مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی مواصلات کے محکمے کے سکریٹری نے ‘اے آئی بھارت 5 جی/6 جی ہیکاتھون’ آن لائن پلیٹ فارم کا آغاز کیا
آئی ٹی یو نے عالمی ٹیلی کمیونیکیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی (ڈبلیو ٹی ایس اے )-24 کے تحت ڈی او ٹی کے تعاون سے بین الاقوامی ہیکاتھون ضمنی پروگرام کی میزبانی کی
ہیکاتھون کے شرکاء کی مدد کے لیے عالمی ماہرین کی بڑی تعداد شامل ہوئی
Posted On:
08 AUG 2024 7:53PM by PIB Delhi
ٹیلی مواصلات کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر نیرج متل نے بدھ کوآئی ٹی یو – ڈبلیو ٹی ایس اے -24ہیکاتھون ‘‘ اے آئی بھارت 5 جی/6 جی سینڈ باکس ’’ کا آغاز کیا، جو آئندہ جو ڈبلیو ٹی ایس اے -24کا ایک حصہ ہے۔ اسے ایجادات کو آگے بڑھانے اور مواصلاتی نیٹ ورکس کی اگلی نسل میں اے آئی /ایم ایل (مصنوعی ذہانت/مشین لرننگ) کی طاقت کو بروئے کار لانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اسے آئی ٹی یو اسٹریٹجک انگیجمنٹ کے سربراہ، آئی ٹی یو ماہرین اور آئی آئی ٹی دہلی کے ماہرین کی موجودگی میں شروع کیا گیا۔ یہ بین الاقوامی ہیکاتھون آئی ٹی یو کی طرف سے محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی) کے تعاون سے ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی (ڈبلیو ٹی ایس اے -24) کے ضمنی پروگراموں میں سے ایک کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے، جو کہ 15-24 اکتوبر 2024 کو نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔
کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر متل نے کہا کہ ڈی او ٹی تکنیکی لیڈروں کی اگلی نسل کے درمیان اختراعات اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے آئی ٹی یو کے ساتھ شراکت داری کرنے پر پرجوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ایک ساتھ مل کر، ہمارے پاس نوجوان اذہان کی حوصلہ افزائی کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کا موقع ہے تاکہ وہ ایسے حل تیار کریں جو ہماری دنیا کو تشکیل دیں"، ڈاکٹر متل نے نشاندہی کی کہ یہ ہیکاتھون، آئی ٹی یو کے ساتھ شراکت میں، صرف ایک مقابلے سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ نوجوان اختراع کاروں کے لیے اپنے خیالات کو حقیقت میں بدلنے اور معاشرے پر ایک واضح اثر ڈالنے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔
آئی ٹی یو – ڈبلیو ٹی ایس اے -24-اے آئی بھارت 5 جی/6 جی ہیکاتھون کے آغاز پر ہندوستان اور دنیا کے تمام نوجوان اختراع کاروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ڈاکٹر متل نے کہا کہ یہ ملک اور بیرون ملک، نوجوان طلباء، تجربہ کار اساتذہ، متحرک سٹارٹ اپس اورصنعت کے بہترین ماہرین کو اکٹھا کرنے کا ایک موقع ہےتاکہ نیٹ ورکس میں ایپلی کیشنز اور سروسز کو ڈیزائن کرنے میں اے آئی / ایم ایل کو لاگو کرنے میں عملی مسائل کا حل کیا جاسکے۔
اس سیشن میں فریڈرک ورنر، ہیڈ آف اسٹریٹجک انگیجمنٹ، آئی ٹی یو، آئی آئی ٹی دہلی کے پروفیسر جے دیوا، ڈی ڈی جی (بین الاقوامی تعلقات) اور ڈی ڈی جی (اسٹینڈرڈز آر اینڈ ڈی انوویشن)، ڈی او ٹی نے شرکت کی۔
ہیکاتھون کے بارے میں:
ہیکاتھون کی توجہ، نیٹ ورکس میں اے آئی/ ایم ایل کو مربوط کرنے والی ایپلی کیشنز بنانے کے لیے آئی ٹی یو معیارات کو لاگو کرنے پر ہے۔ آئی ٹی یو مختلف سفارشات شائع کرتا ہے جیسےآئی ٹی یو –ٹی وائی 3172اورآئی ٹی یو –ٹی وائی 3061 جو مستقبل کے نیٹ ورکس اور خود مختار نیٹ ورکس میں مشین لرننگ کے لیے ایک آرکیٹیکچرل فریم ورک کی وضاحت کرتا ہے۔
ہیکاتھون ہندوستانی اور بین الاقوامی شرکاء کے لیے بھی کھلا ہے۔ اس ہیکاتھون میں شرکت کرنے والوں کی مدد کے لیے عالمی ماہرین سمیت اساتذہ اور بڑے پیمانے پروسائل دستیاب کرائے جائیں گے۔
