کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم- پرانام کا مقصد کھادوں کے پائیدار اور متوازن استعمال کو فروغ دینے، متبادل کھادوں کو اپنانے، نامیاتی اور قدرتی کھیتی کو فروغ دے کر دھرتی ماں کی صحت کو بچانے کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے شروع کی گئی کوششوں کی تکمیل کرنا ہے


کیمیاوی کھاد کی کھپت میں کمی کے ذریعہ کسی خاص مالی سال میں ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے ذریعہ بچائی گئی کھاد کی 50 فیصد سبسڈی، اس ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ کو گرانٹ کے طور پر منتقل کی جاتی ہے

Posted On: 09 AUG 2024 1:49PM by PIB Delhi

اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے 28 جون 2023 کو ’’پی ایم پروگرام فار ریسٹوریشن، اویئرنیس جنریشن، نورشمنٹ  اینڈ امیلیریشن آف مدر اَرتھ (پی ایم- پرانام)‘‘ کو منظوری دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد  کھادوں کے پائیدار اور متوازن استعمال کو فروغ دینے، متبادل کھادوں کو اپنانے، نامیاتی اور قدرتی کھیتی کو فروغ دے کر زمین کی صحت کو بچانے کے لیے ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے شروع کی گئی کوششوں کی تکمیل کرنا ہے ۔

تمام ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے پی ایم- پرانام کے تحت آتے ہیں۔ مذکورہ اسکیم کے تحت، پچھلے 3 سالوں کی اوسط کھپت کے مقابلے میں کیمیاوی کھاد (یوریا، ڈی اے پی، این پی کے، ایم او پی) کی کھپت میں کمی کے ذریعے 50 فیصد کی سبسڈی میں ہوئی کمی متعلقہ ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ کو بطور امداد منتقل کی جاتی ہے۔  ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے اس گرانٹ کو ریاست کے لوگوں جس میں کسان بھی شامل ہیں، کے فائدے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ معلومات کیمیکل اور کھاد کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں دی۔

******

ش ح۔م م ۔ م ر

U-NO.9618


(Release ID: 2043670) Visitor Counter : 40