خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
مربوط کولڈ چین اور ویلیو ایڈیشن انفراسٹرکچر (کولڈ چین اسکیم) فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی وزارت کے ذریعہ نافذ کیا جا رہا ہے
Posted On:
08 AUG 2024 5:17PM by PIB Delhi
ڈبہ بند خوراک کی صنعت کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) ملک بھر میں مختلف شعبوں (بشمول پھلوں اور سبزیوں کے شعبے) کے تحت کولڈ چین پروجیکٹ کے قیام کے لیے 2008 سے مربوط کولڈ چین اور ویلیو ایڈیشن انفراسٹرکچر (کولڈ چین اسکیم) کی اسکیم کو نافذ کر رہی ہے اور اس کے بعد، اس اسکیم کو سینٹرل سیکٹر کی اسکیم یعنی پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) 2017 کے ساتھ ملا دیا گیا ہے۔ تاہم، کولڈ چین اسکیم کے تحت پھلوں اور سبزیوں کے شعبے سے متعلق کولڈ چین پروجیکٹوں کی حمایت 08 جون 2022 سے روک دی گئی تھی اور اس سیکٹر کو آپریشن گرین اسکیم میں منتقل کر دیا گیا ہے جو کہ پی ایم کے ایس وائی کی ایک اور جزوی ا سکیم ہے۔
ایم او ایف پی آئی، پی ایم کے ایس وائی کے تحت اپنے طور پر کوئی فوڈ پروسیسنگ یونٹ قائم نہیں کرتی ہے۔ اسکیم ڈیمانڈ پر مبنی ہے اور فنڈز کی دستیابی کی بنیاد پر وقتاً فوقتاً اظہارِ دلچسپی کے ذریعہ کولڈ چین اسکیم کی موجودہ اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق اہل اداروں سے درخواستیں / تجاویز طلب کی جاتی ہیں۔ موصول ہونے والی تجاویز کو ان کی اہلیت کے لیے جانچا جاتا ہے اور موجودہ اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق طے شدہ معیار کی بنیاد پر جانچا جاتا ہے۔ فنڈز کی دستیابی کی بنیاد پر اہل تجاویز کو میرٹ کی بنیاد پر منظوری دی جاتی ہے۔
کولڈ چین پراجیکٹ افراد (بشمول کسان) کے ساتھ ساتھ ادارے/ تنظیم (جیسے ایف پی او/ ایف پی سی/ این جی او/ پی ایس یو/ فرم/ کمپنیاں وغیرہ) کے ذریعہ قائم کیے جا سکتے ہیں۔ کولڈ چین اسکیم کے تحت، گرانٹ ان ایڈ/سبسڈی کی شکل میں مالی امداد عام علاقوں کے پروجیکٹوں کے لیے قابل پروجیکٹ لاگت کا 35فیصد اور مشکل علاقوں کے پروجیکٹوں کے لیے پروجیکٹ لاگت کا 50فیصد فراہم کیا جاتا ہے۔ ایس سی/ایس ٹی، ایف پی او اور ایس ایچ جی، فی پرجیکٹ زیادہ سے زیادہ 10.00 کروڑ روپے سے مشروط ہیں۔
ایم او ایف پی آئی فنڈز کی دستیابی کی بنیاد پر وقتاً فوقتاً دلچسپیوں کے اظہار کے ذریعہ ملک بھر میں تجاویز طلب کرکے کولڈ چین اسکیم کے تحت کولڈ چین پروجیکٹ قائم کر رہا ہے۔ ایم او ایف پی آئی کے ذریعہ منظور شدہ کولڈ چین پروجیکٹس میں غذائی اجناس کے ذخیرہ کرنے کے لیے ریاستی حکومتوں کی رضامندی کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم، پروجیکٹ نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعہ پروجیکٹوں کے قیام کے لیے ضروری قانونی منظوری حاصل کرنے کے لیے ریاستی حکومتوں کی مدد کی ضرورت ہے۔
یہ معلومات ڈبہ بند خوراک کی صنعت کے وزیر مملکت جناب رونیت سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
9581
(Release ID: 2043328)
Visitor Counter : 38