ

Posted On: 10 AUG 2024 6:47PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی، خوراک کی فراہمی اور صارفین کی بہبود کے وزیر جناب کرشن چندر پاترا نے آج یہاں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی۔

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارتھ سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، جوہری توانائی کے محکمے، خلاء، عملے، عوامی شکایات اور پنشن کے محکمے کے وزیر  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جناب پاترا کو  ریاست میں حالیہ اسمبلی انتخابات میں اپنی جیت اور بطور وزیر ذمہ داری دیے جانے پر مبارکباد دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/01.jpegUWV2.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مرکز اور ریاست دونوں میں ڈبل انجن والی حکومت ریاست کو سرمایہ کاری کے نقشے پر پروان چڑھائے گی اور ریاست کے نوجوانوں میں انٹرپرینیورشپ اور اختراع کا آغاز کرے گی۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ‘‘اڈیشہ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر کے تحت بہت سے ادارے ہیں خاص طور پر خلائی اور ٹیکنالوجی سے متعلق ادارے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھگوان جگن ناتھ کی سرزمین نے سائنسی برادری کو بے شمار ہنرمند دئے  ہیں اور ملک کی ترقی میں اپنا تعاون دیا  ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/0357D1.jpg

جناب پاترا نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی قیادت کے تحت سائنسی وزارتوں کے ذریعہ حاصل کئے گئے کارنامے کی ستائش کی اور ان کی رہنمائی اور تعاون طلب کیا۔ ڈاکٹر سنگھ نے انہیں مرکزی حکومت کی جانب سے جہاں تک ان کی وزارتوں کا تعلق ہے تعاون کا یقین دلایا۔

 

شروع میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ "لوگوں نے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں اپنا اعتماد بحال کیا ہے اور ترقی کا انتخاب کیا ہے۔" انہوں نے یہ بھی کہا کہ اڈیشہ ہندوستان کی ترقی اور وژن 2047 کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور مسابقتی تعاون پر مبنی وفاقیت کی مثال پیش کرے گا۔

************

ش ح۔ا م  ۔ م ر۔

 (U: 9695)


(Release ID: 2044170) Visitor Counter : 27


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil