سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گاؤٹ کے لیے جڑی بوٹیوں کا علاج معمر افراد کے طرز زندگی کو بہتر بنا سکتا ہے

Posted On: 08 AUG 2024 5:46PM by PIB Delhi

گاؤٹی گٹھیا کے علاج کے لیے تیار کیا گیا ایک نیا پلانٹ پر مبنی ہم آہنگی والا قدرتی سپلیمینٹ عمر رسیدہ ، بوڑھے اور مدافعت رکھنے والے مریضوں کے طرز زندگی کو بہتر بنانے میں کارآمد ثابت ہو سکتا ہے تاکہ ان کی حرکت بحال ہو اور اس سے متعلقہ علامات جیسے درد، جوڑوں میں سختی، لالی وغیرہ کو دور کیا جا سکے۔ خون کے سیرم میں یورک ایسڈ میں اضافے کے نتیجے میں گاؤٹ ہندوستان کی 35 سال سے زیادہ عمر کی آبادی کے اہم حصے کو متاثر کرتا ہے۔ بازار میں کچھ جڑی بوٹیوں کی مصنوعات دستیاب ہیں جو خاص طور پر گاؤٹی گٹھیا کو نشانہ بناتے ہیں تاکہ اس مسئلے کو حل کیا جاسکے۔ تاہم، جوڑوں کے درد اور سوجن کو کم کرنے جیسے دعووں کے ساتھ بہت سی موجودہ مصنوعات میں سائنسی توثیق کا فقدان ہیں اور ان کی مارکیٹنگ صرف روایتی دعووں کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ موجودہ مصنوعات میں اجزاء کی تعداد بھی کافی زیادہ ہے۔ قدرتی پلانٹ پر مبنی سپلیمینٹ کی تیاری کے ذریعہ مسئلہ کو حل کیا جا سکتا ہے جسے موجودہ علاج کی لائن کے لیے ایک معاون علاج کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لکھنؤ میں واقع سی ایس آئی آر-این بی آر آئی نے گاؤٹ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک جڑی بوٹی کی مصنوعات تیار کی ہے جسے  'این بی آر آئی-گاؤٹ آؤٹ' کہا جاتا ہے جو کہ پانچ دواؤں کے پودوں کا مجموعہ ہے۔ اس اقدام کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے سیکشن کے سی ای ڈی ڈویژن "نوجوان سائنسدان اور تکنیکی ماہر کے لیے اسکیم" کے تحت فنڈ فراہم کیا گیا تھا۔

یہ فارماکگنوسی ڈویژن، سی ایس آئی آر-نیشنل بوٹانیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (لکھنؤ) میں ایس وائی ایس ٹی فنڈڈ پروجیکٹ کا نتیجہ ہے۔ ڈاکٹر انکیتا مشرا (پرنسپل انویسٹی گیٹر) کے ذریعہ تیار کردہ اور سی ایس آئی آر-این بی آر آئی کے فارماکگنوسی ڈویژن میں ڈاکٹر شرد سریواستو (چیف سائنٹسٹ اور ہیڈ) کی سرپرستی میں تیار کردہ جڑی بوٹیوں سے علاج معیاری دوائی کولچیسن کے مساوی، گاؤٹ/گاؤٹی گٹھیا میں ہم آہنگی سے موثر پائی گئی۔ مجموعہ کی حیاتیاتی افادیت کو لیبارٹری کے حالات میں ان وٹرو اور ان ویوو اسیس کی بیٹری کے ذریعے جانچا گیا ۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ یورک ایسڈ میں نمایاں کمی (80فیصد) اور سوزش کے ثالثوں میں تقریباً 70فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جو گاؤٹ کے روگجنن کی بنیادی وجوہات ہیں۔ مزید برآں، اس نے درد میں نمایاں کمی، جوڑوں میں سختی اور بہتر حرکت ظاہر کی۔ یہ مکمل طور پر پانی میں قابل امتزاج ہے جس میں سالوینٹ کی باقیات نہیں ہیں۔ استعمال شدہ خام مال جڑی بوٹیوں کی ادویات کی مارکیٹ میں وسیع پیمانے پر دستیاب ہیں اور حیاتیاتی تنوع کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ پروڈکٹ کو آیوش موڈ میں تیار کیا گیا ہے، لاگت مؤثر ہے، اور دو کمپنیوں نے  اس کی تجارت میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ جڑی بوٹیوں کے علاج کو گاؤٹی آرتھرائٹس، گاؤٹی فلیئر، پروفیلیکسس کیسز اور گاؤٹی علامات والے آئیڈیوپیتھک کیسز میں علاج کی موجودہ لائن کے ساتھ ایک معاون تھراپی کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

9580


(Release ID: 2043326) Visitor Counter : 56


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP