مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

میٹرو شہروں میں افزوں شہری کرن میں اضافے کے اثرات

Posted On: 08 AUG 2024 4:28PM by PIB Delhi

آئین کے آرٹیکل 243ڈبلیو  کی دفعات کے مطابق، ساتویں اور بارہویں شیڈول کے ساتھ مل کر، شہری ترقی سے متعلق معاملات ریاستوں/شہری مقامی اداروں کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ تاہم، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) کو ان کے شہری ترقی کے ایجنڈے میں اپنے فلیگ شپ مشنوں/پروگراموں، اٹل مشن برائے باز بحالی اور شہری تغیر (امرت 2.0)، اسمارٹ سٹیز مشن (ایس سی ایم)، سوچھ بھارت مشن-شہری(ایس بی ایم – یو 2.0)، پردھان منتری آواس یوجنا-شہری (پی ایم اے وائی - یو) اور شہری ٹرانسپورٹ کے ذریعے پروگرامیٹک مدد فراہم کرتی ہے۔ چنئی، دہلی اور ممبئی سمیت میٹرو شہروں پر شہری کاری کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے، ساتھ ہی پائیدار منتقلی کو فروغ دینے کے لیے، مشن اور پروگرام ایسے منصوبوں کو فروغ دیتے ہیں جن میں آبی ذخائر کی بحالی، فضلے کے پانی کا دوبارہ استعمال، قابل تجدید توانائی کا استعمال شامل ہیں۔

امرت:

منصوبہ بند شہری کاری کو ترغیب دینے کے لیے، امرت کے تحت 500 امرت شہروں کے لیے جی آئی ایس پر مبنی ماسٹر پلان کی تشکیل پر ایک ذیلی اسکیم عمل میں آ رہی ہے، تاکہ امرت شہروں میں ماسٹر پلان کی تیاری میں ریاستوں کی مدد کی جا سکے۔ ذیلی اسکیم کا مقصد جیو ڈیٹا بیس کی تخلیق اور جی آئی ایس پر مبنی ماسٹر پلانز کی تشکیل ہے۔ مزید امرت 2.0کے تحت، 50,000 - 99,999 کی آبادی والے کلاس-II قصبوں کے جی آئی ایس پر مبنی ماسٹر پلان بنانے کی اسکیم شروع کی گئی ہے تاکہ چھوٹے شہروں میں منصوبہ بندی کے اقدامات شروع کرنے کے لیے ریاستوں کو مالی اور تکنیکی طور پر مدد فراہم کی جا سکے۔

ریاستوں کو شہری منصوبہ بندی میں اصلاحات کرنے کی ترغیب دینے کے لیے، وزارت خزانہ کے اخراجات کے محکمے کی ’ریاستوں کو سرمایہ کاری کے لیے خصوصی امداد کی اسکیم‘ شروع کی گئیں۔ اس اسکیم کے تحت ریاستوں کو اراضی کے استعمال، پائیدار ترقی، استطاعت اور آمدنی پیدا کرنے میں کارکردگی کو فروغ دینے کے لیے ترغیب دی گئی تھی تاکہ شہری منصوبہ بندی کو ایک آلے کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔

اسمارٹ سٹی مشن:

اسمارٹ سٹی مشن کا مقصد بڑھتی ہوئی شہری آبادی کو پورا کرنے کے لیے چھوٹے اور درمیانے شہروں کو تیار کرنا ہے تاکہ بہت بڑی آبادی والے شہروں کے بوجھ کو کم کرنے میں مدد ملے۔

سووَچھ بھارت مشن – شہری (ایس بی ایم – یو 2.0)

یکم اکتوبر 2021 کو شروع کیا گیا ایس بی ایم – یو 2.0 میں تمام شہروں میں میونسپل ٹھوس فضلے کی 100 فیصد محفوظ سائنسی پروسیسنگ کے مقاصد کے ساتھ ٹھوس فضلہ انتظام کاری (ایس ڈبلیو ایم) جزو شامل ہے۔ اس میں کنسٹرکشن اینڈ ڈیمولیشن (سی اینڈ ڈی) فضلے کی پروسیسنگ بھی شامل ہے۔

یہ اطلاع ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب توکھن ساہو کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی گئی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9568



(Release ID: 2043303) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Hindi_MP