کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
ملک میں اہم کلیدی ابتدائی مواد (کےایس ایم) / ڈرگ انٹرمیڈیٹس اور ایکٹیو فارماسیوٹیکل اجزاء(اے پی آئی) کی گھریلو مینوفیکچرنگ کے فروغ کے لیےپی ایل آئی اسکیم کے تحت 56,679 میٹرک ٹن سالانہ کی مجموعی تنصیب کی صلاحیت کے ساتھ 32 منصوبے مکمل کیے گئے ہیں
3,938 کروڑ روپے کی ہدفی سرمایہ کاری کے مقابلے اسکیم کے تحت 4,024 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے
Posted On:
09 AUG 2024 5:45PM by PIB Delhi
ملک میں اہم کلیدی ابتدائی مواد (کے ایس ایم)/ ڈرگ انٹرمیڈیٹس اور ایکٹو فارماسیوٹیکل اجزاء اے پی آئی) کی گھریلو مینوفیکچرنگ کے فروغ کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیب (پی ایل آئی) اسکیم کو کابینہ نے 6,940 کروڑ روپے کی منظوری دی تھی ۔یہ ملک میں تھوک ادویات کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے، درآمدی انحصار کو کم کرنے اور ہماری سپلائی چین کی لچک کو بہتر بنانے کے لیے ہے ۔ اسکیم کے تحت پیداوار کی مدت مالی سال 23-2022 سے مالی سال 29-2028 تک ہے۔
اسکیم کے تحت 249 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 48 پروجیکٹوں کو شناخت شدہ تھوک ادویات کی تیاری کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ان میں سے 13 پروجیکٹ پر 10 چھوٹے ، بہت چھوٹے اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے ذریعہ عملدرآمد کیے جاتے ہیں۔
اسکیم کے تحت، 56,679 میٹرک ٹن سالانہ کی مجموعی نصب صلاحیت کے ساتھ 32 منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔ 16 پروجیکٹ زیر ترقی ہیں اور ریاستی حکومتوں کی مدد سے ماحولیاتی کلیئرنس اور ڈرگ مینوفیکچرنگ لائسنس جیسی ریگولیٹری منظوریوں کی سہولت کے لیے تعاون کیا گیا ہے۔ 3,938 کروڑ روپے کی ہدفی سرمایہ کاری کے مقابلے اسکیم کے تحت 4,024 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ اسکیم کے تحت ریاست کے لحاظ سے منظور شدہ پروجیکٹوں کی تفصیلات ضمیمہ میں منسلک ہیں۔
یہ معلومات کیمیکل اور کھاد کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع (
9660
(Release ID: 2043896)
Visitor Counter : 36