بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس جے وی این کا 90 میگاواٹ اومکاریشور فلوٹنگ سولر پروجیکٹ کامیابی کے ساتھ شروع

Posted On: 08 AUG 2024 8:42PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی بجلی کی وزارت کے تحت ایس جے وی این لمیٹڈ، ایک منی رتنا شیڈول ’اے‘ سی پی ایس یو نے آج  اپنے 90 میگاواٹ کے اومکاریشور فلوٹنگ سولر پروجیکٹ کو کامیابی کے ساتھ شروع کر دیا ہے۔ اس پروجیکٹ کو ایس جے وی این گرین انرجی لمیٹڈ (ایس جی ای ایل) نے انجام دیا ہے، جو ایس جے وی این کی مکمل ملکیتی ماتحت والا  ادارہ ہے۔ پروجیکٹ کے شروع ہونے پر، ایس جے وی این کی کل نصب  کی گئی صلاحیت 2466.50 میگاواٹ تک بڑھ گئی ہے۔

90 میگاواٹ کا اومکاریشور فلوٹنگ سولر پروجیکٹ مدھیہ پردیش کے ضلع کھنڈوا میں واقع اومکاریشور فلوٹنگ سولر پارک میں واقع ہے۔ یہ پارک ہندوستان کا سب سے بڑا فلوٹنگ سولر پارک ہے۔ یہ پروجیکٹ وسطی اور شمالی ہندوستان میں فلوٹنگ شمسی منصوبوں میں سے ایک ہے۔ پروجیکٹ کے شروع ہونے کے ساتھ، کمپنی نے فلوٹنگ شمسی توانائی کے شعبے میں قدم رکھا ہے۔

یہ پروجیکٹ646.20 کروڑ روپے کی  لاگت سے تیار کیا گیا ہے اورتوقع ہے کہ پہلے سال میں 196.5 ملین یونٹ توانائی پیدا ہوگی۔ 25 سال کی مدت میں بجلی کی مجموعی پیداوار کا تخمینہ 4629.3 ملین یونٹ ہوگا۔ اس پروجیکٹ سے ایس جے وی این کی آمدنی میں 64 کروڑ روپے کا اضافہ ہوگا۔ شروع ہونے پر، یہ 2.3 لاکھ ٹن کاربن کے اخراج کو کم کرے گا اور 2070 تک حکومت ہند کے خالص صفر کاربن اخراج کے مشن میں نمایاں طور پر تعاون دے گا ۔ یہ پروجیکٹ پانی کے بخارات کو کم کرکے پانی کے تحفظ میں بھی مدد کرے گا۔

 

اس پروجیکٹ کو خود بنائیں، چلائیں کی بنیاد پر مسابقتی ٹیرف بولی کے ذریعے 3.26 فی یونٹ روپے کی شرح پر حاصل کیا گیا ہے۔آر ای ڈبلیو اے الٹرامیگا سولر لمیٹڈ (آر یو ایم ایس ایل ) کی طرف سے بولی کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ بجلی کی خریداری کا سمجھوتہ ایس جی ای ایل اورآر یو ایم ایس ل اور ایم پی پی ایم سی ایل کے درمیان 25 سال کے لیے عمل میں آیا ہے۔

فی الحال،ایس جے وی این کا کل پروجیکٹ پورٹ فولیو 56802.40 میگاواٹ ہے اور کمپنی ہائیڈرو، پمپڈ اسٹوریج، تھرمل اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں پروجیکٹوں پر عمل پیرا ہے۔

 

*****

ش ح۔ح ا۔ج ا

U:9606


(Release ID: 2043449) Visitor Counter : 51


Read this release in: English , Hindi