ہیکاتھون کا پہلا مرحلہ 7 اگست - 30 ستمبر 2024 کے دوران آن لائن موڈ میں منعقد کیا جائے گا، جس میں آن لائن ویبنرز اور آؤٹ ریچ ایونٹس بھی شامل ہوں گے۔ ایونٹ کے لیے رجسٹریشن 19 ستمبر 2024 کو بند ہو جائے گی اور جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 ستمبر 2024 ہے۔ ہیکاتھون کا دوسرا مرحلہ ذاتی طور پر بھارت منڈپم، نئی دہلی میں منعقد کیا جائے گا (2 دن کا کوڈنگ ایونٹ)
ہیکاتھون مندرجہ ذیل مسائل کے بیانات سے نمٹائے گا:
- اے آئی بھارت 5 جی /6 جی سینڈ باکس -5 جی /6جی کے لئے اپنا اے آئی / ایم ایل ماڈل بنائیں: شرکاء اے آئی / ایم ایل کے لیے آئی ٹی یو کی سفارشات پر تربیت اور رہنمائی سے گزریں گے اور سینڈ باکس میں وسائل کا استعمال کرتے ہوئے اے آئی / ایم ایل پائپ لائنوں کو ڈیزائن اور بنانے کے لیے مخصوص 5 جی /6 جی استعمال کے معاملے کا انتخاب کریں گے۔ وسائل میں اوپن ڈیٹا، کمپیوٹ سرورز، اور آئی ٹی یو ماہرین کی رہنمائی شامل ہے۔
- اے آئی بھارت 5 جی /6 جی سینڈ باکس -خود مختار 5 جی /6 جی کے لئے اپنا خود کا ایکس ایپ بنائیں: شرکاء خود مختار نیٹ ورکس (اے این) کے لیے آئی ٹی یو کی سفارشات پر تربیت اور رہنمائی سے گزریں گے اور سینڈ باکس میں وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ایکس ایپس کو ڈیزائن اور تیاری کے لیے مخصوص 5 جی /6 جی ا ے این استعمال کے کیسز کا انتخاب کریں گے۔وسائل میں پہلے سے فراہم کردہ سمیلیٹر، اوپن ڈیٹا، کمپیوٹ سرورز اور آئی ٹی یو ماہرین کی رہنمائی شامل ہیں۔
فاتحین کو انعامات دیے جائیں گے جن میں بہترین طالب علموں، بہترین سٹارٹ اپس اور بہترین لڑکیوں کی ٹیموں کے لیے خصوصی انعامات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ٹاپ 3 مجموعی حل میں اہم کردار ادا کرنے والو ں کے لئے ہے۔
ڈبلیو ٹی ایس اے 2024
بھارت 14 اکتوبر 2024 کو نئی دہلی کے بھارت منڈم میں عالمی معیارات سمپوزیم (جی ایس ایس) سے قبل 15-24 اکتوبر 2024 کے دوران اہم انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) - ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی (ڈبلیو ٹی ایس ا ے) کا انعقاد کر رہا ہے۔ ڈبلیو ٹی ایس اے 24 کے موقع پر، متعدد ضمنی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے ایسا ہی ایک اہم ایونٹ اے آئی 5 جی /6جی ہیکاتھون ہے، جس کے لیے محکمے کی مدد کی ضرورت ہے۔
ڈبلیو ٹی ایس ا ے، ایک چار سالہ پروگرام ہے اور آئی ٹی یو (انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین) سٹینڈرڈائزیشن سیکٹر (آئی ٹی یو- ٹی) کی گورننگ کانفرنس کے طور پر کام کرتی ہے۔ یہ ان تین عالمی کانفرنسوں میں سے ایک ہے جس کا اہتمام بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین نے کیا ،جو اقوام متحدہ کے نظام میں ایک ادارہ ہے۔ یہ پروگرام عالمی ٹیلی مواصلات کے معیارات کو قائم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، جس سے ہندوستان کی ڈبلیو ٹی ایس ا ے کی میزبانی ایک اہم سنگ میل ہے۔
ڈبلیو ٹی ایس ا ے 2024 کے ساتھ دیگر متعلقہ تقریبات بھی ہوں گی جیسے آئی ٹی یو کیلی اسکوپ کانفرنس (21-23 اکتوبر 2024)، آئی ٹی یو نمائشیں (14-24 اکتوبر 2024)، نیٹ ورک آف ویمن (17 اکتوبر 2024) اور اے آئی فار گڈ (18 اکتوبر) 2024)، انوویشن ایکس چینج (23 اکتوبر 2024) ہیں ،جو اختلاف رائے کو مزید تقویت دینے اور شعبے میں شمولیت کو فروغ دینے کا کام کریں گی۔
یہ پہلی بار ہے کہ یہ باوقار بین الاقوامی تقریب ہندوستان میں منعقد ہو رہی ہے۔ یہ عالمی ٹیکنالوجی کے منظر نامے میں ملک کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔
*****
U.No:9601
ش ح۔ع ح ۔رم
(Release ID: 2043450)
Visitor Counter : 30