ارضیاتی سائنس کی وزارت
‘‘شمال مشرقی ہندوستان اور ہماچل پردیش میں موسم کی نگرانی کو بڑھانے کے لیے 10 ایکس بینڈ ڈوپلر ویدر راڈار’’: مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
08 AUG 2024 6:03PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، محکمہ جوہری توانائی، محکمہ خلائی، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے راجیہ میں ایک غیر ستارہ والے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت ہند نے ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں اور ہماچل پردیش کے ضلع لاہول اور سپیتی میں موسم کی پیشن گوئی اور نگرانی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے 10 ایکس بینڈ ڈوپلر ویدر راڈارز (ڈی ڈبلیو آر ایس) کی خریداری اور تنصیب شروع کی ہے ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ کیا کہ شمال مشرقی ریاستوں میں گوہاٹی، دھوبری، جورہاٹ، تیز پور، اور آسام میں سلچر سمیت میزورم میں ایزول؛ ناگالینڈ میں دیماپور؛ منی پور میں امپھال؛ اور اروناچل پردیش میں منڈلا ٹاپ اور نمسائی کلیدی مقامات پر راڈار نصب کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ "رڈار سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ موسم سے متعلقہ واقعات کی نگرانی کرنے اور ان کا جواب دینے کے لیے خطے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کریں گے"۔
ارضیاتی سائنسز کےمرکزی وزیر نے بتایا کہ شمال مشرق میں تنصیبات کے علاوہ، حکومت نے ہماچل پردیش کے لاہول اور سپیتی ضلع کے لیے ایکس بینڈ ڈی ڈبلیو آر کی خریداری کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔
انہوں نے اپنے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ راڈار ہمالیہ کے خطے میں موسم کی پیشن گوئی کو بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کرے گا، جو کہ اچانک اور شدید موسمی تبدیلیوں کا شکار ہے، جو کہ آفات سے نمٹنے کی تیاری کو بہتر بنانے اور ان خطوں کے شہریوں کو موسم کی درست معلومات فراہم کرنے کے حکومتی عزم کو واضح کرتا ہے۔
ان ریڈاروں کی تعیناتی حکومت ہند کی طرف سے ملک کے موسمیاتی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے وسیع تر اقدام کا حصہ ہے۔ زیادہ درست اور بروقت موسم کی پیشین گوئیوں کو قابل بنا کر، یہ ریڈار آفات کے بہتر انتظام، ممکنہ طور پر جانیں بچانے اور شدید موسمی واقعات کے دوران املاک کو ہونے والے نقصان کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
*******
ش ح۔ ح ا ۔ ج
Uno-
(Release ID: 2043280)