اسٹیل کی وزارت

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی ایل) نے مالی سال25 کے پہلے سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کیا


فولاد کی گھریلو کھپت مسلسل بڑھ رہی ہے

توقع ہے کہ بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں جاری حکومت کی سرمایہ کاری سے ترقی کو تقویت ملے گی

Posted On: 09 AUG 2024 11:33AM by PIB Delhi

 

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل) نے 30 جون 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے  اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

اہم جھلکیاں:

مالی سال 25 کی پہلی سہ ماہی کی کارکردگی (اسٹینڈ لون) ایک نظر میں:

 

 

 

یونٹ

Q1 23-24

Q4 23-24

Q1 24-25

خام اسٹیل کی پیداوار

ملین ٹنس

4.67

5.02

4.68

فروخت کاحجم

ملین ٹنس

3.88

4.56

4.01

کام کاج سے حاصل ہونے والی آمدنی

کروڑ روپے

24,358

27,958

23,998

سود، ٹیکس، فرسودگی اور قابل ادائیگی سے قبل حاصل ہونے والی آمدنی (ای بی آئی ٹی ڈی اے)

کروڑ روپے

2,090

3,829

2,420

غیر معمولی مصنوعات اور ٹیکس سے پہلے منافع

کروڑ روپے

202

1,831

326

غیر معمولی مصنوعات

کروڑ روپے

-

(502)

(312)

ٹیکس سے پہلے منافع (پی بی ٹٰی)

کروڑ روپے

202

1,329

14

ٹیکس کے بعد منافع (پی اے ٹی)

کروڑ روپے

150

1,011

11

 

 

مالی سال 2025 کے پہلے سہ ماہی کے دوران، کمپنی کی سود، ٹیکس، فرسودگی اور قابل ادائیگی سے پہلے حاصل ہونے والی آمدنی (ای بی آئی ٹی ڈی اے) میں پچھلے سال کی اسی مدت (سی پی ایل وائی) کے مقابلے میں 15فی صد  سے زیادہ اضافہ ہوا، جو اس کی مستحکم بنیادی کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔ تاہم، سستی درآمدات کی وجہ سے گھریلو اسٹیل مارکیٹ میں نیٹ سیلز ریئلائزیشن (این ایس آر)  میں کمی سے کام کاج سے ہونے والی آمدنی متاثر ہوئی۔مالی سال 2025 کے پہلے سہ ماہی کا منافع کم این ایس آر اور غیر معمولی مصنوعات سے متعلق ایڈجسٹمنٹ سے متاثر ہوا۔

 

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا کے چیئرمین جناب امریندو پرکاش،نے پہلی سہ ماہی کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "روایتی اور ابھرتے ہوئے دونوں شعبوں کے ذریعہ گھریلو اسٹیل کی کھپت  میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ مزید برآں،بنیادی ڈھانچے میں جاری حکومتی سرمایہ کاری، جس کا حالیہ بجٹ میں اعلان کیا گیا ہے، توقع کی جاتی ہے کہ ترقی کو تقویت ملے گی۔ گھریلو اسٹیل سیکٹر کے لیے مثبت نقطہ نظر کے ساتھ، ایس اے آئی ایل اپنی پیداوار کے حجم کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔ سستی درآمدات سے درپیش چیلنجز کا مستقبل میں مناسب طریقے سے نمٹنا متوقع ہے۔

*****

ش ح۔ح ا۔ج ا

U:9607



(Release ID: 2043478) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP