ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی اے کیو ایم نے آنے والے موسم سرما کے موسم کی روشنی میں دہلی-این سی آر میں کھلی فضا میں چیزوں کے  جلنے کو روکنے کے لیے ایڈوائزری جاری کی


موسم سرما میں ایم اس ڈبلیو  اور بائیو ماس کے بے قابو جلنے کے مسئلے سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو شہر میں ماحول میں موجود ہوا اور نقصان دہ گیسی آلودگیوں میں پی ایم 2.5/پی ایم 10 کی سطح کو بڑھاتا ہے

ایڈوائزری پائیدار متبادل فراہم کرنے  جیسے کہ  الیکٹرک ہیٹر ،کی اہمیت پر زور دیتی ہے تاکہ  کھلے میں  جلنے کی ضرورت کو کم کیا جا سکے ، اور اس طرح آلودگیوں کے اخراج کو کیا جا سکے اور سب کے لیے صاف ہوا کی فراہمی میں حصہ  ڈالا  جا سکے

Posted On: 08 AUG 2024 6:33PM by PIB Delhi

کھلے بائیو ماس/ میونسپل سالڈ ویسٹ (ایم ایس ڈبلیو) کو جلانے اور اس کے نتیجے میں قومی خطہ راجدھانی (این سی آر) کی مجموعی ہوا کے معیار کو متاثر کرنے والے نقصان دہ اخراج کو خاص طور پر آنے والے موسم سرما کے موسم میں کنٹرول کرنے کے لیے ایک فیصلہ کن اقدام کے طور پر ، کمیشن فور ایئر کوالٹی مینجمنٹ  ان این سی آر اینڈ ایڈجوائننگ ایریاز (سی اے کیو ایم) نے دہلی کی تمام ریذیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشنز (آر ڈبلیو اے) اور دیگر رہائشی سوسائٹیوں کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے کہ وہ تمام سیکورٹی عملہ اور سروس اسٹاف کو لازمی طور پر الیکٹرک ہیٹر/دیگر مناسب آلات فراہم کریں، جس کا مقصد کھلے میں  کسی چیز کے جلانے کے عمل پر قدغن لگانا  ہے۔

سردیوں کے قریب آنے کے سبب ، کمیشن نے دہلی-این سی آر میں خاص طور پر سردیوں کے مہینوں کے دوران، بائیو ماس (لکڑی، ٹہنیاں/شاخیں، خشک پتے وغیرہ) سمیت ایم ایس ڈبلیو کے بے قابو جلنے کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کرنے کی فوری ضرورت کو تسلیم کیا ہے۔ سردیوں کے موسم میں سیکورٹی اہلکاروں اور دیگر افراد کی طرف سے بائیو ماس اور ایم ایس ڈبلیو کو کھلے عام جلانے کا عمل، دیگر نقصان دہ گیسی آلودگیوں کے علاوہ محیطی ہوا میں پی ایم 2.5/پی ایم 10 کی سطح کو تیزی سے بڑھاتا ہے اور اس کے نتیجے میں پورے این سی آر میں گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کے مختلف مراحل کے تحت احتیاطی/ پابندی والی کارروائیوں کا نفاذ کرنا پرتا ہے۔

کمیشن نے اپنے قیام کے بعد سے، کچرے /بائیو ماس کو اس طرح بے قابو کھلے عام  جلانے کے مضر اثرات کو کم کرنے کے لیے مشورے، احکامات اور ہدایات جاری کی ہیں۔ ایم ایس ڈبلیو اور بائیو ماس وغیرہ کو کھلے عام جلانا، دیگر مقامات کے علاوہ، رہائشی علاقوں میں بھی دیکھا گیا ہے اور اس کا سہارا سیکورٹی عملہ/دیگر خدمات فراہم کرنے والوں کے ذریعہ لیا جاتا ہے، خاص طور پر سردیوں میں رات کے اوقات میں دہلی بھر کے گیٹڈ رہائشی کمپلیکس میں  ماحول کو گرم کرنے کے لیے۔

پورے این سی آر میں آر ڈبلیو اے کے لیے کمیشن کی تازہ ترین ایڈوائزری کھلے میں چیزوں کے  جلنے کی ضرورت کو کم کرنے کے لیے الیکٹرک ہیٹر جیسے پائیدار متبادل فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیتی ہے، اس طرح آلودگی کے اخراج کو کم کرتی ہے اور سب کے لیے صاف، ہوا کی فراہمی  میں حصہ ڈالتی ہے۔ مزید برآں، آر ڈبلیو اے اور بڑے پیمانے پر رہائشیوں کو بھی ہوا کے منفی معیار کو نمایاں طور پر بہتر بنانے کے لیے اجتماعی ذمہ داری کو پورا کرنے میں فعال طور پر شامل ہونے کی ضرورت ہے جو عام طور پر سردیوں کے مہینوں میں دہلی میں دیکھی جاتی ہے۔

مزید برآں، ڈائریکٹوریٹ آف اربن لوکل باڈیز، جی این سی ٹی ڈی اور میونسپل باڈیز کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دہلی کے تمام آر ڈبلیو اے کے درمیان اس ضرورت کو حساس اور وسیع پیمانے پر پھیلا ئیں  اور کمیشن کے مشورے کے تحت وقتاً فوقتاً اس کے نفاذ کی نگرانی کریں۔

 

*****

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 9595


(Release ID: 2043357) Visitor Counter : 43


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP