دیہی ترقیات کی وزارت
کابینہ نے مالی سال 2024-25 سے 2028-29 کے دوران پردھان منتری آواس یوجنا – گرامین (پی ایم اے وائی-جی) کے نفاذ کو منظوری دے دی
Posted On:
09 AUG 2024 10:19PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے مالی سال 2024-25 سے 2028-29 کے دوران پردھان منتری آواس یوجنا – گرامین (پی ایم اے وائی-جی) کے نفاذ کے لیے محکمہ دیہی ترقی کی تجویز کو آج منظوری دے دی جس میں میدانی علاقوں میں 1.20 لاکھ روپے اور شمال مشرقی خطے کی ریاستوں اور ہماچل پردیش ، اتراکھنڈ، جموں و کشمیر کی پہاڑی ریاستوں، اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 1.30 لاکھ روپے کی موجودہ یونٹ امداد پر دو کروڑ مزید مکانات کی تعمیر کے لیے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
تفصیلات:
کابینہ کے ذریعے دی گئی منظوری کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
-
پردھان منتری آواس یوجنا گرامین (پی ایم اے وائی-جی) کو جاری رکھتے ہوئے اپریل 2024 سے مارچ 2029 تک بنیادی سہولیات کے ساتھ 2 کروڑ پکے گھروں کی مجموعی حد کے اندر مدد فراہم کرکے سماجی اقتصادی ذات کی مردم شماری (ایس ای سی سی) 2011 کی مستقل ویٹنگ لسٹ (پی ڈبلیو ایل) میں اہل کنبوں کو متوازن کرنے کے لیے آواس + (2018) فہرست (اپ ڈیٹ کے بعد) کو برقرار رکھنا۔
-
مالی سال 2024-25 سے 2028-29 کے لیے کل 3,06,137 کروڑ روپے کا خرچ آیا ہے جس میں مرکزی حصہ 2,05,856 کروڑ روپے اور ریاستی میچنگ شیئر 1,00,281 کروڑ روپے شامل ہے۔
-
نیتی آیوگ کے ذریعہ پی ایم اے وائی-جی کی جانچ اور ای ایف سی کے ذریعہ اسکیم کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد مارچ 2026 کے بعد بھی اس اسکیم کو جاری رکھنا۔
-
ترمیم شدہ اخراج کے معیار کا استعمال کرتے ہوئے اہل دیہی گھرانوں کی شناخت کے لیے آواس + فہرست کو اپ ڈیٹ کرنا۔
-
میدانی علاقوں میں 1.20 لاکھ روپے اور شمال مشرقی علاقوں / پہاڑی ریاستوں میں 1.30 لاکھ روپے کی موجودہ شرحوں پر مستفیدین کو امداد کی یونٹ لاگت جاری رہے گی۔
-
پروگرام فنڈز کے 2 فیصد پر انتظامی فنڈز کی تقسیم کے ساتھ 1.70 فیصد ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری کیا جائے گا اور 0.30 فیصد مرکزی سطح پر برقرار رکھا جائے گا۔
-
مالی سال 2024-25 کے دوران پی ایم اے وائی-جی کے پچھلے مرحلے کے نامکمل مکانات کی موجودہ شرحوں کے مطابق 31.03.2024 کو تکمیل۔
فوائد:
-
بقیہ 35 لاکھ مکانات جو 31.03.2024 تک مکمل نہیں ہوئے تھے انھیں پچھلے مرحلے کے 2.95 کروڑ گھروں کے مجموعی ہدف کو حاصل کرنے کے لیے مکمل کیا جائے گا۔
-
اب مالی سال 2024-2029 تک اگلے پانچ سالوں کے دوران پی ایم اے وائی-جی کے تحت دو کروڑ مزید مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔ دو کروڑ مزید گھروں کے لیے مکانات کی تعمیر سے تقریباً ١٠ کروڑ افراد کو فائدہ ہونے کی توقع ہے۔
-
اس منظوری سے تمام بے گھر اور خستہ حال اور کچے گھروں میں رہنے والے لوگوں کو تمام بنیادی سہولیات کے ساتھ اچھے معیار کا محفوظ اور محفوظ گھر تعمیر کرنے میں سہولت ملے گی۔ اس سے مستفیدین کی حفاظت، حفظان صحت اور سماجی شمولیت کو یقینی بنایا جاسکے گا۔
پس منظر:
دیہی علاقوں میں ’’سب کے لیے مکان‘‘ کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے حکومت ہند نے اپریل 2016 سے پردھان منتری آواس یوجنا گرامین (پی ایم اے وائی-جی) کا افتتاح کیا تھا جس میں مارچ 2024 تک مرحلہ وار 2.95 کروڑ مکانات کی تعمیر کا ہدف رکھا گیا تھا۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 9681
(Release ID: 2044002)
Visitor Counter : 61